سیاسی منظر نامہ

جاسم محمد

محفلین
آمر مشرف کا تازہ بیان۔ تحریک انصاف اور عمران خان کی تعریفیں کر رہا ہے کہ اس نے ن لیگ اور پی پی کی سیاست ختم کر کے بہت اچھا کام کیا:
جب آمر مشرف نے عمران خان کو جیل میں ڈلوایا تھا اس وقت تعریف کیوں نہیں کی؟ یا جب خود ان دونوں جماعتوں کے کرپشن کیسز ختم کر کے این آر او دیا اور دوبارہ قوم پر مسلط کیا، اس وقت کیوں نہیں بولا؟
 
جاسم محمد

محفلین
میرے کیس ختم کرو پھر پاکستان واپس آؤں گا: آمر مشرف
یوں عسکری آمر مشرف اور سویلین آمر نواز شریف میں کوئی فرق نہیں
 
جاسم محمد

محفلین
سو کالڈ نکے دا ابا۔۔۔۔۔۔
نکے دا ابا کی کرپشن کہاں ثابت ہوئی؟ ایک تحقیقاتی رپورٹ ہے کرپشن کا ثبوت نہیں۔ ایسے تو پھر شریف اور زرداری خاندان کی کرپشن پر درجنوں تحقیقاتی رپورٹس، دستاویزی فلمیں آچکی ہیں۔ ان کو تو آپ مانتے نہیں اور کہتے ہیں فوج نے ان سے کرپشن کروائی :)
 
ثمین زارا

محفلین
آمر مشرف کا تازہ بیان۔ تحریک انصاف اور عمران خان کی تعریفیں کر رہا ہے کہ اس نے ن لیگ اور پی پی کی سیاست ختم کر کے بہت اچھا کام کیا:
جب آمر مشرف نے عمران خان کو جیل میں ڈلوایا تھا اس وقت تعریف کیوں نہیں کی؟ یا جب خود ان دونوں جماعتوں کے کرپشن کیسز ختم کر کے این آر او دیا اور دوبارہ قوم پر مسلط کیا، اس وقت کیوں نہیں بولا؟
یقینآ بعد میں غلطی کا احساس ہوا ۔
 
آورکزئی

محفلین
نکے دا ابا کی کرپشن کہاں ثابت ہوئی؟ ایک تحقیقاتی رپورٹ ہے کرپشن کا ثبوت نہیں۔ ایسے تو پھر شریف اور زرداری خاندان کی کرپشن پر درجنوں تحقیقاتی رپورٹس، دستاویزی فلمیں آچکی ہیں۔ ان کو تو آپ مانتے نہیں اور کہتے ہیں فوج نے ان سے کرپشن کروائی :)

اللہ اکبر اللہ اکبر۔۔۔ اپکی اپنی عقل کدھر ہے اس معاملے میں۔۔ ویسے تو فوراً کہیں نہ کہیں گرافز چورا کے پیوست کردیتے ہو۔۔۔ لیکن باجووں کے بارے
میں گرافز کام کرنا چھوڑگیا۔۔۔ توبہ
 
جاسم محمد

محفلین
اللہ اکبر اللہ اکبر۔۔۔ اپکی اپنی عقل کدھر ہے اس معاملے میں۔۔ ویسے تو فوراً کہیں نہ کہیں گرافز چورا کے پیوست کردیتے ہو۔۔۔ لیکن باجووں کے بارے
میں گرافز کام کرنا چھوڑگیا۔۔۔ توبہ
اچھا اگر آپ کے مولانا نے کوئی کرپشن نہیں کی تو نیب میں پیش ہو کر سرخرو ہونے سے سخت انکار کیوں؟ :)
 
آورکزئی

محفلین
اچھا اگر آپ کے مولانا نے کوئی کرپشن نہیں کی تو نیب میں پیش ہو کر سرخرو ہونے سے سخت انکار کیوں؟ :)

نیب کو ہم مانتے ہی نہیں۔۔۔ ویسے مولانا کو کب بھیج رہے ہیں سمن ؟؟؟ ہاہاہا یا بس اے ار وائی کو ہی بھیج رہا ہے ہاہاہاہا
 
ثمین زارا

محفلین
اچھا اگر آپ کے مولانا نے کوئی کرپشن نہیں کی تو نیب میں پیش ہو کر سرخرو ہونے سے سخت انکار کیوں؟ :)
سب سے جواب مانگنا پیدائشی حق سمجھنے والے خود اپنے آپ کو ہو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں ۔ یہ ہے ان کی سیاست
 
