شام کا خبرنامہ

ظفری

لائبریرین
آج شام کی خبروں کے ساتھ ظفر احمد ظفری اپنی پوری غائبانہ ٹیم کے ساتھ اُردو محفل پرحاضر ہے ۔
پیہلے سیاست :

اُردو محفل پر آج کل الیکشن کے انعقاد کی تیاریاں پورے زوروشور سے جاری ہیں ۔ گو کہ اس انعقاد کا اعلان سقوطِ اسپین کے فوراً بعد ہی چکا تھا مگر چند فنی خرابیوں کے باعث اس انعقاد میں یہ معمولی تاخیر ہوئی ۔ فنی خرابیوں کیوجہ ایک اُمیدوار کی اچانک شادی اور پھر مسلسل بچے اور دوسرے اُمیدوار کی شادی میں مسلسل تاخیر تھی ۔ جس کی وجہ سے اُردو محفل کے ناظمین نے خودِ ارادی کے ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے ان دونوں کو قیدِ غم سے نجات ہونے تک الیکشن کا انعقاد تیسری نسل تک لیئے موخر کردیا تھا۔
اب جبکہ دونوں اُمیدوار اپنے اپنے غم سے سمجھوتہ کر چکے ہیں تو ناظمین نے حتمی فیصلہ کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ یہ الیکشن اب صورِ اسرافیل کے پُھونکنے سے پہلے ہی کر دیئےجائیں کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ روزِ حشر یہ اُمیدوارن دھاندلی کیئے بغیر جنت میں کہیں پچھلے دروازے سے داخل نہ ہوجائیں۔
جیسے جیسے الیکشن کا انعقاد قریب آ رہا ہے ویسے ویسے ہی ۔۔۔ لوٹوں کے قبلے کا رُخ بھی اپنا زاویہ برقرار رکھنے میں ناکام ہو رہا ہے ۔ کئی بہت سے ووٹرز کو کہیں کہیں سے یہ دھمکی بھی ملی ہے کہ اگر انہوں نے اُن کو ووٹ نہیں دیا تو کے ہرے نام نیلے یا پیلے کر دیئے جائیں گے ۔ جس سے ہرے گاؤں میں ایک خوف وہراس پایا جاتا ہے ۔( واضع رہے کہ ہرے گاؤں کے ہر فرد کا نام ہرے رنگ سے لکھا جاتا ہے) ۔
آخری خبریں آنے تک پھر بھی الیکشن کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا تھا ۔ جس سے یہ تاثر پیداہوتا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جیب کا وزن اب بھی اُ ن کے وزن سے کم ہے ۔
دیکھیں کہ ۔۔۔۔۔ کون جیتا ہے تیری زُلف کے سر ہونے تک ۔

اب ۔۔ لوکل خبریں :

اُردو محفل کے ایک نوجوان پر آج کل ایک جن آیا ہوا ہے یا وہ نوجوان خود ہی ایک جن ہے ۔ اپنے مسلسل پیغامات کی وجہ سے وہ محفل پر سب کی توجہ کا مرکز ہے ۔ اُردو محفل پر پیغامات کے مسلسل ارسال نے اُس کی دماغی حالت پر بھی بُرااثر ڈالا ہے ۔ جب ہم نے اُن کے ایک قریبی دوست سے رابطہ کیا تو اُس نے بتایا کہ بجلی فیل ہونے کا باوجود بھی وہ مسلسل اُردو محفل پر پیغامات کا سلسلہ جاری رکھتا ہے ۔کی بورڈ کو تکیے کی جگہ استعمال کرتا ہے ۔ جس کی وجہ سے اُس کے سر کا پچھلا حصہ بھی کی بورڈ کی طرح ہو گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے راہ چلتے ہوئے لوگ اُس کے سر کے اس حصے پر اپنی انگلیاں چلاتے ہوئے اپنے دوستوں کو ای میل بھی کردیتے ہیں ۔

