سوات: لڑکیوں کا سکول نذرِ آتش

نبیل

تکنیکی معاون
حوالہ: سوات: لڑکیوں کا سکول نذرِ آتش، بی بی سی اردو

صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے لڑکیوں کے ایک سکول کو نذر آتش کیا ہے جس سے سکول کی عمارت مکمل طورپر جل کر خاکستر ہوگئی ہے۔
سوات سے ملنے والی اطلاعات میں پولیس کے مطابق یہ واقعہ سنیچر کی رات چار باغ کے علاقے میں پیش آیا۔

تھانہ خوازہ خیلہ کے ایس ایچ او یوسف علی نے بی بی سی کو بتایا کہ رات کی تاریکی میں بیس کے قریب مسلح افراد گورنمنٹ گرلز سکول چار باغ میں داخل ہوئے اور چوکیدار کو رسیوں سے باندھ کر سکول کی عمارت کو آگ لگائی۔

انہوں نے کہا کہ آگ سے سکول کے ایک حصے میں قائم نو کمرے اور برآمدہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔​



مکمل خبر پڑیں۔۔
 
ایک تعیلم یافتہ ماں ہی ایک تعلیم یافتہ قوم کو جنم دے سکتی ہے۔ ان لوگوں کی جہالت کا بہترین علاج ان کی لڑکیوں‌کے لئے مناسب تعلیم ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کیا ہی اچھا ہوتا اور خوش قسمتی ہوتی قوم کی اگر یہ لوگ کوشش کر کے لڑکیوں کے لیے ایک اور اسکول کا اضافہ کر دیتے اس علاقے میں بجائے اس کے کہ پہلے سے موجود منبع علمی کو خاکستر کرتے !
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ایک درسگاہ کو خاکستر کرنا سنگین جرم سے بھی بڑھ کر ہے اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچنا چاہیے !
 
Top