سعادت یار خاں رنگیں :::: تجھ سے جس وقت کہ خالی یہ مکاں رہتا ہے - Saadat Yaar KhaaN RangeeN

طارق شاہ

محفلین
غزلِ
سعادت یار خاں رنگیں

تجھ سے جس وقت کہ خالی یہ مکاں رہتا ہے
مجھ کو تنہائی میں، پہروں خفقاں رہتا ہے

شکوہ ہم کرتے ہیں کیوں، رسْم ہے دُنیا کی یہی
دل جو لگتا ہے، تو پھر پاس کہاں رہتا ہے

جو تِرے پاس سے آتا ہے، میں پُوچھُوں ہوں یہی
کیوں جی ! کچھ ذکر ہمارا بھی وہاں رہتا ہے

پنکھڑی گُل کی جو کروٹ تلے اُس کے آئے
نازک اِتنا ہے بدن اُس کا، نِشاں رہتا ہے

اُس ستمگر سے ہمارے، جو کِسی نے پُوچھا
کوئی رنگیں بھی تِرے کوُچے میں یاں رہتا ہے

سعادت یارخاں رنگیں
 
اہا اہا اہا
کیا زبردست کلام شریک محفل کیا ہے
پنکھڑی گُل کی جو کروٹ تلے اُس کے آئے
نازک اِتنا ہے بدن اُس کا، نِشاں رہتا ہے
اس شعر نے تو غضب ڈھا دیا
شاد و آباد رہیں
 

طارق شاہ

محفلین
اہا اہا اہا
کیا زبردست کلام شریک محفل کیا ہے
پنکھڑی گُل کی جو کروٹ تلے اُس کے آئے
نازک اِتنا ہے بدن اُس کا، نِشاں رہتا ہے
اس شعر نے تو غضب ڈھا دیا
شاد و آباد رہیں
تشکّر سید صاحب!
سعادت یار خان رنگیں غزل کی پذیرائی کے لئے تشکّر
رنگین صاحب کے چنیدہ اشعار اردو لغت کی تشکیل میں نمایاں رہے
متذکرہ شعر باریک بیانی اور افکار کی بلندی پر ہے ، خود مجھے بھی
بہت اچھا لگا یہی شعر ، ممنون ہوں اظہار خیال کے لئے
بہت خوش رہیں :)
 
تشکّر سید صاحب!
سعادت یار خان رنگیں غزل کی پذیرائی کے لئے تشکّر
رنگین صاحب کے چنیدہ اشعار اردو لغت کی تشکیل میں نمایاں رہے
متذکرہ شعر باریک بیانی اور افکار کی بلندی پر ہے ، خود مجھے بھی
بہت اچھا لگا یہی شعر ، ممنون ہوں اظہار خیال کے لئے
بہت خوش رہیں :)
سعادت یار خان رنگین کا مکمل دیوان میں شریک محفل کر چکا ہوں
کتب خانے کے سیکشن میں موجود ہو گا :)
 
Top