صبح بخیر، دوپہر بخیر، شام بخیر :)

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
الحمد اللہ۔ میں ٹھیک۔
شگفتہ جڑواں شہر ہی اب سب کا مستقل ٹھکانہ بن چکے ہیں اس لیے یہی ہوںگھر پر۔ آپ کہاں گم ہو جاتی ہیں۔

میں اپنے خواب کی تعبیر کی دھن میں ہوں دراصل :)
آپ اگر گھر پر ہیں تو پھر فصیح اپڈیٹ پلیز :)
 
فرحت کیانی

اور وہ تعبیر کہاں تک پہنچی؟
فصیح صاحب مزے میں ہیں۔ سکول اور اکیڈمی جانے سے پہلے ان کی ٹانگ ، پیٹ یا سر میں کچھ دیر کو درد محسوس ہوتا ہے۔ لیکن جب اسی درد کی وجہ سے ان کی گیمز وغیرہ پر پابندی کی خوشخبری سنائی جاتی ہے تو ان کی طبیعت بالکل ٹھیک ہو جاتی ہے یہ کہتے ہوئے کہ 'میں تو مذاق کر رہا تھا۔' :angel3:
آپ بتائیں سب کہاں اور کیسے ہیں؟
 
ماہی احمد

فصیح؟
 
منزل کی جانب گامزن۔

ہاہاہا، یہ فصیح نامہ تو اگر آپ تفصیل سے مرتب کرنا شروع کر دیں تو بہت دلچسپ تحریر وجود پا جائے گی :) فصیح صاب کو بہت پیار (یہاں ایک اسمایلی بھی لگانا تھی لیکن وہ اسمایلی شاید اپگریڈ کی نذر چڑھ چکی ہے اور یہاں موجود نہیں اب)

بھتیجا نامہ میں کچھ ڈیڈ لاک در آئے ہوئے ہیں ان دنوں :)
 
جاسمن

لائبریرین
السلام علیکم۔۔۔واہ یہاں تو بڑی رونق ہے۔پھر آئیں گے انشا ء اللہ۔
چل بندیے ! مزدوری تے چلیے۔۔
اُٹھ وے مناں۔۔اُٹھ وے مناں تینوں ناچ نچاواں۔۔۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
منزل کی جانب گامزن۔

ہاہاہا، یہ فصیح نامہ تو اگر آپ تفصیل سے مرتب کرنا شروع کر دیں تو بہت دلچسپ تحریر وجود پا جائے گی :) فصیح صاب کو بہت پیار (یہاں ایک اسمایلی بھی لگانا تھی لیکن وہ اسمایلی شاید اپگریڈ کی نذر چڑھ چکی ہے اور یہاں موجود نہیں اب)

بھتیجا نامہ میں کچھ ڈیڈ لاک در آئے ہوئے ہیں ان دنوں :)
صبح بخیر شگفتہ!
کیا کہہ رہی ہیں شگفتہ۔ فصیح نامہ کا زبانی مشاہدہ کرتے ہوئے ہی حشر ہو جاتا ہے اور مرتب کرنے کا سوچا تو موصوف نے قلم میرے ہاتھ سے لے کر خود ہی اپنی مرضی سے تاریخ قلم بند کرنا شروع کر دینی ہے اور اس میں سب سے زیادہ ذکر پھپھو کے ظلم و ستم کا ہو گا۔ :sad4:
فصیح کی طرف سے آداب عرض۔ :)
کیوں ڈیڈ لاک کیسے آ گئے؟ کیا دھرنا پروگرام چل رہا ہے وہاں بھی؟ اگر ایسا ہےتو میں مذاکرات ٹیم کا حصہ بننا چاہوں گی۔ ایسے مزے کا لنچ و ڈنر سامنے دھرا ہوتا ہے اور مذاکرات کی بات ہو رہی ہوتی ہے ۔ :cowboy1:
 
جاسمن

لائبریرین
(صبح نو بج کر پچیس منٹ)
السلام علیکم!
آج "ڈینگی کی انسپیکشن" کے لئے جانا ہے۔۔۔سو اب رُخصت ہوتے ہیں۔ اللہ کرے کبھی بھی کسی کی بھی ڈینگی سے ملاقات نہ ہو۔ آمین!
 
یہ بھی تو دیکھیں کہ اس کی حیثیت بھی تو تاریخی ہو گی۔ ایسا کر لیں کہ ایک باب آپ تحریر کیا کریں اور دو باب فصیح صاب کو قلمبند کرنے دیا کریں۔ :)

ڈیڈ لاک دراصل محکمہ تعلیم میں رعایتوں کے بےدریغ استعمال کے سبب سے ہیں ویسے ڈیڈلاک زون میں خوش آمدید ! لیکن یہ بتائیں کہ مذاکرات کرنا کس جگہ ہیں :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
(صبح نو بج کر پچیس منٹ)
السلام علیکم!
آج "ڈینگی کی انسپیکشن" کے لئے جانا ہے۔۔۔سو اب رُخصت ہوتے ہیں۔ اللہ کرے کبھی بھی کسی کی بھی ڈینگی سے ملاقات نہ ہو۔ آمین!

و علیکم السلام، ڈینگی انسپیکشن کے نتائج کیا رہے؟
 
Top