سعودی عرب والے متوجہ ہوں

ایک سوال ہے سعودی عرب میں رہنے والوں سے ( بطور خاص شمشاد ، فریب ، تیلے شاہ متوجہ ہوں )

سعودی عرب سے ایک لڑکے نے میٹرک کیا ہوا ہے اور وہ پاکستان میں آئی کام کے پیپر دینا چاہ رہا ہے ، لاہور بورڈ والوں نے NOC مانگا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ یہ کہاں سے لیا جائے گا ، سعودی عرب میں کہیں سے یا پاکستان میں بھی کوئی ادارہ ہے جو یہ سرٹیفیکٹ دے سکے کہ کسی شخص نے سعودی عرب سے میٹرک کا امتحان پاس کر لیا ہے ۔

جلد جواب پر آپ کا مشکور ہوں گا
 
قیصرانی

لائبریرین
میرا ایک دوست سعودی عرب رہتا ہے، مگر اس سے رابطہ ہونے پر میں آپ کی کچھ رہنمائی کر سکوں گا۔ورنہ معذرت۔
قیصرانی
 
شمشاد

لائبریرین
سعودی عرب میں اس نے کون سے شہر اور کون سے سکول سے میٹرک کیا ہے؟

اگر تو وہ پاکستانی ہے تو پھر ظاہر ہے کہ اس نے پاکستانی سکول سے ہی کیا ہو گا جو کہ فیڈرل بورڈ کے ماتحت ہیں۔ اور لاہور والا سکول لاہور بورڈ کے ماتحت ہے۔ تو اس طالبعلم کو اسی سکول سے جہاں سے اس نے میٹرک کیا ہے وہیں سے لینا ہو گا۔

اگر مجھے تفصیلات سے آگاہ کر دیا جائے تو میں مدد کر سکتا ہوں۔

سعودی عرب میں پاکستانی سکول صرف الخبر، الحساء، ریاض، طائف اور جدہ میں ہیں۔ ان سب شہروں میں صرف ایک ایک سکول ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
تجربے کی بات نہیں البتہ میرا خاصا زیادہ تعلق رہا ہے الخبر والے پاکستانی سکول سے اور وہاں میں کچھ حضرات کو ذاتی طور پر جانتا بھی ہوں۔
 
ثناءاللہ

محفلین
محب علوی نے کہا:
ایک سوال ہے سعودی عرب میں رہنے والوں سے ( بطور خاص شمشاد ، فریب ، تیلے شاہ متوجہ ہوں )

سعودی عرب سے ایک لڑکے نے میٹرک کیا ہوا ہے اور وہ پاکستان میں آئی کام کے پیپر دینا چاہ رہا ہے ، لاہور بورڈ والوں نے NOC مانگا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ یہ کہاں سے لیا جائے گا ، سعودی عرب میں کہیں سے یا پاکستان میں بھی کوئی ادارہ ہے جو یہ سرٹیفیکٹ دے سکے کہ کسی شخص نے سعودی عرب سے میٹرک کا امتحان پاس کر لیا ہے ۔

جلد جواب پر آپ کا مشکور ہوں گا
محب علوی صاحب ایک تو یہ بتائیں کہ اس نے میٹرک کون سے بورڈ سے کیا ہے ؟
جس بورڈ سے میڑک کیا ہے اسی تعلیمی بورڈ کا این او سی قابل قبول ہو گا۔ میں یہاں لاہور میں ہوتا ہوں اگر یہاں کا کوئی مسلئہ ہو تو بندہ حاضر ہے۔
 
Top