صاحب محل فن تعمیر کا شاہکار،محبت کی نشانی۔

l_395865_095414_updates.jpg
ضلع بدین میں واقع صاحب محل فن تعمیر کا شاہکار ہی نہیں محبت کی حسین نشانی بھی ہے، مقامی نواب کی جانب سے اپنی بیوی کے نام پر تعمیر اس محل کو سندھ کا تاج محل بھی کہا جاتا ہے ۔

badin-l01.jpg

بدین کےقصبے کڈھڑومیں تعمیر صاحب محل قدیم طرز تعمیر کا وہ شاہکار ہے جو آج کے دور جدید میں بھی مثالی ہے، مقامی نواب میر خدابخش تالپور نے تاج محل سے متاثر ہو کر اپنی چہیتی بیوی صاحبہ کے نام پر محبت کی یہ یادگار تعمیر کرائی تھی جو آج بھی قائم ہے۔

badin_l02.jpg

اس 3منزلہ محل کی تعمیر 1947 میں مکمل ہوئی محل میں لکڑی ،شیشے کے فرشی ٹائلز اورسنگ مرمر کا استعمال فن تعمیر کا نمونہ ہیں اور 6گنبد خوبصورتی کا منہ بولتا ثبوت ہیں جبکہ سوئمنگ پول کے آثار فن تعمیر کا شاہکار ہیں۔

badin_l03.jpg

یہ خوبصورت عمارت سندھ بھر میں آج بھی محبت کی علامت کے طور پر مشہور ہے ۔
روزنامہ جنگ
 

محمد وارث

لائبریرین
شکرانے کا مطلب شکرانہ ہی ہوتا ہے نقیبی صاحب قبلہ، کوئی شکرانے کے نفل پڑھتا ہے کچھ شکرانے کی مساجد بنا دیتے ہیں جسے لوگ محل بھی سمجھ لیتے ہیں موقع محل کے حساب سے۔ :)
ٹھیک ہے سرمطلب سے مراد اپنے علم میں اضافہ کرنا تھا،آپ کے جواب سے میری سمجھ میں تو یہی آیا کہ محبت کا شکرانہ ادا کرنے کی غرض سے موقع محل کو مدنظر رکھتے ہوئےبادشاہوں اور نوابوں نے یادگاروں کی تعمیر ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ٹھیک ہے سرمطلب سے مراد اپنے علم میں اضافہ کرنا تھا،آپ کے جواب سے میری سمجھ میں تو یہی آیا کہ محبت کا شکرانہ ادا کرنے کی غرض سے موقع محل کو مدنظر رکھتے ہوئےبادشاہوں اور نوابوں نے یادگاروں کی تعمیر ہے۔
ٹھیک ہے نقیبی صاحب آپ اسے محبت کا شکرانہ ہی سمجھیے، میں تو اُسے "دشمنوں" سے نجات کا شکرانہ سمجھ رہا تھا! :)
 
Top