سوانح عمری فردوسی صفحہ 17

شمشاد

لائبریرین
صفحہ ۱۷

نظامی عروضی کا بیان ہے کہ علی ویلمی شاہنامہ کا مسودہ صاف کیا کرتا تھا۔ اور بودلف راوی تھا، یعنی شاہنامہ حفظ یاد رکھتا تھا۔ اور جلسوں اور صحبتون میں لوگون کو سُناتا تھا۔ لیکن شاہنامہ میں فردوسی نے ان دونوں کا نام اس انداز سے لیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فردوسی کے سر پرست اور مربی تھے۔ کاتب اور راوی نہ تھے۔

ازان نامور نا مداران شہر
علی ویلم و بودلف راست بہر

بودلف کی نسبت قاضی نور اللہ شوستری کا قیاس ہے کہ یہ وہ بودلف ہے جو ایک محتشم رائیس تھا، جس کے نام پر اسدی طوسی نے گشتاسپ نامہ لکھا ہے اور دیباچہ میں اس کی مدح و ثنا کی ہے۔

ملک بودلف شہر یار زمیں
جہاندار انی پاک دین

بزرگی کہ با آسمان ہمسراست
زنسلِ براہیم پیغمبر است

خوش اعتقاد دیباچہ نویسوں نے لکھا ہے کہ فردوسی نے جب شاہنامہ لکھنے کا ارادہ کیا تو شیخ محمد معشوق کی خدمت جو ایک مشہور صاحبدل تھے حاضر ہوا اور اُن سے اپنا خیال ظاہر کیا۔ اُنہوں نے کہا تم اس کا کو شروع کرو۔ خدا تم کو کامیاب کرے گا۔ فردوسی تو کامیاب نہیں ہوا۔ لیکن شاہ نامہ کی کامیابی میں کس کو شک ہو سکتا ہے۔

شاہ نامہ کا ماخذ

سرجان مالکم صاحب (سرجان مالکم صاحب ایک مدت تک ایران میں انگریزی سرکار کی طرف سے سفیر تھے ۔ بقیہ حاشیہ صفحہ ۹۲ پر دیکھیے) اپنی تاریخ صفحہ ۶۵ میں لکھتے ہیں۔

قرن اول کے تمام مورخین لکھتے ہیں کہ چونکہ ایرانیوں نے عرب کے حملے کے روکنے میں نہایت پامردی دکھائی تھی اس لئے پیروانِ اسلام اسقدر برافروختہ تھے کہ اُنہوں نے ایران کی تمام قومی یادگاروں کو برباد کر دیا۔ شہروں کو آگ لگا دی، آتشکدے برباد کر دیئے۔ موہدوں کو قتل کرا دیا۔ ہر قسم کی کتابیں عموماً برباد کر دین۔ کتب خانون کے مالکون کو قتل کر دیا۔ یہ متعصب عرب قرآن کے سوا اور کچھ نہیں جانتے تھے۔ اور نہ جاننا چاہتے تھے۔ موہدوں کو
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد بھائی، یہ ایک مختصر کتاب ہے صرف 63 صفحات پر مشتمل۔ تمام صفحات یہاں ٹیگ ہو چکے ہیں۔ اس وقت میں ہر صفحہ کا اسٹیٹس دیکھ رہی ہوں، زیادہ صفحات ٹائپ ہو چکے ہیں تاہم کچھ صفحات ابھی ٹائپ ہونا باقی ہیں ان میں سے چند صفحات آپ کو بھی ٹیگ کئے ہوئے ہیں اگر آپ کے پاس وقت ہے تو انہیں ٹائپ کر لیجیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے اپنے حصے کے تمام صفحے ٹائپ کر دیئے تھے اور ورکنگ زون میں پوسٹ کر دیئے تھے۔

ان کے علاوہ اگر کوئی ہیں تو مجھے اطلاع نہیں ملی۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں نے اپنے حصے کے تمام صفحے ٹائپ کر دیئے تھے اور ورکنگ زون میں پوسٹ کر دیئے تھے۔

ان کے علاوہ اگر کوئی ہیں تو مجھے اطلاع نہیں ملی۔

شمشاد بھائی، یہاں درج ذیل صفحات دیکھیے گا۔

صفحہ 52
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/سوانح-عمری-فردوسی-صفحہ-52.74136/



صفحہ 53
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/سوانح-عمری-فردوسی-صفحہ-53.74137/




صفحہ 54
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/سوانح-عمری-فردوسی-صفحہ-54.74138/
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں سعود بھائی۔ یہ کوئی فنی خرابی لگتی ہے کہ مجھے کبھی بھی ٹیگ کی اطلاع نہیں ملتی۔
 
Top