سلور لائٹ یا فلیش میں‌اردو اور مفت کے اوزار؟؟؟؟

فرخ

محفلین
السلام و علیکم
میں نے ابھی Eclips میں Flex SDK کے ذریعے فلیش کی ڈویلوپمنٹ کا کچھ مواد دیکھا تھا اسکے ساتھ ساتھ کچھ Microsoft Silverlight کے بارے میں بھی معلومات لے رہا تھا۔
نبیل نے شائید ایک دفعہ Eclipse میں جاوا کے استعمال کا ذکر بھی کیا تھا اسی سے مجھے خیال آیا کہ یہاں پوسٹ کرنا چاہئیے اس بارے میں۔ کیا Eclipse بھی مفت کا ہے؟
کیا کسی کو علم ہے کہ فلیش میں اردو یا یونیکوڈ سپورٹ موجود ہے؟ اور ہم اس کو ڈویلوپ کرنے میں کون کونسے مفت کے اوزار استعمال کر سکتے ہیں؟Adobe Flex SDK شائید مفت میں مل جاتی ہے اور اسےEclipse میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اب آپس کی بات ہے، مجھے پوری طرح سمجھ نہیں آئی کہ کیا مفت میں ہے اور کیا نہیں، کیونکہ Adobe کی سائٹ پر اسکے خریدنے کی بات بھی ہوئی ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ایکلپس مفت ہے اور اوپن سورس ہے۔
فلیکس کے بارے میں میں صرف اتنا جانتا ہوں کہ اس کی سوفٹ ویر ڈیویلپمنٹ کٹ تو فری ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہے لیکن ایکلپس کا فلیکس بلڈر ایک کمرشل پراڈکٹ ہے۔
فلیش میں ابھی تک یونیکوڈ کی سپورٹ موجود نہیں ہے۔ اس موضوع پر یہاں کئی مرتبہ بات ہو چکی ہے۔
میں نے سلور لائٹ کے ورژن 1 کو چیک کیا تھا اور اس میں یونیکوڈ کی سپورٹ موجود نہیں تھی۔ یہ مجھے معلوم نہیں ہے کہ اس کے بعد سے اب تک اس میں کیا تبدیلیاں آ چکی ہیں۔
 
نبیل،
یونیکوڈ کی مثال کے لئے یہ سائٹ چیک کریں۔ یہاں پر ایک سامپل آن لائن ہے جس میں جاپانی اور جرمن کا استعمال کیا گیاہے
http://www.oddhammer.com/unicode/tutorial.htm
 
فلیکس کی ڈیویلوپمنٹ کٹ میں‌کیا اسکا کمپائلر نہیں ہوتا؟ کیا فلیکس بلڈر کے بغیر میں اسکی ایپلیکیشن کمپائل نہیں‌کرسکتے ؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
فلیکس ایس ڈی کے اور فلیکس بلڈر میں صرف ڈیویلپمنٹ انوائرنمنٹ کا فرق ہے۔ ایس ڈی کے میں کمانڈ لائن ٹولز ہیں جبکہ فلیکس بلڈر میں ویژوئل ٹولز دستیاب ہیں۔ اس کی مثال ایسی ہی ہے جس طرح کہ ڈاٹ نیٹ‌ ایس ڈی کے فری ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہے اور اس میں تمام کمپائلر کمانڈ لائن کے ذریعے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ دوسری جانب یہی کمپائلر ویژوئل سٹوڈیو میں بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں جو کہ ایک کمرشل پراڈکٹ ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
نبیل،
یونیکوڈ کی مثال کے لئے یہ سائٹ چیک کریں۔ یہاں پر ایک سامپل آن لائن ہے جس میں جاپانی اور جرمن کا استعمال کیا گیاہے
http://www.oddhammer.com/unicode/tutorial.htm
یہ یونیکوڈ کی محض محدود سپورٹ ہے۔ فلیش کنٹرولز میں اردو ٹائپ کرنے کے لیے کمپیوٹر میں اردو سپورٹ‌ کا انیبل ہونا ضروری ہے۔ جہاں تک variables کے ذریعے اردو ٹیکسٹ کو فلیش میں شامل کرنے کے طریقے کا تعلق ہے تو شوبی اس کے بارے میں پہلے ہی ٹیوٹوریل پوسٹ کر چکے ہیں۔
 
Top