شادی کا لڈو ------- شادی شدہ شہیدوں کے نام

شادی سے پہلے کیسی زندگی تھی؟

شادی سے پہلے آزاد زندگی تھی۔ آزاد پنچھی تھے۔ خوب خوب آوارہ گردی کی ہے۔ اتنی کی ہے کہ حسرت نہیں رہی۔


شادی کے بعد کیسی زندگی ہے؟

شادی کے بعد بھی اچھی زندگی ہے۔ آوارہ گردی شادی کے بعد بھی جاری ہے۔ فرق اتنا ہے کہ اب خاتون اول ساتھ میں ہوتی ہے۔ ویسے کبھی کبھار بیچلرز والی زندگی گزارنے کو دل کرتا ہے۔

بھئی مجھے اس سے زیادہ کچھ اور نہیں کہنا۔ بس بھابھی کے علم میں لانے کے لئے ہائلائٹ‌ کر دیا۔ اب آگے اپ کے اعمال جانیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو وہی تو خاتون اول ہے۔ ویسے آپ کی اطلاع کے لیے خاتون دوم آنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو اسی کا تو پوچھا ہے کہ ایک سے پہلے کیا تاثرات تھے اور ایک کے بعد کیا حالات ہیں؟
 

علی ذاکر

محفلین
ویسے ابھی تک تو ہمارا نام شہیدوں‌کی فہرست میں شامل نہیں‌ہوا لیکن ہمیشہ ایک ہی بات سنننے میں آئی ہے کہ
شادی کرنے والا بھی پچھتاتا ہے اور نہ کرنے والا بھی

:grin:

تو آپ کن لوگوں میں شامل ہیں کرنے والوں میں یا نہ کرنے والوں‌میں:battingeyelashes:
 

زین

لائبریرین
اوتار والی تصویر دیکھ کر خود ہی اندازہ لگالیجئے۔۔۔

ویسے محفل کے شہیدوں‌میں ساجد اقبال بھائی کا اضافہ ہوگیا ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے کاکا سنتے ہو، کا ہے کہ وہ سعید کے لمڈے کی بھی شادی ہوئی گوا، اب بھلا وہ کاہے کو ادھر آوے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
کاہے بھیاء، میں تو کہوت ہوں کہ کھائی کے پچھتانے میں جیادہ مزہ آوے ہے۔
 

قمراحمد

محفلین
دو بیوقوف مل کر عقلمند تو نہیں بن سکتے۔۔۔ مگر " شادی" کرکے میاں بیوی ضرور بن سکتے ہیں۔۔۔
a191.gif

:laughing::rollingonthefloor:
 

عسکری

معطل
امی نے مجھے سختی سے روکا ہے کہ جدہ جا کر گندی چیزیں مٹھائیاں اور آئلی چیزیں نا کھاؤں میں لڈو نہیں کھاؤں گا بھئی
 

قمراحمد

محفلین
امی نے مجھے سختی سے روکا ہے کہ جدہ جا کر گندی چیزیں مٹھائیاں اور آئلی چیزیں نا کھاؤں میں لڈو نہیں کھاؤں گا بھئی
ارے آپ لڈو مت کھانا، برفی یا گلاب جامن کھا لینا، یا پھر رس گلے بھی چیک کیے جاسکتے ہیں۔ جدہ میں یہ گندے نہیں ہوںگے۔;)
 
Top