سکربڈ کے ذریعے پی ڈی ایف ڈاکومنٹس شیئر کریں! (آٹو میٹک میڈیا ایمبیڈنگ دستیاب)

نبیل

تکنیکی معاون
اپڈیٹ: اب سکربڈ سے پی ڈی ایف ڈاکومنٹس شیئر کرنے کے لیے آٹو میٹک میڈیا ایمبیڈنگ کا انتظام کر دیا گیا ہے یعنی ان کا صرف یو آر ایل پوسٹ کر دینا کافی ہے۔ اس طرح ذیل میں بیان کردہ بی بی کوڈ کا استعمال اب غیر ضروری ہو گیا ہے۔


Scribd ایک ڈاکومنٹ شئیرنگ سروس ہے جہاں پی ڈی ایف ڈاکومنٹس اپلوڈ کرکے انہیں ایک فلیش انٹرفیس کے ذریعے براؤز کیا جا سکتا ہے اور دوسری سائٹس پر شیئر بھی

کیا جا سکتا ہے۔ اس سائٹ کو خاص طور پر لائبریری پراجیکٹ کے لیے مفید طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے اور اس کے علاوہ بھی اس سائٹ کے ذریعے تدریسی مواد شیئر کیا جا سکتا ہے۔

میں نے فورم پر سکرِبڈ کے ڈاکومنٹس کو شیئر کرنے کے لیے ایک بی بی کوڈ متعارف کروا دیا ہے۔ فی الحال سکربڈ کے لیے آٹو میٹک میڈیا ایمبیڈنگ کا انتظام نہیں ہے اس لیے ابھی بی بی کوڈ سے ہی کام چلانا پڑے گا۔ اس بی بی کوڈ کا استعمال بھی قدرے دقت طلب ہے، لیکن فورم کے صفحے پر سکربڈ کا ڈاکومنٹ شیئر ہوا ہوا اچھا لگتا ہے۔

سکربڈ کی سائٹ سے کوئی ڈاکومنٹ شیئر کرنے کے لیے اس کے ایمبیڈ کوڈ میں سے ذیل کے مطابق حصہ سلیکٹ کرکے کاپی کریں:

...........value="http://documents.scribd.com/ScribdViewer.swf?document_id=7737118&access_key=key-1ilhi7x973hqptjle66u&page=1&version=1&viewMode="> ..............​

یہ ایمبیڈ کوڈ‌میں نے اس ربط سے کاپی کیا ہے جہاں میں نے فردوس بریں کی پی ڈی ایف فائل بنا کر اپلوڈ کی ہوئی ہے۔
اور اس کے بعدذیل کے مطابق اوپر سے کاپی کردہ ٹیکسٹ کو scribd بی بی کوڈ میں استعمال کریں:

PHP:
[scribd]7737118&access_key=key-1ilhi7x973hqptjle66u&page=[/scribd]

ذیل کی پوسٹ میں اس بی بی کوڈ کے استعمال کا نتیجہ ظاہر ہو رہا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اتفاق کی بات ہے کہ اسی سائٹ پر فردوس بریں کا ایک اور نسخہ بھی موجود ہے جو کہ تصویری مواد پر مبنی ہے۔ ذہل میں میں اس کی پی ڈی ایف بھی شیئر کر رہا ہوں۔

[scribd]2429433&access_key=key-1hlzxclittyphvqbqb5u&page=[/scribd]
 

نبیل

تکنیکی معاون
[ame="http://www.scribd.com/doc/7737118/Firdaus-Bareen"]Firdaus Bareen@@AMEPARAM@@/docinfo/7737118?access_key=key-1ilhi7x973hqptjle66u@@AMEPARAM@@7737118@@AMEPARAM@@key-1ilhi7x973hqptjle66u[/ame]
 

نبیل

تکنیکی معاون
غور کریں کہ سکربڈ سے پی ڈی ایف ڈاکومنٹس شیئر کرنے کے لیے بھی آٹومیٹک میڈیا ایمبیڈنگ کا انتظام کر دیا گیا ہے۔ اب سکربڈ کے ڈاکومنٹس بھی صرف یو آر ایل پوسٹ کرکے شیئر کیے جا سکتے ہیں۔
 

فرخ

محفلین
نبیل بھائی
بہت خوب جناب۔۔۔
بہت ہی اچھی چیز بتائی ہے آپ نے۔
اب ہم نہ صرف کتابیں، بلکہ اپنی پریسنٹیشنز وغیرہ بھی دکھا سکیں‌گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شوبی، لگتا ہے کہ فلیش بی بی کوڈ میں کوئی مسئلہ ہو گیا ہے۔ میں اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
سکربڈ پر شامل پی ڈی ایف کو سرچ کرنا ممکن ہے، یہ میں اردو پی ڈی ایف کے ساتھ بھی کرکے دیکھ چکا ہوں۔ ہاٹ لنک تو کہیں سے بھی کی جا سکتی ہے، ایک فائل ایڈن میں کیا خاص بات ہے؟ سکربڈ کا فائدہ یہ ہے کہ اس کے ذریعے پوسٹ میں پی ڈی ایف کو شیئر کرنا ممکن ہو گیا ہے اور اس میں اصل پی ڈی ایف کا ڈاؤنلوڈ ربط بھی شامل ہوتا ہے۔
 
Top