شمشاد تک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نعمان سے

طالوت

محفلین
میں اپنی چیزیں بھول جاتا ہوں جناب آپ کو کہاں‌ سے ڈھونڈ کر دوں گا ۔۔
میںنے کیا غلط کیا بس بڑے بھائی کے پیچھے آنے کا کہا تھا۔لے کے ڈانٹ دیا"تم آرام سے نہیں بیٹھ سکتیں"":(
اب ہر جگہ تو آپ جانے سے رہیں ۔۔ معاشرہ ، مذہب ، ریت و رواج کا قصور ہے ، پا جی پر غصہ نہیں بنتا ۔۔
ایک کام ہو سکتا ہے ۔۔ مگر میں نہیں بتاؤں گا :shameonyou:
وسلام
 

زینب

محفلین
اب ہر جگہ تو آپ جانے سے رہیں ۔۔ معاشرہ ، مذہب ، ریت و رواج کا قصور ہے ، پا جی پر غصہ نہیں بنتا ۔۔
ایک کام ہو سکتا ہے ۔۔ مگر میں نہیں بتاؤں گا :shameonyou:
وسلام



پر مجھے بھائی کے پیچھے جانا ہے ۔مینوں نیئں پتا بس۔۔۔۔بھائی سے میں تب تک بات نہیں کروں‌گی جبتک مجھے ساتھ لے کے نہیں جاتے:mad::(:mad::(:mad::(
 

طالوت

محفلین
آپ نہ بھی بتائیں، اسے پہلے ہی معلوم ہو گا۔ بیشک تجربہ کر کے دیکھ لیں۔
دیکھتے ہیں ۔۔ دو دن میں اس کا یہ کیا حل نکالتی ہیں ، ورنہ میرے پاس بڑا آسان سا حل ہے ۔۔
پر مجھے بھائی کے پیچھے جانا ہے ۔مینوں نیئں پتا بس۔۔۔۔بھائی سے میں تب تک بات نہیں کروں‌گی جبتک مجھے ساتھ لے کے نہیں جاتے:mad::(:mad::(:mad::(
بالکل ٹھیک ۔۔ ہم بھی آپ کے حق میں ووٹ دیتے مگر اس معاملے میں کوئی ووٹ نہیں ۔۔۔
:notlistening::notlistening:
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
نعمان بھائی اگر آپ اپنی موجودہ رفتار سے پیغامات ارسال کرتے رہے تو میرے پیغامات تک رسائی 156.58082 سالوں سے کم ہو کر اب صرف 8۔94 سال رہ گئی ہے۔ :grin:
 

ظفری

لائبریرین
بینک آف اردو محفل کی طرف سے شمشاد بھائی کو نوٹس بھجوایا جاتا ہے کہ اردو محفل کے قوانین میں تبدیلی کی بعد ترمیم نمبر 436 کے مطابق شمشاد بھائی پر 9،568 $ واجب الادا ہیں ۔ مذید سود اور غیر ضروری پلینٹیز سے بچنے لیئے آپ کو مطلع کیا جاتا ہے ۔ کہ یہ رقم جلد از جلد ظفری کی جیب میں جمع کرادیں ۔ اگر یہ رقم مقررہ وقت میں جمع نہ کرائی گئی تو آپ کے وزارتِ داخلہ کو نئے سال کے ملبوسات دینے کا وعدہ کرکے محفل پر آپ کی آمد کو صرف نظارے تک ہی محدود بنایا جاسکتا ہے ۔ اگر یہ رقم مقررہ مدت میں جمع کرادی گئی تو بینک آف اردو محفل اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ جزیرہ ہوائی سے آنے کے بعد اگر کچھ پیسے بچ گئے تو وہ بغیر کسی کاروائی کے آپ کو لوٹا دیئے جائیں گے ۔
ڈائریکٹر
بینک آف اردو محفل
حاجی امام دین
 

شمشاد

لائبریرین
بھائی اتنی بڑی رقم میں یکمشت ادا کرنے سے قاصر ہوں۔ چندہ کرنے میں بھی خاصا وقت لگے گا۔ قسطوں میں وصول کر لیں۔ قسطوں کی رقم اور تعداد متفقہ طور پر طے کی جا سکتی ہے۔

(کسی کی جیب میں رقم ڈال کر واپسی کی امید رکھنا ہی فضول ہے، خاص کر اس سے جس نے جزیرہ ہوائی جانا ہو۔) نہیں یہ میں آپ سے نہیں اپنے آپ کو کہہ رہا ہوں۔
 

طالوت

محفلین
بھئی معاملہ ایسا ہے کہ آپ ہر جگہ دامن پکڑے اپنے پا جی کے ساتھ جا تو نہیں سکتیں ، اب ایک دوربین لے لو ، جہاں جہاں پا جی جائیں ان پر نظر رکھو ، جیسے ہی محسوس کرو کہ آپ کو پا جی کے ساتھ یا پا جی کو آپ کے ساتھ ہونا ضروری ہے ، لینز گھماؤ اور پا جی کو قریب کر لو ۔۔۔۔۔۔

دوسری صورت ہے کہ کچھ کہنا بھی ہے تو ، گپ شپ ، یا ذاتی میں جس کے متعلق کچھ کہنا ہو اس کو :کوٹ: کرو اور واویلا شروع کر دو چیخ و پکار مچا دو ، پا جی خود ہی بھاگتے بھاگتے آئیں گے ۔۔

سوال : عقل بڑی کہ بھینس ؟
-----
وسلام
 
Top