سکیپ گوٹ۔ قدیر خان ۔ کُھلا کالم از رفیع رضا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

رانا

محفلین
الزام تراشی والی بات پر ایک بات یاد آئی کہ ابھی تین ماہ قبل ہی رمٍضان میں جیو ٹی وی کے ڈاکٹر عامر لیاقت کے پروگرام میں ڈاکٹر عبدالقدیر بطور مہمان تشریف لائے ہوئے تھے۔ (ڈاکٹر عامر لیاقت اور ڈاکٹر عبدالقدیر دو جینئس ایک جگہ جمع ہوں تو نئی تحقیقات کا سامنے آنا کوئی غیر معمولی بات نہیں۔)
پروگرام کے آخر پر ڈاکٹر عبدالقدیر نے قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم بھوپالیوں کو دو چیزوں پر فخر ہے۔ ایک یہ کہ ہمارےبھوپال میں آج تک کوئی غدار پیدا نہیں ہوا اور دوسرا یہ کہ ہمارے بھوپال میں آج تک کوئی قادیانی پیدا نہیں ہوا۔
قطع نظر اسکے قوم کو انہوں نے ایسا پیغام کیوں دیا اس طرف توجہ دلانی مقصود ہے کہ فزکس میں اپنی قابلیت تو وہ واٹر کٹ والے معاملے میں دکھا ہی چکے تھے اس ایک جملے سے انہوں نے مزید اپنی قابلیت اور علم کا رنگ جمادیا جو کہ آن لائن ٹی وی پروگرام پر سب نے دیکھا۔
علم و ادب میں ایک بہت بڑا نام پاکستان کے نامور شاعر عبیداللہ علیم۔ اللہ کے فضل سے احمدی تھے اور بھوپال میں پیدا ہوئے تھے۔!!!!
کوئی ڈاکٹر قدیر صاحب کو اس طرف توجہ دلادے کہ شائد وہ اپنا پیغام واپس لے کر قوم کو کوئی نیا پیغام دے دیں۔
 

نایاب

لائبریرین
محترم اراکین کرام
رفیع رضا کے لکھے کالم پر بات کرنی تو دور کی بات اس کے لکھے کو پڑھنا ہی پرلے درجے کی حماقت ہے ۔
فیس بک پر متحرک لوگ بخوبی ان کے چلن سے آگاہ ہیں ۔
موصوف فیس بک پر " بغض معاویہ " کی روشن متحرک مثال ہیں ۔
انتظامیہ اردو محفل اگر اجازت دے تو " موصوف " کے فیس بک پر بکھرے مزید " جہل و انتشار " سے مرصع ارشادات
محفل کے صفحات کی زینت بناتے محفل کی رونق کو کما حقہ بڑھایا جا سکتا ہے ۔
 

فاتح

لائبریرین
محترم اراکین کرام
رفیع رضا کے لکھے کالم پر بات کرنی تو دور کی بات اس کے لکھے کو پڑھنا ہی پرلے درجے کی حماقت ہے ۔
فیس بک پر متحرک لوگ بخوبی ان کے چلن سے آگاہ ہیں ۔
موصوف فیس بک پر " بغض معاویہ " کی روشن متحرک مثال ہیں ۔
انتظامیہ اردو محفل اگر اجازت دے تو " موصوف " کے فیس بک پر بکھرے مزید " جہل و انتشار " سے مرصع ارشادات
محفل کے صفحات کی زینت بناتے محفل کی رونق کو کما حقہ بڑھایا جا سکتا ہے ۔
ہا ہائے۔۔۔ آپ یہ پرلے درجے کی حماقت کر چکے۔۔۔ :rollingonthefloor:
 

فاتح

لائبریرین
واقعی بھوپال میں کوئی قادیانی پیدا نہیں ہوا، اور نہ ہی ہوسکتا ہے۔۔۔ کیونکہ بھوپال میں بھوپالی ہی پیدا ہوگا:D
واہ۔۔۔ یعنی یہ نکتہ پیش نظر تھا ڈاکٹر صاحب کے۔۔۔ ایسے ہی تو ڈاکٹر قدیر جینیس نہیں۔ کیا دور کی کوڑی لائے۔
 
آپ جیسوں کی خدمت عالیہ میں بھی عرفی کا یہی شعر :laughing:
عرفی تو میندیش زغوغائے رقیباں
آوازِ سگاں کم نہ کند رزقِ گدارا
بہت شکریہ ، اگرچہ میرا نام عرفی تو نہیں لیکن آپ نے یہ شعر میری نذر کیا تو جومشورہ عرفی کو دیا گیا ہے، وہی میرے لئے ہوا، یعنی کہ یار تم ان کتوں کی آوازوں اور غوغا پر کچھ دھیان نہ دو اور کوئی غم نہ کرو۔۔۔۔تو ثابت ہوا کہ آپ بھی اس بات کو تسلیم کرگئے (نادانستگی میں ہی سہی) کہ یار یہ کالم پوسٹ کرنے کی بونگی تو ہم سے سرزد ہوہی گئی لیکن تم اس قسم کے کتّوں کے شور شرابے پر دھیان نہ دینا۔۔:laughing:
 

محمداحمد

لائبریرین
اگر ڈاکٹر قدیر قادیانیوں پر اپنے خیالات اپنے تک رکھتے تو 'رفیع رضا' کبھی بھی یہ کالم نہیں لکھتے اور نہ کبھی قوم کو حقائق سے آگاہ کرتے ۔ نہ ہی قوم کو یہ پتہ چلتہ کہ قوم کے اصل ہیرو ڈاکٹر قدیر نہیں کوئی اور ہے۔ یعنی قوم ہمیشہ اندھیرے میں ہی رہتی۔

اس سے پتہ چلتا ہے کہ 'رفیع رضا' کو یہ کالم لکھنے کی تحریک کہاں سے اور کیسے ملی۔پھر ایسے کالم (جوابی کاروائی) پر اتنی بحث کرنا عبث ہی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرا خیال ہے یہ دھاگہ اس قابل نہیں یا پھر اس دھاگے پر بحث کرنے والے اراکین اس قابل نہیں کہ اس کو مزید جاری رکھا جا سکے۔
اس کا مقفل ہونا ہی بہتر ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top