شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد

نبیل

تکنیکی معاون
حوالہ: شہباز شریف کے کاغذات مسترد

لاہور کے ایک ریٹرننگ افسر نے مسلم لیگ نواز کے صدر اورسابق وزیر اعلی میاں شہباز شریف کے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے ہیں۔
شہباز شریف کے وکیل امتیاز کیفی نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے جس کے لیے وہ تیاری کر رہے ہیں۔

میاں شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر مخالف امیدوار طارق بانڈے، ایک مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ایک نوجوان کے والد اور اسلام آباد کے ایک شہری شاہد اورکزئی نے الگ الگ اعتراضات دائر کیے تھے۔

سنیچر کو ریٹرننگ افسر کے روبرو چاروں فریقوں کے وکلاء پیش ہوئے اور بحث کی۔شہباز شریف کی طرف سے خواجہ حارث ایڈووکیٹ اور امتیاز کیفی ایڈووکیٹ، مخالف امیدوارطارق بانڈے کی جانب سے بیرسٹر نذیر احمد شامی اور متوفی نوجوان کے والد کی جانب سے آفتاب احمد باجوہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف تھانہ سبزہ زار میں پانچ نوجوانوں کے قتل کا مقدمہ درج ہے۔یہ نوجوان ایک مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوئے تھے اور ہلاک ہونے والے ایک نوجوان کے والد کا کہنا ہے کہ یہ مقابلہ اس وقت کے وزیر اعلی شہباز شریف کے کہنے پر کیا گیا تھا۔
 
Top