سیاستدانوں کو بھیک اور عوام کو غلامی مبارک ہو!

arifkarim

معطل
اوباما نے بل پر دستخط کر دیے

پاکستان کی امداد کے لیے پیش کیے جانے والے کیری۔لوگر بل پر صدر براک اباما نے دستخط کر دیے ہیں اور اس طرح اب یہ 7.5 ارب ڈالر کا بل قانون بن گیا ہے۔

اس بل پر دستخط ڈیموکریٹک سینیٹرز جان کیری اور ہاورڈ برمین کی پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان ملاقاتوں کے بعد کیے گئے۔ یہ دونوں اشخاص یہ بل پیش کرنے والوں میں شامل ہیں۔

امریکی کانگریس کے ان دونوں اراکین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بل میں ایسی کوئی شرائط نہیں ہیں جس سے پاکستان کی سالمیت کو خطرہ ہو۔

اس بل سے پاکستان کو دی جانے والی غیر فوجی امداد میں تین گنا اضافہ ہو گا اور پاکستان کو اگلے پانچ سال تک ہر سال ایک ارب ڈالر ملیں گے۔

پاکستان میں فوج اور سیاستدانوں کی طرف سے بل کی مخالفت کے بعد وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی واشنگٹن چلے گئے تھے جہاں انہوں نے امریکی اہلکاروں سے بل کے متعلق مزید مذاکرات کیے۔

پاکستان فوج نے بل کے متعلق اپنی ’شدید تشویش‘ کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ بل میں قومی سلامتی کے متعلق شقوں پر مطمعن نہیں ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان رابرٹ گبز نے کہا کہ بل پاکستان کے جمہوری اداروں اور پاکستانی عوام کے لیے حمایت ظاہر کرتا ہے۔

بشکریہ بی بی سی
 
Top