ثمین زارا

محفلین
آٹا چینی مافیا چور مچائے شور کی پالیسی اپناتے ہوئے پی ڈی ایم کا حصہ ہیں ۔ نواز و زرداری اور ان کے دوست۔

ہمارے ملک کی برآمد میں ریڑھ کی ہڈی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں سلائی مشینیں ہی استعمال ہوتی ہیں ۔ اور کپڑے کس طرح سل سکتے ہیں بھلا؟ ٹیکسٹائل کے برآمد کنندگان اربوں پتی ہیں ۔
 
جاسم محمد

محفلین
پاکستان
02 جنوری ، 2021
ویب ڈیسک

سیاسی جماعتوں کو اسٹیبلشمنٹ کے خلاف محاذ آرائی کا حصہ نہیں بننا چاہیے، مولانا شیرانی
239592_4004892_updates.jpg

پی ڈی ایم کا راستہ ان کی نظر میں ٹھیک ہوگا ان کی مرضی ہے جہاں مرضی مارچ کریں ان کا ہر ایک کا اپنا اپنا ہدف ہے، ناراض رہنما جے یو آئی— فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ناراض رہنما مولانا محمد خان شیرانی کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان خود سے فیصلے کرتے ہیں ،سیاسی جماعتوں کوآپس کی محاذ آرائی سے بچنا چاہیے۔

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو اسٹیبلشمنٹ کے خلاف محاذ آرائی کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔

جامعہ مدنیہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا راستہ ان کی نظر میں ٹھیک ہوگا ان کی مرضی ہے جہاں مرضی مارچ کریں ان کا ہر ایک کا اپنا اپنا ہدف ہے ہمارا مؤقف ہے کہ جو دستور میں نام ہے اس کی رجسٹریشن ہونی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشن دستور کو کیوں نہیں دیکھتا، ممبران کی رکنیت ہماری جماعت کے نام ہے الیکشن کمیشن اسکو کیوں نہیں دیکھتا؟ ہم کہیں نہیں جائیں گے نہ کسی کی معاونت میں نہ مخاصمت میں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں جمع لیٹر پیڈ پرجمعیت علمائےاسلام پاکستان لکھا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
اپوزیشن کی پوری تحریک این آر او کیلئے ہے جو نہیں دوں گا، وزیراعظم
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
2125751-imrankhan-1609756255-150-640x480.jpg

پی ڈی ایم نے کورونا کے دنوں میں عوام کی زندگی سے کھیلنے کوشش کی، وزیراعظم۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں، اپوزیشن کی پوری تحریک این آر او کیلئے ہے جو نہیں دوں گا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی صدارت کے دوران وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم فارغ ہوچکی ہے اور اپنی موت آپ مررہی ہے، حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں، انہوں نے کورونا کے دنوں عوام کی زندگی سے کھیلنے کوشش کی، اپوزیشن کی پوری تحریک این آر او کےلیے ہے جو نہیں دوں گا۔

سینیٹ کے انتخابات میں اپوزیشن کو بھرپور جواب دینے پر اتفاق کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی معاشرہ احتساب کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا، اپوزیشن کا احتساب شروع ہوا تو سب اکٹھے ہوگئے، کچھ بھی ہوجائے احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماضی کی حکومتیں قومی خزانے کو لوٹتی رہیں، موجودہ حکومت ترقی پر گامزن ہے، کمزور معیشت کو درست ٹریک پر لگا دیا ہے، تمام معاشی اعشاریے درست سمت میں ہیں، نئے سال میں کارکردگی مزید بہتر کرنے اور ڈیلیوری پر توجہ ہوگی۔

اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کو سیاسی مداخلت کے بغیر آزادانہ طور پر کام کرنے کی اجازت ہو تو قوم کو فائدہ ہوتا ہے۔ وزیراعظم نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے ہمارے دور میں گزشتہ دو سال میں 389 ارب روپے کی وصولی کی، جب کہ اسی نیب نے 2008 سے 2018 کے 10 سالہ دور میں صرف 104 ارب روپے ریکور کیے، یہ کرپٹ حکمرانوں کے سیاہ دور کے 10 سال تھے۔

عمران خان نے بتایا کہ پنجاب اینٹی کرپشن نے ہماری حکومت کے 27 ماہ میں 206 ارب روپے ریکور کیے، کرپٹ حکمرانوں کے ماتحت اینٹی کرپشن نے گزشتہ 10 سالوں میں صرف 3 ارب روپے ریکور کیے تھے، یہ اعشاریے ثابت کرتے ہیں کہ ادارے آزاد ہوں تو بہتر احتساب ہوتا ہے۔
 
Top