ضرورت کتاب

السلام علیکم
امید ہے کہ سب احباب خیریت سے ہونگے
کافی عرصے بعد دھاگہ بنا رہا ہوں اور وہ بھی ایک کتاب کیلئے
جی ہاں ضرورت ہے ایک کتاب کی۔
کتاب کا نام ہے:
ڈربہ کالونی
یہ کتاب میں نے چند سال پہلے پڑھی تھی یہ ایک مزاحیہ کہانی ہے اور جہاں تک مجھے یاد پڑھتا ہے یہ کراچی سے شائع ہوا تھا اِسکے شائع کرنے والے ادارے کا نام غالباً نٹ کھٹ یا ٹوٹ بٹوٹ تھا۔ یہ ادارے انہی ناموں سے بچوں کیلئے ماہنامے بھی شائر کرتے ہیں، کراچی میں رہنے والے ساتھی اِس سلسلے میں یہ مدد کرسکتے ہیں کہ اِسکے شائع کرنے والے ادارے کا نام کنفرم کردیں اور اُنکا رابطہ نمبر مہیا کرسکیں تاکہ اُنسے رابطہ کرکے یہ رسالہ منگوا سکوں، میں دوستوں کی مدد کا منتظر رہونگا۔
والسلام
عبدالمجید
پشاور پاکستان
 
Top