سعودیہ میں مقیم ممبران توجہ فرمائیں

پاکستانی

محفلین
سعودیہ میں مقیم ممبران توجہ فرمائیں، خاص کر شمشاد بھائی، تیلے شاہ، عبدالرحمٰن اور دیگر تمام

15 فروری بروز جمعرات شام ساڑھے سات بجے، کنگ فہد کلچرل سنٹر ریاض میں ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب لیکچر دینے والے ہیں۔
شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔

مقام ۔
.
mapin6.jpg
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

پاکستانی بھائي، جزاک اللہ خیر(آمین ثم آمین)

ریاض تومجھ سے بہت دورہے اس لئے میں تواس میں شامل نہیں ہوسکتانہیں توضرورباضرورشمولیت کرتا۔(انشاءاللہ)ہاں شمشادبھائی، تیلے بھیا، وغیرہ جونزدیک ہیں وہ شامل ہوسکتے ہیں۔

والسلام
جاویداقبال
 

شمشاد

لائبریرین
شاہ جی کیا پروگرام ہے؟ چلنا ہے کہ نہیں، میں نے ارادہ کر لیا ہے، آگے جو اللہ کو منظور۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک تو کرسی ہی نہیں مل رہی دوسرا یہ کہ دوسری طرف کا کرایہ پورا ہی دینا پڑے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں آج ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچر میں گیا تھا، بلکہ بمع اہل و عیال گیا تھا۔ گو کہ خاصا دور تھا۔
بہت اچھا رہا۔ بہت زیادہ رش تھا۔ پروگرام تین گھنٹے سے زیادہ چلا۔

آئیندہ بھی کوئی ایسا پروگرام ہو تو مطلع کیجیئے گا۔
 

ماہ وش

محفلین
شمشاد بھائی ڈاکٹر نائک کا لیکچر لکھ کر محفل پر چھاپ دیں تاکہ دوسرے بھی مستفیذ ہو سکیں ۔ عین ثواب کا کام ہوگا
 

پاکستانی

محفلین
شمشاد نے کہا:
میں آج ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچر میں گیا تھا، بلکہ بمع اہل و عیال گیا تھا۔ گو کہ خاصا دور تھا۔
بہت اچھا رہا۔ بہت زیادہ رش تھا۔ پروگرام تین گھنٹے سے زیادہ چلا۔

آئیندہ بھی کوئی ایسا پروگرام ہو تو مطلع کیجیئے گا۔

جزاک اللہ شمشاد بھائی
 
Top