انٹرویو شمشاد لالہ :)

ناعمہ عزیز

لائبریرین
واہ واہ کیا بات ہے بھئی۔

خوش رہو اور سدا مسکراؤ۔

یہ لو اسی خوشی میں میں تمہیں اچھی والی آئسکریم کھلاتا ہوں۔

ice-cream+2.gif

اے لو جی
آئسکریم پر گزارا نہیں ہونا آج لالہ :rolleyes:
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
بھئی اب یہاں شمشاد کا انٹرویو لازمی ہے۔

سب اپنی اپنی پسند کے سوالات سمیت یہاں آ جائیں اور جی بھر کر شمشاد کو تنگ کریں۔

تنگ نہیں کرناااااااااااااا
نااااااااااااااا:shameonyou:
میرے لالہ ہیں میں تنگ کرنے ہی نہیں دوں گا کسی کو :party:
 
میر انیس

لائبریرین
بزرگ والی بات پر تو مجھ کو بھی اعتراض ہے کہ اگر شمشاد کو بزرگ مان لیا جائے تو ہم جیسے کہاں جائیں گے۔ خیر بات ہورہی ہے شمشاد کی تو میں بھی اسکی تائید کروں گا کہ محفل کی رونق ہی شمشاد کے دم سے ہے اور تقریباَ ہر رکن کی ہی سب سے زیادہ بات شمشاد سے ہی ہوتی ہے۔ میں کبھی ملا تو نہیں پر لگتا ہے کہ ایک بہترین انسان کی ساری صفات شمشاد میں پائی جاتی ہیں۔
اب میرا سوال شمشاد سے یہ ہے کہ اتنا وقت تم کیسے نکال لیتے ہو شمشاد نوکری کو بھی وقت دیتے ہو اور چھوکری کو بھی معاف کرنا بیوی بچوں کو بھی پھر اتنا سارا وقت محفل کیلئے بھی نکال لیتے ہو ۔ کیا محفل میں شمولیت کے بعد کبھی ایسا ہوا کہ کبھی کسی دن یہاں سے غیر حاضری بھی ہوئی ہو
 
شمشاد

بہت شکریہ انیس بھائی۔

نوکری یہی تو ہے کہ دفتر آ کر بیٹھ گئے اور محفل میں آ گئے۔ پھر سارا دن آنکھ مچولی جاری رہتی ہے۔

مزید سہولت یہ ہے کہ یہاں بجلی کی آنکھ مچولی نہیں ہوتی۔ یہاں پر بجلی جانے کا تصور ہی نہیں ہے۔

محفل میں حاضری کے حوالے سے اگر تو میں گھر پر موجود رہوں تو محفل میں ضرور آتا ہوں۔ سفر میں رہوں تو مجبوری ہے یا پھر پاکستان جاؤں تو شاذ و ناظر ہی محفل میں آتا ہوں کہ وہاں پر محفل تو کیا کمپیوٹر پر بیٹھنے کی فرصت نہیں ہوتی۔
 
زلفی شاہ

لائبریرین
اب سمجھ آئی تمہیں، ویسے ظفری بھائی کی باتوں کو ہر کوئی پہنچ نہیں سکتا۔
ہو ہائے آپ نے میرے لالہ کو بوڑھا کہہ ڈالا ظفری لالہ :waiting:
شمشاد بھائی کا اوتار دیکھو۔ بالوں میں چاندی کی چمک سے اندازہ نہیں ہو رہا کیا؟؟؟؟؟؟
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی کا اوتار دیکھو۔ بالوں میں چاندی کی چمک سے اندازہ نہیں ہو رہا کیا؟؟؟؟؟؟

اک نظر ذرا اپنے اوتار پر بھی ڈال لیں۔

جی ہاں اور آپ نے تو ابھی بیٹھنا ہی سیکھا ہے۔ تو یہ حال ہے۔ جب اپنے پیروں پر کھڑے ہوں گے تو نجانے کیا طوفان کھڑا کر دیں گے۔ کیا خیال ہے۔
 
زلفی شاہ

لائبریرین
شمشاد بھائی !میرا بھی ایک سوال ہے۔
کیا کبھی محفل میں کسی سے سینگ اڑانے کا موقع ہاتھ آیا جیسا کہ یہاں اکثر دھاگوں میں دوستوں میں سنجیدہ توں تکرار ہوتی رہتی ہے۔ اگر ہوا تو کس سے؟ اس کا انجام کیا ہوا؟ ڈنڈی مارنا تعزیرات پاکستان کی رو سے سنگین جرم ہے۔
 
زلفی شاہ

لائبریرین
اک نظر ذرا اپنے اوتار پر بھی ڈال لیں۔

جی ہاں اور آپ نے تو ابھی بیٹھنا ہی سیکھا ہے۔ تو یہ حال ہے۔ جب اپنے پیروں پر کھڑے ہوں گے تو نجانے کیا طوفان کھڑا کر دیں گے۔ کیا خیال ہے۔
اس محفل میں آپ کے ہوتے ہوئے تواپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کے امکانات نہیں ۔ اسی لئے آپ کے کندھے کے استعمال کے متعلق سوچ رہا ہوں۔ہاہاہا
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی !میرا بھی ایک سوال ہے۔
کیا کبھی محفل میں کسی سے سینگ اڑانے کا موقع ہاتھ آیا جیسا کہ یہاں اکثر دھاگوں میں دوستوں میں سنجیدہ توں تکرار ہوتی رہتی ہے۔ اگر ہوا تو کس سے؟ اس کا انجام کیا ہوا؟ ڈنڈی مارنا تعزیرات پاکستان کی رو سے سنگین جرم ہے۔

کئی دفعہ ایسے مواقع آئے جہاں بحیثیت ناظم سختی بھی کرنا پڑی اور کئی دفعہ ناظمین کی باہمی مشاورت سے مسائیل کو حل کر لیا۔ مجموعی طور پر الحمد للہ باہمی افہام و تفہیم سے ہی مسائیل کو حل کرنے میں مدد ملتی رہی ہے۔ مزید یہ کہ اپنے ساتھیوں کی مدد ہر وقت شامل حال رہی ہے جس کی وجہ سے معاملات بخوبی و احسن انجام پاتے رہے ہیں۔

اس بات سے تو آپ بھی اتفاق کریں گے کہ اردو محفل کے اراکین ماشاء اللہ بہت اچھے ہیں، سلجھے ہوئے اخلاق کے مالک ہیں۔ ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں، آپس میں مذاق بھی کرتے ہیں اور رنجشیں بھی ہوتی ہیں لیکن ان کی بھی ایک حد ہے جن کی حدود کو عبور نہیں کرتے اور یہی اردو محفل کی مقبولیت کا کُھلا راز ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
اس محفل میں آپ کے ہوتے ہوئے تواپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کے امکانات نہیں ۔ اسی لئے آپ کے کندھے کے استعمال کے متعلق سوچ رہا ہوں۔ہاہاہا

میرے کندھوں پر پہلے ہی اتنا بوجھ ہے کہ مزید کی گنجائش نہیں۔
فیس دینے کے لیے تیار ہیں تو گنجائش پیدا کی جا سکتی ہے۔
 
Top