سنئیے، آپ کا بچہ آپ سے کچھ کہہ رہا ہے

شمشاد

لائبریرین
264no5w.jpg


سنئیے، آپ کا بچہ آپ سے کچھ کہہ رہا ہے

1 – جب میں کوئی اچھا کام کروں تو میری حوصلہ افزائی کریں۔ مجھے کوئی انعام دیں۔
2 – مجھ سے جو وعدہ کریں اسے پورا ضرور کریں۔
3 – مجھے دوستوں میں معزز بنائیں۔ کوئی چیز زیادہ مقدار میں لائیں جو میں ان کے ساتھ بیٹھ کر کھاؤں یا استعمال کروں۔
4 – جب مجھ سے غلطی ہو تو براہ مہربانی مجھ پر چیخیں چلائیں نہیں۔نرمی سے مجھے میری غلطی بتا دیں۔
5 – چھٹی کے دن مجھے بہن بھائیوں کے ساتھ سیر و تفریح کے لئے ساتھ لے جائیں۔
6 – سزا دیتے وقت یہ بتانا نہ بھولیں کہ سزا کیوں دی جا رہی ہے۔
7 – مجھے نکما، گدھا، بے وقوف کہہ کر نہ پکاریں۔
8 – مجھ سے چیزیں چھپا چھپا کر نہ رکھیں۔ اس طرح میں چوری کی طرف آ سکتا ہوں۔
9 – مجھے اچھی کہانیاں سنانے کے لیے وقت ضرور نکالیں۔
10 – اپنے دوستوں سے ملنے جائیں تو ممکن ہو تو مجھے بھی ساتھ لے لیں۔
11 – اچھے اچھے معلوماتی کیسٹ اور سی ڈی اور وڈیو فلم اور کتابیں لا کر دیں۔
12 – میرے سوالات کا، کیسے ہی کیوں نہ ہو، نرمی سے جواب دیں، غصہ نہ ہوں۔
13 – مجھے سب کے سامنے برا بھلا نہ کہیں، تنہائی میں سمجھائیں۔
14 – آپ دونوں میرے سامنے آپس میں نہ جھگڑیں۔
15 – مجھے دوسروں سے مقابلہ کر کے نہ بتائیں کہ فلاں ایسا ہے اور فلاں ایسا ہے۔
16 – مجھ پر تنقید ذرا آہستہ مگر تعریف بلند آواز میں کریں۔
17 – میرے ماتھے پر آپ کا بوسہ مجھے فخر سے بھر دیتا ہے۔
18 – آپ یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ آپ بھی کبھی بچے تھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہ مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے ابھی سے یاد رکھیں یا اپنے بڑے بھائی بہن جن کی شادی ہو چکی ہے، ان تک یہ پیغام پہنچا دیں۔
 

ابن رضا

لائبریرین
شمشاد بھائی ایسے کچھ پوسٹر نما خط میں نے کسی میٹرنٹی اسپتال میں بھی آویزاں دیکھے ہیں شاید خاندانی منصوبہ بندی کے لیے جس کا عنوان تھا۔
"میرے امی ابو کے نام"
یا
"بچے کا اپنے والد کے نام خط" :p ان میں بھی بچہ اپنے والدین کچھ ایسی ہی ہدایات جاری کرتا ہے۔ یہ اور بات ہے کہ ساتھ میں کچھ منصوبہ بندی کے احکامات بھی ہوتے ہیں
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
بہت بہترین آج ہی پڑھا انتہائی ضروری باتیں جن پر ہم دانستگی یا نادانستگی میں توجہ ہی نہیں دیتے ۔بہت ساری داد و تحسن :in-love::in-love::in-love::in-love::in-love:
 
Top