سوال ہے : شاعری کے حوالے سے حدیث اور قرآ ن کیا کہتے ہیں؟

شاہد شاہنواز

لائبریرین
شعر و شاعری اسلام میں جائز ہے اور بالکل اس کی اجازت ہے جیسا کہ میں نے پڑھا ہے ’’شعر بمثل کلام کے ہے‘‘ اگر کلام میں جھوٹ کی ممانعت ہے تو شعر میں بھی ہے۔ یہ کس حدیث کا مفہوم ہے؟ شعر و شاعری جائز ہے تو کیسے اور ناجائز ہے تو کیونکر؟ یہ حدیث کے حوالوں سے بتانے کی درخواست ہے۔۔۔ اگر قرآن کے بھی حوالہ جات دے سکیں تو مہربانی ہوگی۔۔۔ نیچے جن لوگوں کو ٹیگ کر رہا ہوں، ان کو اسلامی دھاگوں میں پوسٹ کرتے دیکھا ہے، سو آپ سے درخواست ہے کہ جو لوگ آپ کی نظر میں اس سوال کا جواب دے سکتے ہوں، ان کو ٹیگ کردیجئے۔ شکریہ۔۔۔
والسلام علیکم
شاہد شاہنواز


@ام نور العین
فرحت کیانی

@تانیہ
الشفاء
Shaidu
 

الشفاء

لائبریرین
شعر و شاعری اسلام میں جائز ہے اور بالکل اس کی اجازت ہے جیسا کہ میں نے پڑھا ہے ’’شعر بمثل کلام کے ہے‘‘ اگر کلام میں جھوٹ کی ممانعت ہے تو شعر میں بھی ہے۔ یہ کس حدیث کا مفہوم ہے؟ شعر و شاعری جائز ہے تو کیسے اور ناجائز ہے تو کیونکر؟ یہ حدیث کے حوالوں سے بتانے کی درخواست ہے۔۔۔ اگر قرآن کے بھی حوالہ جات دے سکیں تو مہربانی ہوگی۔۔۔

بہت ہی دلچسپ سوال ہے میرے بھائی کا۔۔۔ لیکن اس حقیر و کم علم کو ٹیگ کر کے شرمندہ کر دیا آپ نے۔۔۔ اس سلسلے میں امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ سے خوشہ چینی مناسب معلوم ہوتی ہے۔ فرماتے ہیں کہ

شعر اور شاعروں کے متعلق اللہ تعالٰی کا ارشاد ہے۔
والشعراء یتبعھم الغاوون۔الم تر انھم فی کل وادیھیمون۔۔۔ اور شاعروں کی راہ تو بے راہ لوگ چلا کرتے ہیں، کیا تم کو معلوم نہیں کہ وہ (خیالی مضامین کے) ہر میدان میں حیران پھرا کرتے ہیں۔۔۔
جس طرح کے اشعار ہمارے واعظین کی تقریروں میں ملتے ہیں۔ ان میں سے بیشتر عشق کی کیفیت، معشوق کے حسن و جمال کی تعریف اور وصال و فراق کے قصوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ مجلس وعظ میں سیدھے سادھے عوام اور کم پڑھے لکھے لوگوں کا مجمع ہوتا ہے۔ ان کے باطن میں شہوت کے جذبات موجزن رہتے ہیں۔ ان کے دلوں میں خوبصورت چہروں کا تخیل رہتا ہے۔ وہ جب اس طرح کے بے ہودہ اشعار سنتے ہیں تو ان میں شہوت کی آگ بھڑک اٹھتی ہے۔ وہ ان اشعار پر جھومتے اور داد دیتے ہیں۔ انجام ان سب اشعار کا خرابی ہوتا ہے۔ اس لئے صرف وہی اشعار استعمال کرنے کی اجازت ہے جن میں نصیحت و حکمت ہو اور انہیں بطور دلیل یا مانوس کرنے کی غرض سے استعمال کیا جا رہا ہو۔ حضور اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں۔
ان من الشعرالحکمۃ۔ کہ بعض اشعار حکمت سے پُر ہوتے ہیں۔۔۔ (صحیح بخاری)

تاہم اگر مجلس وعظ میں صرف مخصوص لوگ ہوں اور ان کے دل اللہ تعالٰی کی محبت سے سرشار ہوں تو ایسے لوگوں کے حق میں وہ شعر نقصان دہ نہیں ہوتے جو بظاہر مخلوق کے متعلق معلوم ہوتے ہیں۔ کیونکہ سننے والا سنتا ہے اور معنی پہچان لیتا ہے۔۔۔

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ شعر سنایا کہ
ذھب النین یعاش فی اکنافہم
وبقیت فی خلف کجلدالاجرب
(وہ دن رخصت ہو گئے جن کے سائے میں زندگی کے دن گزرتے تھے۔ میں تو پچھلوں میں خارش زدہ کی جلد کی طرح رہ گئی ہوں)۔

صحیحین میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے کہ جب حضور اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تو حضرت ابوبکر اور حضرت بلال رضی اللہ عنہما بخار میں مبتلا ہو گئے۔ان دنوں مدینہ منورہ میں بخار کی وباء پھیلی ہوئی تھی۔ میں والد ماجد حضرت ابو بکر سے دریافت کرتی کہ ابا جان آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں تو وہ جواب میں یہ شعر پڑھتے۔
کل امری مصبح فی اھلہ
والموت ادنی من شراک نعلہ
(ہر شخص اپنے گھر والوں میں صبح کرتا ہے لیکن موت جوتے کے تسمے سے زیادہ اسکے قریب ہوتی ہے)۔

