السلام علیکم،

جناب جاتے کہاں ہیں پاکستان میں ابھی بہت کچھ ہے دیکھنے کو، چلیں اس سال مختلف مواقع اور اوقات میں سینٹورَس کی جو تصویر کشی کی میں نے وہ ذرا آپ بھی دیکھ لیں۔ آخر کو پاکستان ہی ہے بھئی۔

سب سے پہلے تو سینٹورَس کا ماسٹر پلان آپ سے شئیر کر لوں کہ اس نے لگنا کیسا ہے مکمل ہونے کے بعد۔
1233373_10201309805698708_663621218_n.jpg
 
چونکہ ابھی کچھ ہی فلور فعال ہیں اس لیے روشنیاں بھی کم ہی ہیں، لیکن پھر بھی اوپر اِک نگاہ ہو ہی جائے

لفٹ پتہ نہیں کہاں گئی
1186190_10201309690935839_55116274_n.jpg
 
یہاں روشنیوں کی ترتیب اور انعکاس کی وجہ سے کچھ ویژن الُوژن یعنی نظر کا دھوکہ ٹائپ کا معاملہ تھا نا تو کیمرہ فوکس کر رہا تھا نیچے اور نہ مجھے صاف نظر آ رہا تھا۔

1174591_10201309696655982_604105693_n.jpg


7666_10201309698456027_896916807_n.jpg
 
ایک بھرپور شاپنگ کمپلیکس جہاں سب کچھ دستیاب تھا۔

برانڈز کی بھر مار تھی۔ اور قیمتیں تو نہ پُچھو جی۔:) پر ہمارا ملک اتنا غریب ہے اور لوگ اتنے مفلوک الحال کہ پارکنگ کے وسیع انتظامات ہونے کے باوجود جگہ کم پڑی ہوتی ہے روز، پارکنگ میں جگہ حاصل کرنے کے لیے گاڑیوں کی یہ لمبی لمبی قطاریں تمام دروازوں پہ ہوتی ہیں۔ بائکس کا تو بازار لگتا ہے اور لوگ اف ۔ف ۔ف ۔ف

ڈریسز بڑے مزے مزے کے دیکھنے کو ملے :lol: کیوں کہ ویسے باہر لوگ ویسی ڈریسنگ نہیں کرتے ناں پاکستان میں :-P

سِینی پلیکس کے نام سے 3ڈی سینیماز بھی ہیں یہاں مجھے 3ڈی موی دیکھنی تھی اور جو 3ڈی میں تھیں وہ میں پہلے ہی دیکھ چکا تھا، اور جو 3ڈی میں نہیں تھیں تو سوچا گھر پہ ہی دیکھ لوں گا۔ اس لیے واپس آ گئے۔

نیرنگ خیال ، بھلکڑ ، نایاب ، حسان خان ، مہدی نقوی حجاز ، قیصرانی ، زبیر مرزا ، سید زبیر ، سید شہزاد ناصر ، نیلم ، ملائکہ ، عائشہ عزیز ، تلمیذ ، الف نظامی ، ماہی احمد ، جیہ

ارے ہاں یاد آیا بھائیو چونکہ میں پاکستان سے باہر صرف افغانستان تک گیا ہوں اس لیے میرے لیے پاکستان کی یہ تصویر بھی بہت روشن تھی۔
 
آخری تدوین:
Top