الف عین

لائبریرین
عزیزان گرامی
سَمت کے نئے شمارے، شمارہ ۶۰، ahmajmalamirبابت اکتوبر تا دسمبر ۲۰۲۳ء کے ساتھ ایک بار پھر حاضر ہوں۔ اس شمارے میں حسب معمول نثر و شعر کے کئی معیاری نمونے شامل ہیں جو آپ کو پسند آئیں گے۔
نیا شمارہ یہاں ملاحظہ کریں
تازہ شمارہ - سَمت
اس شمارے سے اصغر وجاہت کے ہندی ناول من ماٹی کا اردو روپ ’خاکِ دل‘ کے نام سے قسط وار شامل کیا جا رہا ہے۔
اس شمارے کے دیگر مشمولات
عقیدت۔۔۔
نعت ۔۔۔ شبّیر نازشؔ
اسمِ اعظم ۔۔۔ م م مغل

گاہے گاہے باز خواں ۔۔۔
غزلیں ۔۔۔ آشفتہ چنگیزی
ناول مینوفیکچرنگ کمپنی لمیٹڈ ۔۔۔ ابن انشا

یاد رفتگاں کے تحت گوشہ میلان کنڈیرا، جس میں شامل ہیں
کچھ تذکرہ میلان کنڈیرا کا ۔۔۔ خالد جاوید
میلان کنڈیرا: چیکوسلواکیہ کے فکشن نگار ۔۔۔ احمد سہیل
میلان کنڈیرا کا ناول ’’دی جوک‘‘ (ایک مطالعہ)
کوئی نہیں ہنسے گا ۔۔۔ میلان کنڈیرا/ اجمل کمال
گم شدہ خطوط ۔۔۔ ترجمہ: محمد عمر میمن
خندہ اور فراموشی کی کتاب ۔۔۔ انگریزی سے ترجمہ: آصف فرخی

مانگے کا اجالا
دوسری لڑکی ۔۔۔ سیسیلیا اونگ (ملائیشیا) / حمزہ حسن شیخ
ماں کے لئے دو نظمیں ۔۔۔ عامر حمزہ

نظمیں ۔۔۔
ستیہ پال آنند، غضنفر، نجمہ ثاقب، اسنیٰ بدر

مضامین ۔۔۔
گیان چند جین کی مکتوب نگاری ۔۔۔ پروفیسر مرزا خلیل احمد بیگ
غلام محمد قاصر اور ظفر اقبال کا متوازی مطالعہ ۔۔۔ فرحت عباس شاہ
دکن کی مایہ ناز محقق ڈاکٹر ثمینہ شوکت ۔۔۔ ڈاکٹر رؤف خیر
خلیل الرحمن اعظمی کی نادر شاعری ۔۔۔ اسلم عمادی

غزلیں۔۔۔
سعود عثمانی، سید انور جاوید ہاشمی، فیصل عجمی، فریاد آزر، قمر صدیقی، سید صبا واسطی، جواد شیخ، یاسر شاہ راشدی، صابرہ امین، فرحان محمد خان

افسانے۔۔۔
پکا مکان ۔۔۔ طارق محمود مرزا
چُونے والی بھٹیاں ۔۔۔ ڈاکٹر غلام شبیر رانا
جنرل کی پوتی ۔۔۔ داؤد کاکڑ

انشائیے ۔۔۔ریٹائرمنٹ ۔ محمد اسد اللہ
نکاح خواں ۔ مومنہ ادریس

کتابوں کی باتیں ۔۔۔
’تیلی بھر آگ‘ کی نظمیں۔۔ گلناز کوثر

قسط وار ۔۔۔
خاک دل ۔۔۔ اصغر وجاہت / اعجاز عبید
اپنی آرا سے نوازنے کی درخواست ہے۔

اعجاز عبید
 

یاسر شاہ

محفلین
اعجاز صاحب آپ کی عزت افزائی پہ تہہ دل سے ممنون ہوں کہ اس شمارے میں آپ نے بندے کی غزل کو شامل کیا ۔جزاک اللہ خیر واحسن الجزاء
 
ماشااللہ مبارک ہو۔ اس میں کچھ کچھ گزشتہ شمارے کی جھلک لگی ؛ مومنہ میری ہونہار طالبہ علم تھی، اس کا انشائیہ شاید گزشتہ شمارے میں بھی شامل تھا، اور یہی تھا۔ اس بار آپ نے گوشہ فلسطین شایع کرنے کا کہا تھا، وہ بھی نظر نہیں آیا۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ماشااللہ مبارک ہو۔ اس میں کچھ کچھ گزشتہ شمارے کی جھلک لگی ؛ مومنہ میری ہونہار طالبہ علم تھی، اس کا انشائیہ شاید گزشتہ شمارے میں بھی شامل تھا، اور یہی تھا۔ اس بار آپ نے گوشہ فلسطین شایع کرنے کا کہا تھا، وہ بھی نظر نہیں آیا۔
یہ پرانی لڑی ہے جو کہ محفلین کے مراسلوں سے سرورق پر ظاہر ہو گئی ہے۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
میرے پیارےاستاد محترم ، اپنے موقر رسالے میں میری غزلیں شامل کرنے کا بے حد شکریہ۔اللہ آپ کو صحت و سلامتی کے ساتھ طویل عمر عطا فرمائے۔ آمین
 
Top