ہمارے نمائندے ابھی مسلسل ٹوہ میں ہیں کہ ان کے بارے میں کیا کیا مذید معلوم ہوتا ہے ۔ آخری خبریں آنے تک وہ ایک سڑک کے کنارے ایک بورڈ کے ساتھ پائے گئے تھے ۔جس پر لکھا تھا کہ ” یاروں میرے ہاتھ پیلے کر دو”

کھیلوں کی خبریں :

آج اُردو محفل پر ایک ون ڈے کے دوران شمشاد ایک ون (الیون ) اور قیصرانی ایک ون (الیون) کے درمیان بڑی ہی زبردست معرکہ آرائی دیکھنے میں آئی ۔ شمشاد الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں طرف زبردست بیغامات کھیلے ۔ اور اپنے پیغامات میں مسلسل اضافہ کیا ۔ اور دوسری طرف قیصرانی نے بھی اپنے پیغامات کا کوٹہ ملک کے کوٹے ے برابر کرنے کی بھی کوشش کی ۔
بیٹنگ کا دروان شمشاد الیون کئی بار رن آؤٹ ( لاگ آف) ہوئے مگر گراؤنڈ میں بجلی جانے کی وجہ سے انہیں ایڈوانٹج مل گیا ۔ جس پر قیصرانی الیون نے بھرپور اتجاج کرتے ہوئے کئی ایک نئے کھلاڑیوں (دھاگوں ) کو میدان میں اُتارا ۔ جس میں سے بعض کھلاڑی کچھ ایسے بھی تھے جن کا اس کھیل سے کوئی تعلق بھی نہیں بنتا تھا ۔ مگر شمشاد الیون نے خدا ترسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُ نکو بھی بالنگ ( پیغام) کروائی ۔ جس سے کئی کھلاڑی زخمی بھی ہوگئے ۔

اب میچ کا باقی حصہ کل کھیلا جائے گا ۔

تجارتی خبریں :

آج اُردو محفل پر مندی کا رحجان رہا ۔
ووٹ کا بھاؤ 420 روپے سے شروع ہو کر گلی کے کونے پر ختم ہوا ۔ جہاں ایک اُمیدوار نے اپنے ایک ووٹر کو اُردو محفل پر ”ماہر” بنانے کا وعدہ کیا ۔

آج دس تولے پیغامات کا بھاؤ یہ رہا

آنے والا کون : ۔۔۔۔۔110 پیغامات
قیصرانی کے پیغامات: ۔۔۔۔۔۔۔ 45 پیغامات
ادب : ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ملا جُلا رحجان

موسم کا حال :

آج اُردو محفل پر بادل چھائے رہے ۔ دو بڑے بادل شمشاد (بھائی) اور قیصرانی کے درمیان کئی بار آسمانی ٹکراؤ ہوا ۔ جس کی آسمانی چمک سے اُردو محفل کے کئی شہروں (دھاگوں) پر بھی موجود کئی تربوز (ممبران) بے موسم گر پڑے اور سر پر پاؤں رکھ کر اپنی جان بچا کر بھاگے ۔
اُردو محفل پر گذشتہ دنوں جو بجلی گری تھی اُس کے اثرات میں نمایا ں کمی واقع ہوئی ہے ۔ اب وہ بجلی (فرح ) محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو روز میں پھر گرے گی ۔ جب ممبران کے سر پر بال نہیں ہیں وہ اس خطرے کے سامنے آنے سے گریز کریں کیونکہ براہِ راست بجلی گرنے سے ان کی دماغی صحت کے ٹھیک ہونے کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے ۔

آج طلوع آفتاب ۔۔۔۔۔۔ شمشاد بھائی کے اٹھنے پر
اور غروبِ آفتاب ۔۔۔۔ اُردو مٍحفل کے سرور کے ڈاؤن ہونے پر

