صریرِ خامہ : عالمی خطاطی کانفرنس

لالہ رخ

محفلین
اسلام و علیکم! اس کانفرنس میں شرکت کے لیے کوئی invitation ہو یا پھر سب کے لیے اوپن ہے؟ کل سے میرا خیال ہے نمائش شروع ہے میں اٹینڈ کرنا چاہ رہی ہوں تو پلیز ٹائم وغیرہ کے حوالے سے گائیڈ کر دیں
 
تلمیذ

لائبریرین

عاطف بٹ

محفلین
چلیں، کوئی بات نہیں ۔ دیگر احباب یعنی عاطف بٹ ، ساجد ، عبدالرزاق قادری صاحبان تو ہونگے وہاں۔اور سب سے بڑھ کر جناب
شاکرالقادری صاحب بھی تو کچھ لکھیں گے واپس آکر، انشاء اللہ!!
سر، میں جا نہیں پایا مگر شاکرالقادری صاحب کے اعزاز میں لاہور میں اردو محفل کی جانب سے ایک چھوٹا سا پروگرام رکھنا چاہ رہا ہوں جس میں اراکینِ محفل کے علاوہ کچھ اور لوگوں کو بھی دعوت دی جاسکتی ہے۔ صبح فون کروں گا شاکرالقادری صاحب کو انشاءاللہ۔ آج اس لئے رابطہ نہیں کیا کہ کہیں ان کی مصروفیت میں حائل نہ ہوجاؤں!
 
نایاب

لائبریرین
جی ہاں بالکل ، کافی دنوں سے آپ سے بات نہ ہو سکی اس کی وجہ ہے کہ 3 دن سے میری Heart Beat میں کافی مسئلہ چل رہا ہے اس سے پہلے بھی سینے میں درد کا عارضہ تھا ۔ فون سننے پر سختی سے پابندی تھی اور آج صبح پھر سے ایمر جنسی جانا پڑا تھا لیکن اب قدرے ٹھیک ہوں اور ڈاکٹر نے اب گھر سے باہر جانے کی اجازت دے دی ہے۔ میں اس کا ذکر نہ کرتا اگر یہ خدشہ نہ ہوتا کہ آپ میرے غیاب کے بارے میں غلط فہمی کا شکار ہو جاتے۔
پردیسی بھائی کے گھر ، وعدے کے باوجود بھی اسی لئے نہ جا سکا۔ بہر حال کل ملاقات کا پروگرام رکھ لیں میں حاضر ہو جاؤں گا۔
محترم ساجد بھائی دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کو سدا اپنی امان میں رکھتے صحت کاملہ و عاجلہ سے نوازے آمین
 
فرخ منظور

لائبریرین
فرخ منظور: ملاقات میں کیا گفتگو ہوئی، براہ کرم یہ بھی شئیر کیجیے۔

کوئی خاص گفتگو تو نہیں ہوئی۔ بس انہیں مبارک باد دی۔ اکٹھے کھانا کھایا پھر چائے پی۔ کچھ القلم فورم کے متعلق گفتگو ہوئی اور کچھ تاج نستعلیق کے بارے میں۔ دراصل ان کے بیٹے سے میری کئی سالوں سے یاد اللہ ہے۔ پرسوں اتفاق سے میں ان کے بیٹے سے ملنے چلا گیا تو انہوں نے بتایا کہ والد صاحب آئے ہوئے ہیں اور میں ابھی وہیں جاؤں گا۔ سو میں نے کہا کہ چلیں اکٹھے چلتے ہیں اسی بہانے ملاقات بھی ہو جائے گی۔
 
تلمیذ

لائبریرین
سر، میں جا نہیں پایا مگر شاکرالقادری صاحب کے اعزاز میں لاہور میں اردو محفل کی جانب سے ایک چھوٹا سا پروگرام رکھنا چاہ رہا ہوں جس میں اراکینِ محفل کے علاوہ کچھ اور لوگوں کو بھی دعوت دی جاسکتی ہے۔ صبح فون کروں گا شاکرالقادری صاحب کو انشاءاللہ۔ آج اس لئے رابطہ نہیں کیا کہ کہیں ان کی مصروفیت میں حائل نہ ہوجاؤں!

