سعد نستعلیق!

اسد

محفلین
... البتہ میری رائے میں چونکہ نفیس کے کیریکٹرز ہی سے ترسیمے جنریٹ ہوئے ہیں اس لیے ”سعد نفیس نستعلیق“ نام ہو تو زیادہ اچھا رہے گا
نفیس کے لائسنس کی شق 2 تبدیل شدہ فونٹ کے نام میں لفظ 'نفیس' یا ''کرلپ' استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
لیکن زیادہ تر زور نستعلیق پر ہی ہے۔ میرا خیال ہے نستعلیق پر کافی کام ہو چکا ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ بہتر ہوتا جائے گا۔ اب کچھ اور شعبوں کی طرف بھی دھیان ہونا چاہیے احباب کا۔
ملک بلال ! اگر آپ گزشتہ دس سال کی تاریخ دیکھیں تو معلوم ہوگا کہ انٹر نیٹ اور کمپیوٹر میں اردو کی ترقی کے لیے کیا کچھ ہو چکا ہے اور ہو رہا ہے۔ آپ کو شاید نستعلیق پرو جیکٹ ہی نظر آتے ہیں ۔ اور نستعلیق میں بھی تو وقت کے ساتھ ہی ساتھ کام ہورہا ہے کونسا دوسری ڈیولپمنٹ کرنے والوں کو ان کے کام سے روک کر ادھر لگا دیا گیا ہے۔ آج بھی وہی لوگ نستعلیق پر کام کر رہے ہیں جو کل کر رہے تھے۔ اور آئندہ کل بھی یہ لوگ اس میں بہتری کی طرف کوشاں رہیں گے۔ جو لوگ دوسرے شعبوں میں کام کر رہے ہیں وہ اپنے کام میں مگن ہیں ۔ میرا خیال ہے کہ اب تک نستعلیق پر ایک عشر عشیر کام بھی نہیں ہوا ۔ جب تک ہم عبدالمجید پروین رقم مرحوم کو کمپیوٹر میں داخل نہیں کر لیتے گویا ہم نے کچھ کیا ہی نہیں یہ وہی عبدالمجید پروین رقم ہیں جنہوں نے کلام اقبال کی کتابت سے بوجہ مصروفیت معذرت کی تھی تو اقبال نے کہا تھا کہ اگر آپ میرا کلام کتابت نہیں کریں گے تو میں آج سے شعر کہنا ہی ترک کردونگا۔ سو استاد پروین کو ناچار حامی بھرنا پڑی ۔ اس ایک مثال سے ہم نستعلیق کی قدرو قیمت جان سکتے ہیں ۔
 
محمد سعد

محفلین
میں فانٹ کے لیے بہتر ناموں کے بارے میں سوچ رہا تھا۔ تلاش کیا تو پایا کہ ترسیمے لکھنے والے خطاط کے نام میں تو مزید گنجائش ہی نہیں رہی۔ نفیس بھی استعمال ہو چکا اور حسینی بھی۔ :)
خط کی کسی صفت کی بنیاد پر بھی نام رکھا جا سکتا ہے۔ لفظ نفیس کا کوئی اچھا سا مترادف بھی استعمال ہو سکتا ہے۔ :rolleyes:
 
arifkarim

معطل
ہیں! :eek: یہ اوشو صاحب کون ہیں پھر؟

خط کی کسی صفت کی بنیاد پر بھی نام رکھا جا سکتا ہے۔ لفظ نفیس کا کوئی اچھا سا مترادف بھی استعمال ہو سکتا ہے۔
طبیعاتی نستعلیق کے بارہ میں کیا خیال ہے؟ o_O
 
اوشو

لائبریرین
ملک بلال ! اگر آپ گزشتہ دس سال کی تاریخ دیکھیں تو معلوم ہوگا کہ انٹر نیٹ اور کمپیوٹر میں اردو کی ترقی کے لیے کیا کچھ ہو چکا ہے اور ہو رہا ہے۔ آپ کو شاید نستعلیق پرو جیکٹ ہی نظر آتے ہیں ۔ اور نستعلیق میں بھی تو وقت کے ساتھ ہی ساتھ کام ہورہا ہے کونسا دوسری ڈیولپمنٹ کرنے والوں کو ان کے کام سے روک کر ادھر لگا دیا گیا ہے۔ آج بھی وہی لوگ نستعلیق پر کام کر رہے ہیں جو کل کر رہے تھے۔ اور آئندہ کل بھی یہ لوگ اس میں بہتری کی طرف کوشاں رہیں گے۔ جو لوگ دوسرے شعبوں میں کام کر رہے ہیں وہ اپنے کام میں مگن ہیں ۔ میرا خیال ہے کہ اب تک نستعلیق پر ایک عشر عشیر کام بھی نہیں ہوا ۔ جب تک ہم عبدالمجید پروین رقم مرحوم کو کمپیوٹر میں داخل نہیں کر لیتے گویا ہم نے کچھ کیا ہی نہیں یہ وہی عبدالمجید پروین رقم ہیں جنہوں نے کلام اقبال کی کتابت سے بوجہ مصروفیت معذرت کی تھی تو اقبال نے کہا تھا کہ اگر آپ میرا کلام کتابت نہیں کریں گے تو میں آج سے شعر کہنا ہی ترک کردونگا۔ سو استاد پروین کو ناچار حامی بھرنا پڑی ۔ اس ایک مثال سے ہم نستعلیق کی قدرو قیمت جان سکتے ہیں ۔

