سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ۔۔۔ کسوٹی نمبر ا

علی وقار

محفلین
جواب نمبر 12 میں اضافی نکتہ یہ ہے کہ وہ غیر حکومتی پراجیکٹس اور بین الاقوامی پراجیکٹس کے ساتھ بھی منسلک رہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
زبردست۔
کسوٹی پینل نے بہت اچھا کھیلا اور 13 سوالات کرنے کے بعد ہی جواب دے دیا۔
بہت بہت مبارک ہو۔
آج کے پینل میں زیک، عثمان، یاسر شاہ اور راحل تھے جبکہ علی وقار ایک شخصیت "اختر حمید خان" کے بارے معلومات کے ساتھ موجود تھے۔
گیم بہت اچھی رہی۔

محفلین بھی ساتھ ساتھ موجود رہے اور پینل کی طرف سے مکالمہ میں جواب آنے کے ساتھ ہی فہد اشرف کی طرف سے بھی درست جواب آ گیا۔

سب کو شاباش۔۔۔ تھوڑی سی ہمیں اور روؤف بھائی کو بھی آپ سب کی طرف سے شاباش۔
 

علی وقار

محفلین
جی ہاں، اختر حمید خان جنہیں ہم تقریباَ فراموش کر چکے۔ انہیں پاکستان کا سب سے بڑا شہری اعزاز نشان امتیاز دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ انہیں فلپائن کا صدارتی ایوارڈ رامن میگ سیسے بھی عطا کیا گیا۔ وہ ایک معروف ادیب بھی تھے تاہم ان کی وجہ شہرت کے اور بھی کئی حوالے تھے جن کی تفصیل یہاں ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔
 
Top