ٹھیک ہی ایک ہی بات ہے، جناب شاکرالقادری صاحب سے ساتھ یہ محفل منعقد ہو گئی تو بھی توقع ہے کہ اس موضوع پر کافی باتیں ہوجائیں گی۔ اس گفتگو کو احباب کے علم کے لئے یہاں پر شئیر کر لیجئے گا۔ اور میری اور دیگراراکین محفل کی طرف ساجد صاحب کی طبیعت کے بارے میں ضرور پوچھئے گا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی ان کو صحت و تندرستی عطا ہو۔
 
جی ضرور سر۔ آمین!
 
شاکرالقادری

لائبریرین
IMG_2829.JPG

ایران ، ترکی ، عراق اور پاکستانی خطاطوں کے ہمراہ ایک تصویر۔
دائیں سے بائیں
خانم مریم مودی (ایران)، ڈاکٹر محمد خسرو سباسی (ترکی)، ڈاکٹر صلاح الدین شیرزاد (عراق)، خالد جاوید یوسفی خطاط (راولپنڈی)، شاکر القادری (اٹک)۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
IMG_2827.JPG
IMG_2827.JPG

ایران ، ترکی ، عراق اور پاکستانی خطاطوں کے ہمراہ ایک تصویر۔
دائیں سے بائیں
ڈاکٹر کاظم خراسانی (ایران)، ڈاکٹر محمد خسرو سباسی (ترکی)، ڈاکٹر صلاح الدین شیرزاد (عراق)، خالد جاوید یوسفی خطاط (راولپنڈی)، شاکر القادری (اٹک)۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جی ہاں بالکل ، کافی دنوں سے آپ سے بات نہ ہو سکی اس کی وجہ ہے کہ 3 دن سے میری Heart Beat میں کافی مسئلہ چل رہا ہے اس سے پہلے بھی سینے میں درد کا عارضہ تھا ۔ فون سننے پر سختی سے پابندی تھی اور آج صبح پھر سے ایمر جنسی جانا پڑا تھا لیکن اب قدرے ٹھیک ہوں اور ڈاکٹر نے اب گھر سے باہر جانے کی اجازت دے دی ہے۔ میں اس کا ذکر نہ کرتا اگر یہ خدشہ نہ ہوتا کہ آپ میرے غیاب کے بارے میں غلط فہمی کا شکار ہو جاتے۔
پردیسی بھائی کے گھر ، وعدے کے باوجود بھی اسی لئے نہ جا سکا۔ بہر حال کل ملاقات کا پروگرام رکھ لیں میں حاضر ہو جاؤں گا۔
اللہ بہتری کرے گا۔ آپ احتیاط جاری رکھیئے
 