اسی طرح جب میں بلال سے ان کی خیریت دریافت کرتی تو وہ بھی جواب میں شعر پڑھتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میں نے ان دونوں کی اس کیفیت سے سرکار دو عالم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مطلع کیا، آپ نے یہ دعا فرمائی۔
اللّٰھم حبب الیناالمدینہ کحبنا مکۃ او اشد۔ اے اللہ مدینہ ہمیں اس طرح محبوب کر دے جس طرح مکہ ہمیں محبوب ہے، یا اس سے بھی زیادہ۔۔۔صحیح بخاری ومسلم۔۔۔

ایک مرتبہ حضور اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ شعر بھی پڑھا۔
اللّٰھم ان العیش عیشۃ الآخرۃ
فارحم الانصار والمھاجرۃ۔۔۔
(اے اللہ زندگی تو صرف آخرت کی زندگی ہے، انصار اور مہاجرین رحم فرما)-

بعض اوقات حضور کے حکم پر مسجد نبوی میں منبر رکھا جاتا اور حضرت حسان بن ثابت اس پر کھڑے ہو کر حضور علیہ الصلاہ والسلام کی شان اقدس میں اشعار پڑھتے اور کفار کی ہجو بیان کرتے۔ سرکار دو عالم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے اشعار سن کر فرمایا کرتے تھے کہ اللہ تعالٰی روح القدس کے ذریعہ حسان کی تائید و حفاظت فرماتا ہے جب تک کہ وہ دشمنان خدا کی ہجو اور اس کے رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعریف کرتا ہے۔(صحیح بخاری و مسلم)۔

جس وقت سرکار دو عالم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہجرت فرما کر مدینہ منورہ کو اپنے مبارک وجود سے رونق بخشی تو وہاں کی عورتوں نے چھتوں پر چڑھ کر آپ کو خوش آمدید کہا اور دف بجا کر اور اس طرح کے اشعار پڑھ کر اس بے پایاں محبت مسرت کا اظہار کیا جو آپ کی آمد سے انہیں ہوئی تھی۔
طلع البدر علینا من ثنیات الوداع
وجب الشکر علینا ما دعی للہ داع
ایھاالمبعوث فینا جئت بالامر المطاع
۔۔۔
(احیاء علوم الدین- امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ)۔
 

یوسف-2

محفلین
سُوۡرَةُ الشُّعَرَاء
وَٱلشُّعَرَآءُ يَتَّبِعُهُمُ ٱلۡغَاوُ ۥنَ (٢٢٤) أَلَمۡ تَرَ أَنَّهُمۡ فِى ڪُلِّ وَادٍ۬ يَهِيمُونَ (٢٢٥) وَأَنَّہُمۡ يَقُولُونَ مَا لَا يَفۡعَلُونَ (٢٢٦) إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّ۔ٰلِحَ۔ٰتِ وَذَكَرُواْ ٱللَّهَ كَثِيرً۬ا وَٱنتَصَرُواْ مِنۢ بَعۡدِ مَا ظُلِمُواْ‌ۗ وَسَيَعۡلَمُ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوٓاْ أَىَّ مُنقَلَبٍ۬ يَنقَلِبُونَ (٢٢٧)

اور شاعروں کی پیروی تو گمراہ ہی کرتے ہیں (۲۲۴) کیا تم نےنہیں دیکھاکہ وہ ہر میدان میں بھٹکتے پھرتے ہیں (۲۲۵) اور جو وہ کہتے ہیں کرتے نہیں (۲۲۶) مگروہ جو ایمان لائے اور نیک کام کیے اور الله کوبہت یاد کیا اور مظلوم ہونے کے بعد بدلہ لیا اور ظالموں کو ابھی معلوم ہو جائے گا کہ کس کروٹ پر پڑتے ہیں (۲۲۷)
 

متلاشی

محفلین
تمام صاحبان نے اچھی اچھی باتیں کی ہیں ۔۔۔!
تاہم ایک اضافہ کرنا چاہوں گا۔۔۔!
جن شاعروں کے بارے میں قرآن پاک کی آیت کوٹ کی گئی ہے ۔۔۔!
وہ اُن کے بارے میں ہے جو لہو لعب کی شاعری کرتے ہیں ۔۔۔ ورنہ تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے شاعری خود حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ تعالٰی عنہم کیا کرتے تھے ۔۔۔! اور یہ شعر خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے ۔۔۔
انا النبی لا کذب
انا بنی عبد المطلب
 

Shaidu

محفلین
شعر و شاعری اسلام میں جائز ہے اور بالکل اس کی اجازت ہے جیسا کہ میں نے پڑھا ہے ’’شعر بمثل کلام کے ہے‘‘ اگر کلام میں جھوٹ کی ممانعت ہے تو شعر میں بھی ہے۔ یہ کس حدیث کا مفہوم ہے؟ شعر و شاعری جائز ہے تو کیسے اور ناجائز ہے تو کیونکر؟ یہ حدیث کے حوالوں سے بتانے کی درخواست ہے۔۔۔ اگر قرآن کے بھی حوالہ جات دے سکیں تو مہربانی ہوگی۔۔۔ نیچے جن لوگوں کو ٹیگ کر رہا ہوں، ان کو اسلامی دھاگوں میں پوسٹ کرتے دیکھا ہے، سو آپ سے درخواست ہے کہ جو لوگ آپ کی نظر میں اس سوال کا جواب دے سکتے ہوں، ان کو ٹیگ کردیجئے۔ شکریہ۔۔۔
والسلام علیکم
شاہد شاہنواز


@ام نور العین
فرحت کیانی

@تانیہ
الشفاء
Shaidu

مجھے ٹیگ کرنے کا شکریہ ، میں فی الحال ایک لنک آپکے مطالعہ کیلیے پیش کر رہا ہوں ۔ اس لنک میں کافی تفصیل سے اس موضوع پر بحث کی گئی
اس لنک پر جائیں
 
Top