صنف نازک کا احترام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

صنف نازک کا احترام ، باشعور معاشرے کے مہذب پن کی بنیاد ہے، عورت ایک شہزادی کی مانند، ایک ملکہ کی طرح ہے، اس کا گھر اسکی سلطنت ہے۔ عورت ایک ایسا پھول ہے جس کو احترام کا جذبہ ہمیشہ خوشنما رکھتا ہے اور گلشن کو مہکاتا رہتا ہے، جو لوگ اسے عزت و
احترام سے محروم رکھتے ہیں،وہ اس پھول کو مرجھانے پر مجبور کرتے ہیں، جس سے گلشن کی مہک ختم ہوجاتی ہے اور چمن ویران ہوجاتا ہے۔۔۔۔
ایک لڑکی سے دوستی رکھتے ہوئے یہ سوچنا چاہئیے کہ یہ کسی کی بہن ہے، کل کو کسی کی بیوی ہوگی اور کسی کی ماں ہوگی۔
ہر بھائ اپنی بہن کا احترام کرتا ہے، ہر مرد کے لیے بیوی اسکی عزت ہوتی ہے اور ہر بچہ اپنی ماں کو جنت سا سمجھتا ہے۔
کسی کی عزت پر داغ لگانے سے، کسی سے فلرٹ کرنے سے پہلے سوچ لیا جائے کہ کہیں کل یہ ہی کچھ ہمارے احترام والے رشتے کے ساتھ ہوجائے تو ہمارے دل پر کیا بیتے گی۔
۔
عبدالباسط
 

عثمان

محفلین
اگر کسی خاتون سے دوستی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس کا احترام نہیں ہے ؟؟
عجیب منطق ہے۔
نیز واضح رہے کہ "دوستی" ضروری نہیں کہ افئیر کا مترادف ہو۔
ویسے اگر آپ صنف نازک کا احترام کرنا چاہتے ہیں تو اسے اپنے جیسا ایک انسان سمجھیے۔
 
اگر کسی خاتون سے دوستی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس کا احترام نہیں ہے ؟؟
عجیب منطق ہے۔
نیز واضح رہے کہ "دوستی" ضروری نہیں کہ افئیر کا مترادف ہو۔
ویسے اگر آپ صنف نازک کا احترام کرنا چاہتے ہیں تو اسے اپنے جیسا ایک انسان سمجھیے۔
بات تو آپ کی صد فیصد درست ہے کہ اسلام میں غیر محرم سے دوستی کی گنجائش نہیں، مگر جب سے فیس بک کی وباء پھیلی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں نے نوجوانوں کو ایک قدم پیچھے لانے کی کوشش کی ہے، دو قدم پیچھے لانا، اس وقت نہایت مشکل ہے، اس کے لیے مسلسل جدوجہد کرنی ہوگی، تاکہ ہم اپنے معاشرے کی اخلاقی حدود کا دفاع کرسکیں۔
 
Top