سنگل لین کارڈ پر ایک سے زیادہ آئی پی اسائن کرنا ؟

ijaz1976

محفلین
محفل کے تمام دوستوں کو السلام علیکم!
مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ ایک ہی لین کارڈ پر ملٹی پل آئی پیز اور ڈی این ایس اسائن کرنے کا کیا فائدہ ہوتا ہے۔
ہمارے دفتر میں ایک سے زیادہ انٹرنیٹ کنکشنز (یعنی دو مختلف کمپنیوں کے انٹرنیٹ) موجود ہیں کیا ایسا ہوسکتا ہے کہ ملٹی پل آئی پیز کے ذریعے جب ایک کمپنی سے نیٹ نہ چل رہا ہو تو لین کارڈ آٹومیٹیکلی دوسری کمپنی کے انٹرنیٹ پر شفٹ ہوجائے
شکریہ
والسلام
اعجاز احمد
 
محمدصابر

محفلین
اس فری فائر وال /راوٹر کو وی ایم ویئر میں انسٹال کریں اور ونڈوز میں ہی چلائیں۔ آپ کے مطلب کا کام کرے گی۔
 
اظفر

ایسا ممکن ہے لیکن اس کیلیے ضروری ہے دونوں انترنیٹ میں سے کم سے کم ایک کا آی پی ڈینامک سرور سے آرہا ہو دوسرے کا آئی پی مینول ہو ۔ اس صورت میں ڈی ایچ سی پی کی غیر موجودگی میں دوسرا آئی پی فعال ہو جاے گا اور کام کرے گا۔
 
صابر بھائی یہ فائر وال یا کوئی بھی فائر وال وی ایم ویئر میں فزیکل لین کارڈز کے ساتھ کیسے کام کرے گی، فرض کرتے ہیں کہ میرے ونڈوز والے پی سی جس میں وی ایم ویئر ورک سٹیشن انسٹال ہے میں تین یا چار لین کارڈ لگے ہوئے ہیں، اب اگر چار لین کارڈز لگے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ میرے تین لین کارڈز RED انٹرفیس (جو کہ مطلوب ہے) جبکہ ایک لین کارڈ Green انٹرفیس ہوگا اب میں ان چاروں فزیکل لین کارڈز کو وی ایم ویئر ورک سٹیشن میں کیسے ایکسس کروں گا۔ ذرا سمجھا دیں تو مہربانی ہوگی ویسے یہ بڑا مزیدار کام ہوجائے گا۔

اظفر بھائی بات ذرا سمجھ نہیں آئی براہ کرم وضاحت فرما دیں۔
شکریہ
والسلام
 
اظفر

محفلین
جب آپ ونڈوز میں لین کارڈ کی سیٹنگ میں آئی پی آٹو میٹک پر سیٹ کرتے ہیں تو وہاں اوپر ایک دوسرا ٹیب آجاتا ہے جس پر آلٹرنیٹ سیٹنگ یا ایسا ہی کچھ لکھا ہوگا۔ اس میں مینولی دوسرے سرور کے متعلقہ آئی پی ، سب نیٹ اور گیٹ وے وغیرہ اینٹر کر دے۔پ
پھر جب پہلا آتو میٹک آئی والا انٹرنیٹ نہیں چل رہا ہو گا ۔ اس کے لمٹڈ کنکٹویٹی شو ہونے پر خود کار آلٹرنیٹ سیٹنگ چل جاے گی اور دوسرے سرور والا نیٹ یوز کیا جا سکے گا۔
 
محمدصابر

محفلین
صابر بھائی یہ فائر وال یا کوئی بھی فائر وال وی ایم ویئر میں فزیکل لین کارڈز کے ساتھ کیسے کام کرے گی، فرض کرتے ہیں کہ میرے ونڈوز والے پی سی جس میں وی ایم ویئر ورک سٹیشن انسٹال ہے میں تین یا چار لین کارڈ لگے ہوئے ہیں، اب اگر چار لین کارڈز لگے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ میرے تین لین کارڈز RED انٹرفیس (جو کہ مطلوب ہے) جبکہ ایک لین کارڈ Green انٹرفیس ہوگا اب میں ان چاروں فزیکل لین کارڈز کو وی ایم ویئر ورک سٹیشن میں کیسے ایکسس کروں گا۔ ذرا سمجھا دیں تو مہربانی ہوگی ویسے یہ بڑا مزیدار کام ہوجائے گا۔
شکریہ
والسلام
اعجاز بھائی
اس فائروال کو میں نے ایک دفعہ کنفیگر کر لیا تھا۔ کیسے کیا تھا اب یاد نہیں :(
اس کی وجہ اس سسٹم سے واقفیت نہ ہونا ہے۔
اس کے بعد دو آئی ایس پیز کے ڈیٹا کا خود کار طریقے سے انتظام ہو گیا۔ ایک بند ہوتا تو دوسرا استعمال ہوتا رہتا اور جب دونوں چلتے ہوتے تو برابر کا استعمال ہو رہا ہوتا۔
اب اگرآپ اسے کنفیگر کر لیتے ہیں تو آپ اس کا طریقہ کار لکھ دیجئے گا۔:openmouthed:
 
صابر بھائی میرا سوال صرف یہ ہے کہ وی ایم ویئر ورک سٹیشن تو ایک ورچوئل کمپیوٹر سسٹم ہے اور اس میں تمام کام ورچوئلی ہوتا ہے، اس میں تمام لین کارڈز اور دوسری چیزیں ورچوئل ہوتی ہیں اس میں ورچوئل لین کو کنفگر کرنے کا تو مجھے علم ہے اور ان شا اللہ میں کربھی لوں گا مگر مجھے یہ سمجھ نہیں آرہا کہ ہمارے فزیکل RED انٹرفیس لین کارڈز جن پر دو یا تین آئی ایس پیز کے انٹرنیٹ کنکشنز آرہے ہوں گے جو فزیکلی اس وی ایم ویئر ورک سٹیشن والے پی سی کے ساتھ دوسرے لفظوں میں Host پی سی کے ساتھ اٹیچ ہیں ان کو وی ایم ویئر یعنی Guest آپریٹنگ سسٹم میں کیسے ایکسس کیا جائے گا۔
اگر اس سوال کا جواب مل جائے تو باقی کام کرکے دیکھا جا سکتا ہے۔ یعنی اصل مسئلہ فزیکل لین کارڈز کو ورچوئل انوائرمنٹ میں پراپر ایکسس کرنا ہے۔
ویسے میرے ذہن میں ابھی ابھی ایک چیز آ تو رہی ہے تجربہ کرکے دیکھوں گا اس وقت تو میں گھر پر ہوں جب آفس جائوں گا اور موقع ملا تو پھر تجربہ کرکے دیکھوں گا اور نتائج سے آپ کو آگاہ کردوں گا۔
بہرحال فزیکل لین کارڈز کو ورچوئل انوائرمنٹ میں ایکسس کرنے کا طریقہ اگر کسی دوست کو آتا ہو تو براہ کرم شیئر فرمائیں۔
شکریہ
والسلام
 
محمدصابر

محفلین
ایسے کاموں میں عموما ڈائیاگرام بنا کر نیٹ ورک ٹریفک کو اپنی مرضی سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ اور آئی پیز کی مدد سے طے شدہ راستے پر گھمایا پھرایا جاتا ہے۔ ہر منزل پر اپنی مرضی کے مطابق تبدیلیاں کی جاتی ہیں۔
 
صابر بھائی بات کچھ پلے نہیں پڑی، براہ کرم ذرا وضاحت سے جواب دیں۔
 
Top