اشتیاق علی

لائبریرین
صریر خامہ عالمی خطاطی(کیلی گرافی) کانفرنس جس میں دیگر مسلم مالک سے بھی ماہر خطاط حضرات نے شرکت کی۔ اس کانفرنس کا تیسرا دن میں نے استاد محترم شاکر القادری کے ساتھ گزرا اس دن تین شیشنز کا شیڈول طے تھا ۔ اور ان تینوں شیشنز کے دوران میں کانفرنس حال میں موجود تھا ۔ تیسرے دن کا شاندار اور اختتامی مکالمہ القلم تاج نستعلیق تھا۔ جسے استاد شاکر القادری صاحب نے انتہائی خوبصورت انداز میں انجام دیا ۔ اس دوران القلم تاج نستعلیق فانٹ کا تعارف، کمپیوٹر اور اردو ٹائپو گرافی، نستعلیق فانٹ سازی ، کریکٹر بیسڈ اور لگیچر بیسڈ فانٹ کا تعارف خوبیاں و خامیاں، کمپیوٹر بیسڈ فانٹ کی اہمیت، تاج نستعلیق کی ضرورت اور تاج نستعلیق کی مرحلہ وار تیاری کا ذکر کیا ۔ جسے کانفرنس حال میں موجود تمام شرکاء نے بہت سراہا اور داد و تحسین سے بھی نوازا ۔
کیونکہ میں نے آج سارے مکالمے ذاتی طور پر سنے اور دیکھے ۔ اس دوران کوئی بھی مکالمہ شرکاء کی خاص توجہ نہ حاصل کر سکا۔ مگر اس دن کا آخری مکالمہ جو کہ القلم تاج نستعلیق فانٹ کے بارے میں تھا، نے تمام شرکاء کو اپنی طرف متوجہ کیا ۔ استاد محترم نے سلائیڈ شو کے ذریعے مختلف مثالوں سے اردو فانٹ سازی ، اور نستعلیق ٹائپو گرافی میں موجود خوبیوں اور خامیوں کو بحسن انداز شرکاء کو سمجھایا۔ نہ صرف شرکاء بلکہ دوسرے ممالک سے آنے والے خطاط حضرات ، جن میں ڈاکٹر کاظم خراسانی (ایران)، ڈاکٹر صلاح الدین شیر زاد (بغداد،عراق) اور خصوصا ڈاکٹر محمد خسرو سباسی (استنبول، ترکی)نے بھی بہت سراہا۔
 
تلمیذ

لائبریرین
IMG_2827.JPG
IMG_2827.JPG

ایران ، ترکی ، عراق اور پاکستانی خطاطوں کے ہمراہ ایک تصویر۔
دائیں سے بائیں
ڈاکٹر کاظم خراسانی (ایران)، ڈاکٹر محمد خسرو سباسی (ترکی)، ڈاکٹر صلاح الدین شیرزاد (عراق)، خالد جاوید یوسفی خطاط (راولپنڈی)، شاکر القادری (اٹک)۔
نامعلوم وجوہ کی بنا پر تصاویر نظر نہیں آرہی ہیں۔ بس ایک چوکھٹاہے جس میں
IMG درج ہے۔
 
فلک شیر

محفلین
لاہور میں "صریرِ خامہ" کے عنوان سے عالمی خطاطی کانفرنس کا آغاز ہو چکا ہے۔
سید شاکرالقادری صاحب بھی اس کانفرنس میں شریک ہیں اور القلم تاج نستعلیق فونٹ پر ایک مقالہ پڑھیں گے اور پریزینٹیشن دیں گے۔

23937_442886629081034_1130657891_n.jpg

ماشاءاللہ....زبردست
 
جی ہاں بالکل ، کافی دنوں سے آپ سے بات نہ ہو سکی اس کی وجہ ہے کہ 3 دن سے میری Heart Beat میں کافی مسئلہ چل رہا ہے اس سے پہلے بھی سینے میں درد کا عارضہ تھا ۔ فون سننے پر سختی سے پابندی تھی اور آج صبح پھر سے ایمر جنسی جانا پڑا تھا لیکن اب قدرے ٹھیک ہوں اور ڈاکٹر نے اب گھر سے باہر جانے کی اجازت دے دی ہے۔ میں اس کا ذکر نہ کرتا اگر یہ خدشہ نہ ہوتا کہ آپ میرے غیاب کے بارے میں غلط فہمی کا شکار ہو جاتے۔
پردیسی بھائی کے گھر ، وعدے کے باوجود بھی اسی لئے نہ جا سکا۔ بہر حال کل ملاقات کا پروگرام رکھ لیں میں حاضر ہو جاؤں گا۔
ساجد بھائی اللہ سے دعا ہے کہ آپ کو صحتِ کاملہ ، عاجلہ مستمرہ عطا فرمائیں۔ آمین
 
Top