اب ظفراحمد ظفری کو اجازت ۔۔۔ آئیندہ ایسی سچی سچی خبروں کے ساتھ پھر حاضر دوں گا ۔

اللہ حافظ ۔۔۔۔ اُردو محفل زندہ باد ۔

(یاد رہے کہ یہ دھاگہ آپ کے خودی کو بلند کرنے کے لیئے ہے ۔ لہذا یہاں کسی بھی قسم کے مذاق کو سنجید نہ لیجئے گا )
:lol: :lol: :lol:
 
رضوان

محفلین
:lol:
یہ بھی تو بتانا تھا کہ کس کے تعاون سے پیش کیا۔ اور آدھ گھنٹے اشتہار چلاتے۔
اب فرمانِ قائد۔۔۔۔۔۔۔
 
الیکشن اپ ڈیٹ بہت ضروری ہے ظفری

ویسے تمہارے خبرنامے کے بعد کچھ بندوں کی خبریں آنے کی توقع ہے :)
 
ماوراء

محفلین
~~
زبردست۔ بہت خوب ظفری۔ اب تو رضوان کو یقین آ ہی جائے گا۔ کہ انہوں نے ایک بار میری بات ماننے سے انکار کر دیا تھا۔
ہرے گاؤں میں تو اب خوف و ہراس پھیل جائے گا۔ کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا الیکشن شروع ہو چکا ہے۔ :lol:

ادب:- ملا جلا رحجان۔ :lol: :khoobsurat: :best:
~~
 
ظفری

لائبریرین
رضوان نے کہا:
:lol:
یہ بھی تو بتانا تھا کہ کس کے تعاون سے پیش کیا۔ اور آدھ گھنٹے اشتہار چلاتے۔
اب فرمانِ قائد۔۔۔۔۔۔۔

یہ تو آپ کا شبعہ ہے بھئی ۔۔۔۔ میں تو صرف نیوز ریڈر ہوں نا ۔۔۔
اگلی نیوز میں فرمانِ قائد کا بھی شبعہ رکھوں گا کہ ابھی اس کو دیکھ کر ذہن میں کوئی شعلہ سا لپکا ہے ۔ :lol:
 
ظفری

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
الیکشن اپ ڈیٹ بہت ضروری ہے ظفری

ویسے تمہارے خبرنامے کے بعد کچھ بندوں کی خبریں آنے کی توقع ہے :)

ہاں کوئی نہیں ۔۔۔ آگے آگے دیکھئے میں کیسے اپڈیٹ رکھتا ہوں ۔

اچھا اگر وہ بندے اپنی اچھی منصوبہ “بندیوں “ کے ساتھ آئیں تو یہ خبرنامہ بہت ترقی کرے گا۔
:wink:
 
ظفری

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
~~
زبردست۔ بہت خوب ظفری۔ اب تو رضوان کو یقین آ ہی جائے گا۔ کہ انہوں نے ایک بار میری بات ماننے سے انکار کر دیا تھا۔
ہرے گاؤں میں تو اب خوف و ہراس پھیل جائے گا۔ کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا الیکشن شروع ہو چکا ہے۔ :lol:

ادب:- ملا جلا رحجان۔ :lol: :khoobsurat: :best:
~~

رضوان کو تو بہت پہلے یقین آگیا تھا ۔۔۔ وہ بس تھوڑا شرمیلا ہے نا ۔۔۔۔۔ :wink:
 
الف نظامی

لائبریرین
ظفری نے کہا:
اُردو محفل کے ایک نوجوان پر آج کل ایک جن آیا ہوا ہے یا وہ نوجوان خود ہی ایک جن ہے ۔ اپنے مسلسل پیغامات کی وجہ سے وہ محفل پر سب کی توجہ کا مرکز ہے ۔ اُردو محفل پر پیغامات کے مسلسل ارسال نے اُس کی دماغی حالت پر بھی بُرااثر ڈالا ہے ۔ جب ہم نے اُن کے ایک قریبی دوست سے رابطہ کیا تو اُس نے بتایا کہ بجلی فیل ہونے کا باوجود بھی وہ مسلسل اُردو محفل پر پیغامات کا سلسلہ جاری رکھتا ہے ۔کی بورڈ کو تکیے کی جگہ استعمال کرتا ہے ۔ جس کی وجہ سے اُس کے سر کا پچھلا حصہ بھی کی بورڈ کی طرح ہو گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے راہ چلتے ہوئے لوگ اُس کے سر کے اس حصے پر اپنی انگلیاں چلاتے ہوئے اپنے دوستوں کو ای میل بھی کردیتے ہیں ۔

