شعراء و اھل سخن حضرات کی بارگاہ میں درخواست

میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اردو شاعری میں کتنی اصناف ہوتی ہیں ؟ اگر ہر ایک کی مختصر تعریف بیان کی جائے تو ممنون رہوں گا۔
اس کے علاوہ علم عروض کیا ہوتا ہے اور شعر کا وزن کیسے کرتے ہیں؟
امید ہے حوصلہ افز جواب ملے گا۔
 

فاتح

لائبریرین
قبلہ اس کے لیے بہتر ہو گا کہ آپ اس موضوع پر کم از کم ایک دو کتب کا مطالعہ ضرور کیجیے۔ پھر بھی تشنگی رہے تو یہاں ہمارے بزرگان سلف موجود ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
سولنگی صاحب جہاں تک اصناف کی بات ہے تو سب سے بہتر تو یہ کہ کسی کتاب کا مطالعہ کریں، رفیع الدین ہاشمی صاحب کی 'اصنافِ ادب' نظم و نثر کی تمام اصناف کا احاطہ کرتی ہے، ناشر سنگِ میل، لاہور!

مختصراً اسی کتاب میں سے لکھتا ہوں، نظم کی دو گروہ بندیاں ہیں:

1- بہ لحاظ موضوع
2- بہ لحاظ ہیت یا فارم form

موضوع کے لحاظ سے شاعری کی دس قسمیں بیان ہوتی ہیں، اب شاید تمام استعمال نہیں ہوتیں:

- حمد
- نعت
- غزل
- قصیدہ
- مرثیہ
- شہر آشوب
- واسوخت
- ریختی
- پیروڈی
- گیت

اور ہیت کے لحاظ سے سات قسمیں:

- مثنوی
- رباعی
- قطعہ
- مُسمّط
- ترکیب بند
- ترجیع بند
- مستزاد

اسکے علاوہ تیسرا گروہ نظم جدید کا ہے جس میں، پابند نظم، آزاد نظم، معرّی نظم، سانیٹ وغیرہ شامل ہیں!

عروض و تقطیع و وزن والا موضوع بہت وسیع ہے اور اسکا مختصر تعارف بھی بہت طول طلب ہے لیکن الحمد للہ محفل کے اصلاحِ سخن زمرے میں اس موضوع پر بہت کچھ پوسٹ کیا جا چکا ہے، استدعا ہے کہ اس زمرے کے مختلف تھریڈز ضرور دیکھیں!
 

الف عین

لائبریرین
بحر الفصاحت مولف نجم الغنی کے وارث بہت معتقد ہیں. اس کتاب کا حوالہ تو ان کو ہی دینا تھا.
 

محمد نعمان

محفلین
ماشا اللہ ظہور احمد سولنگی بھائی ،
خوشی ہوئی کہ آپ بھی شاعری سے شغف رکھتے ہیں، نہ صرف شاعری سے بلکہ علم شاعری سے۔۔۔
بھائی آپ عروض کا علم جاننا چاہتے ہیں تو اس کے لیے فاتح بھائی نے ایک کتاب کا ربط دے دیا ہے۔۔۔۔
اس کے علاوہ ایک کتاب جو وارث بھائی نے بتائی تھی کا ربط دے رہا ہوں شاید یہ بھی آپ کے لیے مفید ثابت ہو۔
اردو میٹر کی کتاب

اس کے علاوہ زمرہ " اصلاح سخن " اس ی علم پر ابحاث سے بھرا پڑا ہے۔۔۔۔۔
 
Top