شہر میں پنجابیوں اور پختونو‌ں کے خلاف غیر اعلانیہ آپریشن ہورہا ہے۔ پی پی آئی

dxbgraphics

محفلین
nwx2xl.gif
 

غازی عثمان

محفلین

یہ پی پی آئی والے بے پیندے کے لوٹے ہیں ۔۔۔ جہاں نوٹ دکھاؤ وہیں‌ پلٹ جاتے ہیں

میرے خیال میں‌ غیر اعلانیہ آپریشن والی بات غلط ہے لیکن یہ صیح ہے کہ پورا شہر ایم کیو ایم اور اے این پی کے ہاتھوں یرغمال ہے۔ گلستان جوہر کسی بھی وقت کسی بڑے فسادات کا سبب بن سکتا ہے جہاں متحدہ اور اے این پی آپس میں برسرپیکار ہیں دونوں طرف سے مسلح مورچہ بندیاں ہیں اور فائرنگ کر تبادلہ ہوتا رہتا ہے ،، وجہ انتہائی مہنگے پلاٹ جن پر دونوں قبضہ چاہتے ہیں یہ پلاٹ کسی بھی وقت لسانی فسادات کو جنم دے سکتے ہیں ، جس میں مرے گا غریب مہاجر یا پٹھان باقی ایک کی قیادت لندن اور دوسری کی پشاور میں مزے کررہی ہے ان کا کیا جائے گا
 

گرائیں

محفلین
غازی عثمان :: اے این پی کی قیادت لندن بھی جاتی ہے۔ جیسا کہ ماضی قریب میں اسفندیار ولی اپنی جان کے خوف سے لندن جا کر بیٹھ گئے تھے۔ اے این پی والے صرف نام کی سیاست کرتے ہیں، پشتو اور پشتون کے نام پر انھوں نے جتنا مال کمایا ہے شائد ہی کسی اور نے کمایا ہوگا۔ یہ لوگ نہ خود خدمت کرتے ہیں، نہ دوسروں کو کرنے دیتے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
پاکستانیوں نے جو مشرقی پاکستانیوں پر مظالم ڈھائے تھے اسکا پھل آج پا رہے ہیں۔ جیسی کرنی ویسی بھرنی۔
 

آفت

محفلین
پھر تو 89،92 اور نصیر اللہ بابر کا 95 کا آپریشن بھی جائز ہوا کیونکہ جیسی کرنی ویسی بھرنی ہے _
اور وہاں پاکستانیوں نے کون سے ظلم کیے تھے،وہ بیچارے تو آج بھی کیمپوں میں بے یارو مدگار پڑے ہوئے ہیں پہلے مکتی باہنیوں نے ان پر ظلم کیا اور آج ایم کیو ایم ان کے نام پر صرف سیاست کرتی ہے عملی طور پر کچھ بھی نہیں کیا _
نواز دور میں صوبہ پنجاب کے وزیر اعلٰی غلام حیدر وائیں نے کچھ بہاریوں کو پنجاب میں لا کر آباد کیا تھا اس کے بعد آج تک کچھ نہیں ہوا _
گولی کڑوی ہے لیکن تاریخ یہی ہے _
میں بحثیت اردو اسپیکنگ اپنے تمام پنجابی ،پشتو اور دوسری زبانیں بولنے والوں سے اس ظلم پر ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہوں _ یقین جانیئے سارے اردو اسپیکنگ ایسے نہیں ہیں اور نہ ہی ایم کیو ایم اردو اسپیکنگز کی حقیقی ترجمان ہے _ صرف اسلحے کے زور پر ہماری نمائندگی کا جھوٹا دعوٰی کرتے ہیں یہ لوگ _

پاکستانیوں نے جو مشرقی پاکستانیوں پر مظالم ڈھائے تھے اسکا پھل آج پا رہے ہیں۔ جیسی کرنی ویسی بھرنی۔
 
Top