صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف کی قوم کو عید کی مبارکباد

صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف کی قوم کو عید کی مبارکباد

29 جولائی 2014 (11:06)

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے قوم کو عیدالفطر کی مبارک باد دی ہے،،وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ متاثرین وزیرستان کی آبادکاری تک عید کی خوشیاں ادھوری ہیں، صدر ممنون حسین نے وطن عزیز کی خاطر جانیں قربان کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے عید پر اپنے پیغام میں کہا کہ متاثرین وزیرستان کی آباد کاری تک عید کی خوشیاں ادھوری ہیں، میں یہ عید بہادر فوجیوں اور شمالی وزیرستان کے متاثرین کے نام کرتا ہوں،شہدا کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور ملک کو دہشت گردی سے ہمیشہ کے لئے نجات ملے گی۔ اپنے پیغام میں صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ ہمیں عید کے موقع پر ملت اسلامیہ اور پاکستان کی ترقی کیلئے دعا کرنی چاہئےاور عید کی خوشیوں میں شمالی وزیرستان کے بہن بھائیوں کو بھی شریک کرنا چاہئے،اللہ پاکستان کی سرزمین کو ہر طرح کی دہشت گردی سے پاک فرمائے۔

http://dailypakistan.com.pk/islamabad/29-Jul-2014/127723
 
صدر ممنون حسین صاحب اور وزیر اعظم نواز شریف صاحب کو ہماری طرف سے خیر مبارک کہہ دی جیے ۔ :battingeyelashes:
اور باقی لیڈران گرامی کی طرف سے عید مبارک نہیں آئی :confused2:
 

x boy

محفلین
زرداری پی پی پی کی حکومت میں کمانڈ دیتے تھے اور گیلانی کٹ پتلی
نون میں نواز شریف حکم کا یکہ اور ممنوں نیلا و دیلا۔
بہر حال پاکستانیوں نے ان کو چنا ہے اس لئے مبارک باد قبول کرلیتے ہیں
خیر مبارک
 
Top