سی ٹاپ

فہیم

لائبریرین
کتاب گھر ڈاٹ کام پر جناب مظہر کلیم کی عمران سیریز کا ناول
سی ٹاپ ریلیز کردیا گیا ہے۔

اگر اسے محفل کی لائبریری میں شامل کردیا جائے تو کیا حرج ہے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
خیال تو بہت عمدہ ہے، لیکن باس صاحبہ کی رائے کا انتظار رہے گا کہ دیگر سائٹس کے کام کو یہاں پیش کرنے کے سلسلے میں‌ کیا طریقہ کار ہو
 

الف عین

لائبریرین
ایک بار حسن علی نے مجھ کو اجازت تو دے دی تھی ذاتی ای میل میں کہ ان کی کتابیں بھی شامل کر لی جائیں۔ اور اسی باعث میں نے اردو کے مشہور افسانے والی کتاب اپ لوڈ کر ہی رکھی ہے۔ اور کچھ کتابیں بھی میرے پاس ہیں، منصور قیصرانی نے ڈاؤن لوڈ کر کے فائلیں بنا کر بھیجی تھیں لیکن اس میں اتنی اغلاط ہیں کہ پروف ریڈنگ مکمل نہیں ہو سکی ہے۔ کچھ جوجو کو بھیجی تھیں تو وہ اب فعال نہیں۔ ان کتابوں کو شامل کر کے آخر میں کتاب گھر کا حوالہ ضروری ہے جیسا کہ میں نے کیا ہے اور کرنے کا ارادہ ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں اگر کسی اور آنلائن کتب خانے پر کوئی کتاب پہلے سے یونیکوڈ فارمیٹ میں موجود ہے تو اسے یہاں رکھنے کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔ ایسی صورت میں ان کتابوں کا ربط دینا کافی ہوگا۔ لیکن اگر یہ کتاب تصویری اردو یا انپیج فارمیٹ میں ہے تو اسے تحریری شکل میں لا کر یہاں رکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
نبیل۔ اس میں اغلاط بہت ہیں۔ اور جیسا کہ میں ہمیشہ لکھتا رہتا ہوں کہ میتری طرح بہت سے صارف ہوں گے جو آن لائن کتابیں پڑھنا پسند نہیں کریں گے۔ کس کو فرصت ہے کہ گھنتوں نیٹ پر بیٹھا رہے محض مطالعے کے لیے؟ اور یہ لوگ داؤن لوڈ کے لیے محض پ ڈ ف فائلیں دے رہے ہیں جب کہ ہم اردو تحریر میں ٹیکسٹ یا ورڈ ڈاکیومینٹ میں فائل مہیا کر سکتے ہیں۔ حسن علی بھی یہی کہہ رہے تھے کہ محض ربط دے دیں، یہ کتابیں کسی شکل میں سہی، دستیاب تو ہیں۔ لیکن میں متفق نہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

لائبریری میں ایک زمرہ ریفرنس سیکشن کے نام سے ایسے روابط کی نشاندہی کے لئے موجود ہے ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
لائبریری میں ایک زمرہ ریفرنس سیکشن کے نام سے ایسے روابط کی نشاندہی کے لئے موجود ہے ۔
لیں جی، اور میں اس کو وہ زمرہ سمجھتا رہا جہاں سے ہم لوگ تحقیق کے لیے کسی ریفرنس کتاب کو حاصل کرسکیں گے :roll:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
درست سجھا ۔۔۔ اس زمرہ میں ہر طرح سے گنجائش موجود ہے۔

مذکورہ لنک پر آخر میں جہاں صرف ریفرنس سیکشن لکھا ہے وہاں روابط کی نشاندہی کے لئے ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
لیکن شگفتہ بات تو وہیں رہ گئی۔ مطلب کیا یہ کہ وہاں محض روابط شامل کیے جائیں اور اس کتاب کو ہم دور سے سونگھ کے خوش ہو لیں!! خیر یہ کتاب تو مظہر کلیم کی ہے اور میں کسی ابنِ صفی کے نقال کو پسند نہیں کرتا۔ لیکن کیا ہم نے اقبال کی کتابیں اقبال لائبریری سے حاصل نہیں کیں؟ ان کا حوالہ ضرور دیا جایے اور ان کو شامل کیا جایے۔ یہ میں پھر دہرانا چاہوں گا۔
 

فہیم

لائبریرین
میرے کہنے کا مطلب یہ تھا۔
جیسا اعجاز صاحب نے بھی کہاکہ کتاب گھر ڈاٹ کام پر جو بھی کتاب پیش کی جاتی ہے۔
اس میں لاتعداد غلطیاں ہوتی ہیں۔
جب کے محفل پر موجود کتابوں میں یہ نہیں ہے یا ہے بھی تو بہت کم۔
میرا کہنے کا مقصد یہی تھا کہ وہاں سے اتار کر اور صحیح طریقے سے پروف ریڈنگ کرکے اور کتاب کو غلطیوں سےپاک کرکے محفل لائبریری میں محفوظ کرلیا جائے۔
 
Top