تعارف سعود بن سعید کو خوش آمدید

شمشاد

لائبریرین
جی! سب کا شکریہ۔

میں طب کا طالب علم ہوں۔ عمر 21 سال اور اس وقت چین میں مقیم ہوں۔ میں محفل پر تقریباً اسی وقت آیا جب علوی نستعلیق ریلیز ہوا۔ اردو فورم' اتنا اچھا اور وہ بھی نستعلیق میں دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔

پاکستانی کھانے مل جاتے ہیں یا چینی کھانے کھانے پڑتے ہیں؟
کتنے سال ہو گئے ہیں چین میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے؟
پاکستان سے ہی گئے ہیں یا پہلے کہیں اور تھے؟
وہاں پر طب کا کورس کتنے سال کا ہے؟
ایف ایس سی کہاں سے کیا تھا؟

ابھی کے لیے اتنا ہی۔
 
سوالوں کی بوچھاڑ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یا اللہ خیر۔۔۔۔۔۔
 
پاکستانی کھانے مل جاتے ہیں یا چینی کھانے کھانے پڑتے ہیں؟

کھانا عام طور پر خود ہی بنا تا ہوں۔۔۔دو سال بعد اب کافی اچھا ہوں کھانے پکانے میں۔۔۔ویسے چینی کھانے بھی کافی مزیدار ہوتے ہیں۔۔۔۔گرمیوں میں پاکستان آیا تو چینی کھانوں‌کی کمی محسوس ہوئی۔

کتنے سال ہو گئے ہیں چین میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے؟

جیسا کہ اوپر بتا چکا ہوں۔۔۔تقریباً اڑھائی سال گزر چکے ہیں یہاں۔

پاکستان سے ہی گئے ہیں یا پہلے کہیں اور تھے؟
ایف ایس سی کہاں سے کیا تھا؟

جی پہلے پاکستان میں ہی تھا اور ایف۔ایس۔سی بھی پاکستان سے ہی کی ہے۔

وہاں پر طب کا کورس کتنے سال کا ہے؟

یہاں پر طب کا دورانیہ پانچ سال کے لگ بھگ ہے۔۔۔
 
طالوت

محفلین
آپ اکلوتے ہیں جو اس علاقے سے ہیں ۔۔ ابھی تو مزید سوالات کیے جائے گے ۔۔ اور ہاں فی الحال ایک سوال کا اضافہ اور کر دوں ، چین کی سیر کے لیے کچھ معلومات مل جائیں تو نوازش ہو گی ۔۔ کہ پاکستان سے کیسے اور کتنے پیسوں میں چین کی مختصر سیر کی جا سکتی ہے ۔۔ ایک منا سا مضمون درکار ہے کیونکہ میرے ایک دوست چین جانے کا پروگرام بنا رہے ہیں ، اگر سستا کام ہوا تو ہم بھی کر لیں گے :cool2:
وسلام
 
شمشاد

لائبریرین
جوابات کے لیے شکریہ۔

کیا کوئی میرٹ ہے وہاں داخلہ لینے کے لیے؟
خرچہ کتنا ہو جاتا ہے؟
چین سے حاصل کی ہوئی طب کی ڈگری بین الاقوامی طور پر کہاں کہاں مانی جاتی ہے؟
 
چین کی سیر کے لیے کچھ معلومات مل جائیں تو نوازش ہو گی ۔۔ کہ پاکستان سے کیسے اور کتنے پیسوں میں چین کی مختصر سیر کی جا سکتی ہے ۔۔ ایک منا سا مضمون درکار ہے کیونکہ میرے ایک دوست چین جانے کا پروگرام بنا رہے ہیں ، اگر سستا کام ہوا تو ہم بھی کر لیں گے :cool2:
وسلام

چین سعودی عرب کی نسبت تو مہنگا نہی ہے مگر پاکستان سے کچھ مہنگا ہے ' کرنسی کے فرق کے باعث۔۔لیکن بہت زیادہ مہنگائی نہیں ہے۔۔۔ کھانا پینا تقریباً پاکستان جتنا ہے۔۔۔رہنا بھی زیادہ مہنگا نہی پڑے گا( اگر آپ کا ارادہ فائیوسٹار میں رہنے کا نا ہو تو۔۔۔۔۔(۔
 
جوابات کے لیے شکریہ۔

کیا کوئی میرٹ ہے وہاں داخلہ لینے کے لیے؟
خرچہ کتنا ہو جاتا ہے؟
چین سے حاصل کی ہوئی طب کی ڈگری بین الاقوامی طور پر کہاں کہاں مانی جاتی ہے؟

جی! داخلہ کے لیے ایف۔ایس۔سی میں کم از کم ساٹھ فی صد نمبر ہونے چاہئیں۔۔

خرچہ کتنا ہوتا ہے؟؟۔۔۔۔ہمم ہممممم ۔۔۔۔۔۔۔ زیادہ نہیں۔ اگر پاکستان میں گھر سے باہر رہ کر پڑھنا پڑے ' تقریباً اتنا ہی۔۔۔۔

اگر یو نیورسٹی Whoسے منظور شدہ ہے تو پوری دنیا میں۔
 
طالوت

محفلین
چین سعودی عرب کی نسبت تو مہنگا نہی ہے مگر پاکستان سے کچھ مہنگا ہے ' کرنسی کے فرق کے باعث۔۔لیکن بہت زیادہ مہنگائی نہیں ہے۔۔۔ کھانا پینا تقریباً پاکستان جتنا ہے۔۔۔رہنا بھی زیادہ مہنگا نہی پڑے گا( اگر آپ کا ارادہ فائیوسٹار میں رہنے کا نا ہو تو۔۔۔۔۔(۔

اور ویزہ لگنے میں کتنا وقت لگ جاتا ہے ؟ بس کے ذریعے شاہراہ قراقرم سے بھی جایا جا سکتا ہے ؟ کرائے کی مد میں اندازا کتنے روپے لگ جاتے ہیں ؟
وسلام
 
Top