ہمارے نمائندے ابھی مسلسل ٹوہ میں ہیں کہ ان کے بارے میں کیا کیا مذید معلوم ہوتا ہے ۔ آخری خبریں آنے تک وہ ایک سڑک کے کنارے ایک بورڈ کے ساتھ پائے گئے تھے ۔جس پر لکھا تھا کہ ” یاروں میرے ہاتھ پیلے کر دو”
:lol: :lol: :lol:
:lol:
قیصرانی سائیں ایہہ کیہ تھیندا پیا ائے۔
 
ظفری

لائبریرین
بریکینگ نیوز

ہمارے نمائندے کے مطابق اُردو محفل پر الیکشن شروع ہوچکے ہیں ۔ مقابلہ بڑے ہی زورو شور سے جاری ہے ۔ کئی ووٹرز اپنے حق رائے “دری“ استعمال کر چکے ہیں اور ابھی تک وہیں بیھٹے ہیں کہ دال کب بٹتی ہے ۔ جوتوں کے ڈر سے سب چپل پہن کر آئے ہیں کہ دال کہیں محاورۃ کے بجائے حقیقتاً نہ بٹنا شروع ہو جائے ۔
ایک ووٹر نے ایک امیدوار سے بریانی کا مطالبہ بھی کر ڈالا ہے اور اُمیدوار نے بھی اُس کو بریانی کھلانے کا وعدہ کیا ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ اس ووٹر نے پہلی بار بریانی کا لفظ ایتھوپیا میں سُنا تھا ۔
ایک اُمیدوار کو اس بات کا غم تھا کہ اگر یہ الیکشن اگر کچھ عرصے بعد ہوتا تو وہ اپنےگھر کے ووٹوں سے ہی جیت جاتا ۔۔۔ مگر کچھ منصوبہ بندیوں نے اس منصوبے کو پائے تکمیل تک پہنچنے سے روک دیا ۔

الیکشن کمیشن نے دھندلی کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے ۔۔۔ ووٹرز سے کہا ہے کہ وہ چار دفعہ سے زیادہ ووٹ نہیں ڈال سکتے ۔ جس پر ووٹرز نے اعتراض کرتے ہوئے باہر سے ووٹرز لا کر اپنے اپنے اُمیدوارن کو جتانے کا عندیہ دے دیا ہے ۔

اب تک سات ووٹ ڈالے جا چکے تھے ۔۔۔ اور بازی ابھی خاتون اُمیدوار کے ساتھ ہے ۔
خاتون اُمیدوار نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ اُن کے مخالف اُمیدوار کا ایک ووٹر اُن سے آ ملا ہے اور اپنے چاروں ووٹ اُن کے حوالے کر دیئے ہیں ۔ ہمارے نمائندے کے مطابق ایلکشن کمیشن نے اس پر سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ناظمین سے گذارش کی ہے کہ لوٹوں کی آمدورفت پر پابندی لگائی جائے ۔
اُدھر دوسرے اُمیدوار ہاتھ میں جھاڑو لیئے اپنے اُس بے پیندے کے ووٹر کو ڈھونڈ رہے ہیں جس نے اُن سے وعدہ کر کے دوسری پارٹی میں شمولیت اخیتار کر لی ہے ۔ اُن کا کہنا تھا وہ ووٹ جسے بھی دے مگر پہلے میرا پھٹا ہوا پانچ کا نوٹ واپس کرے جوانہوں نے اپنے ووٹر کو کے - ٹو کے سگریٹ کا پیکٹ لانے کے لیئے دیا تھا۔