انتہائی محترم شاکر القادری جی!
میرا مطمع نظر قطعا یہ نہیں تھا نہ ہی میں نستعلیق یا فانٹس کی اہمیت و افادیت سے انکار کر رہا ہوں۔ میں کہنا یہ چاہ رہا تھا کہ باقی شعبوں کی طرف بھی اسی طرح کی توجہ کی ضرورت ہے جیسی فانٹس پر دی گئی ۔ اور شعبوں میں بھی کام ہوا ہے اور ہو بھی رہا ہے لیکن پروگرامنگ وغیرہ کی پیچیدگیوں کی وجہ سے اس طرف زیادہ رجحان نہیں ہے۔ باقی نستعلیق پر تو کام صدیوں سے ہو رہا ہے اور یہ جاری رہے گا ان شاءاللہ۔ آپ کو یاد ہو گا میں خود نستعلیق پر کچھ کام کرنا چاہ رہا تھا لیکن فرصت میسر نہ ہو سکی۔ میری ذاتی دلچسپی بھی زیادہ تر فانٹس میں ہی ہے لیکن ایک چیز محسوس کی تو احباب کے گوش گزار کر دی۔
 
محمد سعد

محفلین
طبیعاتی نستعلیق کے بارہ میں کیا خیال ہے؟ o_O
یا پھر۔۔ ہمارے پاس ایک جمیل نستعلیق ہے تو یہ حسین نستعلیق ہو جائے۔ یا خوش رو نستعلیق۔ ;)
یا اگر اس میں ترسیموں کی تعداد اور اس کے حجم کو دیکھا جائے تو۔۔۔
تفنگ نستعلیق! ;)
 
محمد سعد

محفلین
کریکٹرز سے ترسیموں کی طرف آنے کا سبب تھا کہ رینڈرنگ کی رفتار میں اضافہ ہو گا۔ اس کو دیکھا جائے تو "حصان نستعلیق" ایک عمدہ نام لگتا ہے۔ ;)
 
محمد سعد

محفلین
اس نام سے ہمارا ہدف بھی واضح ہوتا ہے۔ کہ فانٹ کو تیز سے تیز تر بنایا جائے۔ خوبصورت تو یہ نفیس نستعلیق کی صورت میں بھی تھا۔ :)
 
دوست

محفلین
فانٹ مکمل کریں اور اس کے بعد کرننگ کے مسائل کا کوئی آٹو حل بھی نکالیں۔ آج کل جب میں جمیل نوری نستعلیق یا پیامی نستعلیق (جو اسی کی بنیاد پر کرننگ کے دعوے کے ساتھ بنا تھا لیکن مجھے کوئی فرق نہیں نظر آتا) میں پرنٹ نکالوں تو مانو ایسا لگتا ہے جیسے دو الفاظ میں انگلی انگلی بھر کا فاصلہ ہو۔ اور پھر ان پیج کی یاد آتی ہے۔ جو مجبوراً ساتھ استعمال کرنا پڑ رہا ہے۔
 
کرننگ کے حوالے سے امیج وژن ایکسپرٹ محترم زیک صاحب سے مشاورت جاری ہے۔ امید ہے اسکا بھی جلد کوئی حل نکل ہی آئے گا۔ کیا آپکی یونی ورسٹی سے منسلک ادارے کرلپ نے کرننگ پر آج تک کوئی تحقیق نہیں کی؟ او سی آر پر تو کافی ریسرچ کر چکے ہیں۔
 
دوست

محفلین
کرلپ والے میری یونیورسٹی سے منسلک نہیں۔ ان کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہونا تھے جس کے ذریعے ہمارے طلبہ ان کے ہاں کام کر سکتے بطور سپروائزی (یعنی تھیسز پراجیکٹس پر)۔ وغیرہ وغیرہ۔ اس حوالے سے کام کا کوئی آئیڈیا نہیں۔ میرا خیال کرننگ پر انہوں نے کچھ نہیں کیا ہوا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہت اچھی پیشرفت ہے۔ کئی سال پہلے محمد سعد نے یہ آئیڈیا پیش کیا تھا۔ اب ایک طویل عرصہ گزر جانے کے بعد اور کچھ تکنیکی رکاوٹیں دور ہونے کے بعد اس پر مثبت پیشرفت ممکن ہوئی ہے۔ لیکن نفیس نستعلیق میں لگیچرز شامل کرنے کا کام نئے نستعلیق فونٹس پر کام کا نکتہ آغاز ہونا چاہیے۔
 
شکریہ نبیل بھائی۔ نئے ترسیمہ جات پر مبنی فانٹس پر آغاز سے قبل حالیہ فانٹس میں کرننگ کا کوئی مناسب حل ڈھونڈنا ابھی باقی ہے۔ اسکے لئے ہمیں ہر ترسیمے کے آغاز کی اونچائی معلوم کرنی ہوگی۔ اگر یہ ڈیٹا ہمیں کسی امیج پراسیسنگ ، کمپیوٹر ویژن تکنیک سے حاصل ہو جائے تو ہم با آسانی کرننگ پیئرز بنا کر اس معمہ کو حل کر سکتے ہیں۔ وضاحت کے طور پر یہ خاکہ دیکھیں:
Kerning2.png

ہمیں کرننگ سیٹ کرنے کیلئے ترسیموں کی اونچائی کی قدریں مطلوب ہیں۔
زیک
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top