ضروت اشاعت کتب

ابن محمد جی

محفلین
السلام علیکم! میں چند ایک باتوں کی معلومات چاہتا ہوں۔
ایک تصنیف شدہ کتاب( ای بک یا پی-ڈی-ایف میں) انٹر نیٹ پر ڈاؤن لو ڈ کیسے کی جاتی ہے،مراد یہ کہ اس کتاب سے ناظرین کیسے مستفید ہو سکتے ہیں۔؟
کتاب کا ٹائٹل ورق کیسے تیار کیا جاتا ہے اور کیا انٹیرنیٹ پر تیار ٹائٹل مل سکتے ہیں؟
 

نایاب

لائبریرین
محترم بھائی کتاب بنا کر آپ اسے
4shared.com

Scribd

پر اپلوڈ کر دیں اور اس کا ڈاون لوڈ لنک فورمز پر اپنے دستخط میں شامل کر لیں ۔
اور فیس بک پر مختلف گروپس میں یہ لنک شئیر کر دیں ۔
ٹائٹل تو بنانا یا بنوانا پڑے گا ۔ مکمل تیار حالت میں تو نہیں ملے گا نیٹ پر ۔
کس موضوع پر ہے یہ کتاب ؟
کچھ آگہی دے دیں تو کوشش کی جا سکتی ہے ٹائٹل بنانے کے لیئے
 

ابن محمد جی

محفلین
محترم بھائی کتاب بنا کر آپ اسے
4shared.com

Scribd

پر اپلوڈ کر دیں اور اس کا ڈاون لوڈ لنک فورمز پر اپنے دستخط میں شامل کر لیں ۔
اور فیس بک پر مختلف گروپس میں یہ لنک شئیر کر دیں ۔
ٹائٹل تو بنانا یا بنوانا پڑے گا ۔ مکمل تیار حالت میں تو نہیں ملے گا نیٹ پر ۔
کس موضوع پر ہے یہ کتاب ؟
کچھ آگہی دے دیں تو کوشش کی جا سکتی ہے ٹائٹل بنانے کے لیئے
نا یاب بھائی اللہ آپکو خوش رکھے،ایک کتاب ’’اکابرین اہلحدیث کا احسان وسلوک‘‘ تو میں خود لکھ رہا ہوں جس پر پچاس فیصد کام ہو چکا ہے ،یہ انشاء اللہ جلد مکمل ہو جائے گی۔اس وقت جس کتاب کے ٹائیل کا میں ذکر کر رہا ہوں وہ مولانا ابرھیم میرسیالکوٹی رحمہ اللہ کی تصنیف ’’سراجا منیرا‘‘ ہے جو ایک نایاب رسالہ ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ میں ایسی کتابیں جو نایاب ہورہی ہیں بلخصوص تصوف پر اور علماء اہلحدیث کی ،ان کو منطر عام پر لانا چاہتا ہوں ،ایسی کتابیں میں اننٹرنیٹ پر پیش کرنا چاہتا ہوں تو اس سلسلہ مین میں کام کر رہا ہوں،مجھے اس میں دوستوں کی مدد کی بھی ضرورت ہے،"سراجامنیرا" تو تقریبا تیار ہے بس ٹائیٹل وغیرہ کا کام باقی ہے۔آپ کا بہت شکریا ،امید ہے کہ آپ مجھے نہ صرف مفید مشوروں سے نوازے گے بلکہ میری مد
د بھی فرمائیں گے۔
 

الف عین

لائبریرین
عزیزم، کم از کم پہلے سے موجود لائبریریوں کو نہ بھول جایا کریں۔ احقر کی لائبریری انٹر نیٹ پر اردو کتابوں کے لئے مشہور ترین نہیں تو ایسی سائٹس میں سے ایک ہے۔ اس میں شامل کریں۔ یہ محفل کی لائبریری کا ہی ایکسٹینشن ہے۔
 

ابن محمد جی

محفلین
عزیزم، کم از کم پہلے سے موجود لائبریریوں کو نہ بھول جایا کریں۔ احقر کی لائبریری انٹر نیٹ پر اردو کتابوں کے لئے مشہور ترین نہیں تو ایسی سائٹس میں سے ایک ہے۔ اس میں شامل کریں۔ یہ محفل کی لائبریری کا ہی ایکسٹینشن ہے۔
الف عین صاحب شکریا۔ جو آپ نے ہم جیسے گنہگاروں کو شرف قبولیت بخشی ہے،
 

ابن محمد جی

محفلین
سراجا منیرا کے ٹائٹل پر کیا عبارت ہو گی آپ بتایئے
میں کوشش کرونگا
شکریا بھائی۔فرینٹ سائیڈ پر سیرت کے رنگ میں آدمی کو رنگ دینے والی کتاب "سراجامنیرا'' لکھنا ہے ،خوبصورت خطاطی میں ہو جائے،اور یہ ایت یا ایھانبی انا ارسلنک شاھد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مکمل لکھ دے اور مصنف کا نام امام العصر مولانا محمدابراہیم میر سیالکوٹی رحمہ اللہ تعالیٰ ہے اور بایئک سائیڈ پر لکھنا ہے
یوں تو سیرت النبیﷺ کے موضوع پر ہر زبان میں بے شمار کتابیں موجود ہیں۔ اور دنیا آپﷺ کے دامن مبارک سے برکات ہمیشہ سمیٹتی رہے گی ،برکات نبوتﷺ ،زیارت رسولﷺ، فضائل ذکر و درود شریف،توبہ استغفار، اور شریعت وطریقت کو نہایت ہی پرتاثیر اور مختصر مگر جامع انداز پیش کرنا بلا شک وشبہ یہ صرف اورصرف کسی ولی کامل کا ہی خاصہ ہو سکتا ہے۔اللہ تبارک وتعالیٰ آپ ؒ کے مقامات وبلندی میں مزید اضافعہ عطا فرمائیں۔ راقم الحروف کتاب کی اہمیت وافادیت کے پیش نظر کتاب (سراجامنیرا) کو برقی کتاب کی شکل میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہے،اللہ کریں میری اور معاونین کی یہ کوشش بار آور ثابت ہو ۔آمین
ابن محمد جی قریشی​
 
Top