مذید خبروں کا انتظار ہے ۔
 
ظفری

لائبریرین
تازہ خبریں آنے تک مرد اُمیدوار کو خاتون اُمیدوار پر 4 کے مقابلے میں 5 ووٹ کی سبقت تھی ۔

ایک ووٹر نے اپنے ووٹ کو اس طرح صیغہ راز رکھا ہے کہ جسے کہا ہو کہ کوئی یہ بتا دے کہ میرے پاس کیا ہے تو میں سارے انڈے اُس کو دے دوں گا اور اگر یہ بتا دے کہ کتنے انڈے ہیں تو پانچ کے پانچ اُسی کے ۔۔۔۔ ( واضع رہے کہ ان کے ووٹ کا یہ انکشاف اُن کے اُس پیغام سے ہوا جو انہوں نے الیکشن کے دوران دیا اور اُس کے فوراً بعد ہی نتائج میں تبدیلی آگئی ۔

:wink:
:lol:
 
ماوراء

محفلین
~~
lol۔ آپ یہاں مصروف ہیں۔ میں بھی کہوں مجھے ووٹ دینے نہیں آئے۔ ویسے مجھے پہلے 3۔4 سے برتری حاصل تھی۔ وہ تو نمایاں کر کے لکھتے۔ :(
~~
 
الف نظامی

لائبریرین
او بھائی پریس والیا۔ خدا دا واسطہ ای کوئی ساڈے امیدوار دی وی خبر لا دیا کر۔
ول توھانوں لفافہ پہنچ ویسی۔
 
ماوراء

محفلین
~~
:oops: ظفری تو چلے گئے۔ چلو ان کی جگہ میں سنبھالتی ہوں۔ :p

ماوراء 6۔5 سے اس وقت جیت رہی ہے۔​
:lol:
~~
 
قیصرانی

لائبریرین
راجہ فار حریت نے کہا:
ظفری نے کہا:
اُردو محفل کے ایک نوجوان پر آج کل ایک جن آیا ہوا ہے یا وہ نوجوان خود ہی ایک جن ہے ۔ اپنے مسلسل پیغامات کی وجہ سے وہ محفل پر سب کی توجہ کا مرکز ہے ۔ اُردو محفل پر پیغامات کے مسلسل ارسال نے اُس کی دماغی حالت پر بھی بُرااثر ڈالا ہے ۔ جب ہم نے اُن کے ایک قریبی دوست سے رابطہ کیا تو اُس نے بتایا کہ بجلی فیل ہونے کا باوجود بھی وہ مسلسل اُردو محفل پر پیغامات کا سلسلہ جاری رکھتا ہے ۔کی بورڈ کو تکیے کی جگہ استعمال کرتا ہے ۔ جس کی وجہ سے اُس کے سر کا پچھلا حصہ بھی کی بورڈ کی طرح ہو گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے راہ چلتے ہوئے لوگ اُس کے سر کے اس حصے پر اپنی انگلیاں چلاتے ہوئے اپنے دوستوں کو ای میل بھی کردیتے ہیں ۔

ہمارے نمائندے ابھی مسلسل ٹوہ میں ہیں کہ ان کے بارے میں کیا کیا مذید معلوم ہوتا ہے ۔ آخری خبریں آنے تک وہ ایک سڑک کے کنارے ایک بورڈ کے ساتھ پائے گئے تھے ۔جس پر لکھا تھا کہ ” یاروں میرے ہاتھ پیلے کر دو”
:lol: :lol: :lol:
:lol:
قیصرانی سائیں ایہہ کیہ تھیندا پیا ائے۔
بال ہٍن سئیں۔ کھلویندے پین۔(بچے ہیں جناب۔ ہنسا رہے ہیں)
بےبی ہاتھی
 
Top