سوال

خرد اعوان

محفلین
گاڑی چلاتے ہوئے ایک خاتون کو ٹریفک سارجنٹ نے اشارے سے روکا اور قریب آکر پوچھا ۔

“ محترمہ ! آپ کا کب تک گھر سے باہر رہنے کا ارادہ ہے ؟“

“ کیا مطلب ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ؟ تم یہ سوال کیوں کر رہے ہو ؟“ خاتون نے برہم ہو کر پوچھا ۔

“ خاتون ! میں تو صرف اس لیے پوچھ رہا ہوں کہ جب آپ گھر چلی جائیں گی تو کم از کم چھ ہزار دوسری گاڑیوں میں بیٹھے ہوئے لوگ اس سڑک کو استعمال کرنے کے قابل ہو جائیں گے ۔“

ٹریفک سارجنٹ نے شائستگی سے کہا ۔
 
تعبیر

محفلین
ہاہاہا

نہیں یہاں میں ایسا چاہ کر بھی نہیں کر سکتی

مجھے پتہ نہیں کیوں یہ لطیفہ پڑھ کر ہنسی آگئی ۔ ویسے خواہ مخواہ عورتوں کو بدنام کیا جاتا ہے ڈرائیونگ
کو لیکر جبکہ وہ بہت محتاط ڈرائیورز ہوتی ہیں
 
سچی تعبیر بہت ہی محتاط ڈرائیورز ہوتی ہیں‌خواتین ۔

ایک بار رات کے دس بجے میں‌اور میری سہیلی جاب سے گھر واپس آرہے تھے ۔ کار میری سہیلی ڈرائیو کر رہی تھی ۔ میں‌نے اسے روکا بھی ایک جگہ کہ ہم غلط ٹریک پر جانے لگے ہیں‌دوسرے پر گاڑی کو رکھو لیکن سب جانتے ہیں‌کہ مجھے راستے یاد نہیں‌ہوتے تو اس وجہ سے اس نے بھی یہی سوچا کے شاید مجھے غلط لگ رہا ہے اور کہنے لگی کہ "آپ براہ مہربانی چپ بیٹھ جائیں‌اور مجھے چلانے دیں‌۔"

جب سگنل کھلا تو ساری گاڑیاں‌سامنے سے اسی ٹریک پر آرہی تھیں‌جہاں‌ہماری کار تھی ، دو سو روپے بھرنے پڑے تھے ۔:noxxx:
 
arifkarim

معطل
ہاہاہا، تحقیق کے مطابق خواتین ایک ہی ٹریک پر گاڑی چلانا پسند کر تی ہیں۔ جبکہ مرد دائیں بائیں گھمانے میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔
 
علی ذاکر

محفلین
اس کی بھی ایک وجہ ہے عارف صاحب ایک ٹریک پر گاڑی چلانے سے دوسروں کو محفاظ رکھتی ہیں اگر دائیں‌بائیں‌چلائیں‌تو دوسرے ان کو محفوظ کرنے لگ جاتے ہیں !
ماسلام
 
خرد اعوان

محفلین
اور آئندہ 22 سال تک وہ 22 سال کی ہی رہیں گی۔

وہ شو بز کی دنیا سے تعلق رکھتی ہیں‌ ۔ عام خواتین کے بارے میں‌ایسی رائے قائم نہیں‌کی جا سکتی ہے ۔

ویسے برسبیل تذکرہ بتاتی چلوں‌کی جب میں‌ نے ہوش سنبھالا تو سنتی تھی کہ مرحومہ ملکہ ترنم نورجہاں 55 سال کی ہیں‌اور جب میں‌اسکول ختم کی تب بھی معلوم ہوا کہ وہ 55 کی ہی ہیں‌یعنی ہمارا بچپن ختم ہو گیا تھا لیکن ان کا پچپن ختم نہ ہوا ۔:confused:
 
شمشاد

لائبریرین
لڑکیوں‌کو دیکھتے ہی کیوں‌ہو ؟؟؟؟ گھر کا فون نمبر دو ابھی خالہ جان کو فون کرکے بتاتی ہوں برخوردار کی نگاہوں کے کرشمے ۔:biggrin:

اب راستے چلئے یہ میک اپ کے چلتے پھرتے اشتہار نظر آئیں تو کیا آنکھیں بند کر لیں؟ فرض کریں آنکھیں بند کر لیں تو پھر ہو سکتا ہے انہی اشتہاروں سے ٹکریں مارے پھریں گے۔ پھر کون ذمہ دار ہو گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
وہ شو بز کی دنیا سے تعلق رکھتی ہیں‌ ۔ عام خواتین کے بارے میں‌ایسی رائے قائم نہیں‌کی جا سکتی ہے ۔

۔:confused:

ایسی بات نہیں ہے، وہ خواتین جن کا تعلق شو بزنس سے نہیں ہوتا، ان کی عمریں بھی بہت ٹھہر ٹھہر کر آگے بڑھتی ہیں۔ یعنی کہ پانچ سات سال میں ایک آدھ سال آگے بڑھتی ہے۔
 
علی ذاکر

محفلین
وہ شو بز کی دنیا سے تعلق رکھتی ہیں‌ ۔ عام خواتین کے بارے میں‌ایسی رائے قائم نہیں‌کی جا سکتی ہے ۔

ویسے برسبیل تذکرہ بتاتی چلوں‌کی جب میں‌ نے ہوش سنبھالا تو سنتی تھی کہ مرحومہ ملکہ ترنم نورجہاں 55 سال کی ہیں‌اور جب میں‌اسکول ختم کی تب بھی معلوم ہوا کہ وہ 55 کی ہی ہیں‌یعنی ہمارا بچپن ختم ہو گیا تھا لیکن ان کا پچپن ختم نہ ہوا ۔:confused:

ہوتاا بھی کیسے پچپن میں اور بچپن میں‌صرف نقطوں کاہی تو فرق تھا!
 
خرد اعوان

محفلین
ایسی بات نہیں ہے، وہ خواتین جن کا تعلق شو بزنس سے نہیں ہوتا، ان کی عمریں بھی بہت ٹھہر ٹھہر کر آگے بڑھتی ہیں۔ یعنی کہ پانچ سات سال میں ایک آدھ سال آگے بڑھتی ہے۔

آپ بھی ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟:raisedeyebrow:

یہ سراسر الزام ہے ۔ اب وقت بدل گیا ہے اور مرد حضرات اپنی عمریں چھپاتے ہیں اپنی کرکٹ ٹیم اس کی عمدہ مثال ہے ‌ ۔:noxxx:
 
خرد اعوان

محفلین
اب راستے چلئے یہ میک اپ کے چلتے پھرتے اشتہار نظر آئیں تو کیا آنکھیں بند کر لیں؟ فرض کریں آنکھیں بند کر لیں تو پھر ہو سکتا ہے انہی اشتہاروں سے ٹکریں مارے پھریں گے۔ پھر کون ذمہ دار ہو گا۔

مسلمانوں کے لیے تو یہی حکم ہے ۔ بھئی سیدھی بات ہے ہمارے گھر میں‌سختی تو نہیں‌ہے لیکن مذہبی تعلیم بچپن سے ہی دی جاتی ہے ۔ اس لیے کسی بھی اسمارٹ آدمی کو دیکھ کر ہم لاحول پڑھ کر آنکھیں‌بند نہ بھی کریں‌تو دھیان بٹا لیتے ہیں‌ ۔ آپ برا نہ ماننا ۔ پلیز ۔
 
Top