سروے کے لئے عُنوان اور سوالات

جاسمن

لائبریرین
میں امام مسجد پر ایک سروے کرنے کی خواہش مند ہوں۔میرا خیال ہے کہ عُنوان ہو۔"سوشو اکنامک فیکٹرز آف امام مسجد"
کچھ سوالات بھی لکھے ہیں۔ پری ٹیسٹنگ بھی شروع کی ہے۔
1: ایک تو یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا یہ عُنوان بہتر ہے؟
2: دوسرے یہ کہ کسی کے ذہن میں سوالات ہوں یا یہ کہ زندگی کے کس پہلو پہ سوالات ہوں وغیرہ تو ضرور شئیر کرے۔ میں بہت شکر گذار ہوں گی۔
 
نور وجدان

لائبریرین
سوشو ۔۔فیکٹرز آف اسلامک ڈاؤن فال۔۔پاکستان کرپشن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فیکٹرز امام مسجد کے ساتھ لگنا مناسب نہیں ۔۔۔۔۔امام مسجد کے ساتھ کوئی عمل کا سابقہ یا لاحقہ لگادیں ۔۔۔۔سوشو فیکڑز امام مسجد ڈینگریش

پہلے عنوان کو دیکھ لیں ۔۔۔۔۔پھر کچھ سوالات کی طرف چلتے ہیں
 
جاسمن

لائبریرین
چاہتی ہوں کہ معلوم کروں۔ ائمہ مساجد کیسے جیتے ہیں؟اُن کی سوچ؟ اُن کا لائف سٹائل،آمدنی؟،بیوی بچے،مستقبل کے خواب،دینی و دنیاوی تعلیم اور اسی طرح کی باتیں۔۔۔۔
 
جاسمن

لائبریرین
سعدیہ! میں انتہائی شکر گذار ہوں۔ جزاک اللہ۔
اِس عنوان سے ایسا لگتا ہے کہ ہم پہلے سے طے کئے بیٹھے ہیں کہ امام مسجد کا لائف سٹائل غریبانہ ہی ہو گا۔۔۔
 
نور وجدان

لائبریرین
سعدیہ! میں انتہائی شکر گذار ہوں۔ جزاک اللہ۔
اِس عنوان سے ایسا لگتا ہے کہ ہم پہلے سے طے کئے بیٹھے ہیں کہ امام مسجد کا لائف سٹائل غریبانہ ہی ہو گا۔۔۔

بات تو سچ کی ہے مگر رسوائی کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا ہے کہ آئمہ کرام غریبانہ تو زندگی گزارتے ہیں ۔ سوشو اکنامک فیکٹرز کے ساتھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسباب چاہیے۔۔۔۔۔۔۔کسی چیز کے ۔۔۔۔۔اچھے یا برے ۔۔۔۔۔۔ امام مسجد کی زندگی کے ۔۔۔۔یعنی اب ان کی زندگی ہم نے غریبانہ یا امیرانہ تصور کیے ہوئی ہے ۔۔۔۔مفروضہ قائم کرنا پڑتا ہے ۔۔۔۔۔۔سروے بھی تب ہی ہوتا ہے ۔۔۔۔۔باقی احباب بتائیں گے ۔۔

ممنون میں ہوں کہ میرا رائے کو پڑھا ہے ۔۔شکریہ جناب
 
جاسمن

لائبریرین
کیا ہم عنوان میں ہی مفروضہ بھی قائم کر لیں گے؟ یا عنوان صرف تحقیق کی سمت طے کرے گا اور آگے مفروضہ یا مفروضات ہوں گے جو یا تو صحیح ثابت ہوگا/ہوں گے یا غلط۔۔۔۔
 
1۔ امامت کی ذمہ داری کل وقتی ہے یا جز وقتی؟
2۔ اگر جز وقتی ہے تو امامت کی تنخواہ لیتے ہیں؟
3۔ تعلیم کیا ہے؟
4۔ کیا حکومت یا کسی بھی انتظامی ادارے سے طے کیا گیا مشاہرہ آپ کی ضروریاتِ زندگی کے مطابق ہے؟
5۔ اگر نہیں تو اخراجات کہاں سے پورے ہوتے ہیں؟
آپشن میں ا۔ دوسری جاب، ب۔ اہلِ محلہ کی جانب سے اضافی مشاہرہ ج۔ کوئی اور ذریعہ
 
نور وجدان

لائبریرین
کیا ہم عنوان میں ہی مفروضہ بھی قائم کر لیں گے؟ یا عنوان صرف تحقیق کی سمت طے کرے گا اور آگے مفروضہ یا مفروضات ہوں گے جو یا تو صحیح ثابت ہوگا/ہوں گے یا غلط۔۔۔۔

سائنسی طریقہ کار میں کسی بھی کام سے پہلے ذہن میں ایک ازمپشن یا مفروضہ باندھا جاتا ہے ۔ضروری نہیں ہوتا ہے کہ یہ غلط ہوتا درست ۔۔۔۔۔درست ہو تو یونیورسل بن جاتا ہے اور درست نہیں ہو تو تحقیق کی راہ ہموار ہو جاتی ہے
 
جاسمن

لائبریرین
1۔ امامت کی ذمہ داری کل وقتی ہے یا جز وقتی؟
2۔ اگر جز وقتی ہے تو امامت کی تنخواہ لیتے ہیں؟
3۔ تعلیم کیا ہے؟
4۔ کیا حکومت یا کسی بھی انتظامی ادارے سے طے کیا گیا مشاہرہ آپ کی ضروریاتِ زندگی کے مطابق ہے؟
5۔ اگر نہیں تو اخراجات کہاں سے پورے ہوتے ہیں؟
آپشن میں ا۔ دوسری جاب، ب۔ اہلِ محلہ کی جانب سے اضافی مشاہرہ ج۔ کوئی اور ذریعہ

یہ سوالات ہو گئے ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
محمد تابش بھائی! یہ ذرا مشکل ہے کہ میں نے اتنی لمبی فہرست بنا لی ہے کہ اُسے اب مختصر کرنا مشکل ہو رہا ہے۔
ذاتی سوالات(
فیملی کے بارے میں
تعلیم
آمدنی اور وسائل
خواتین کے بارے میں سوچ کو جانچنا
میں کوشش کرتی ہوں کہ سوالات کو کچھ کم کر کے یہاں شئیر کر سکوں انشاءاللہ۔
 
اکمل زیدی

محفلین
سائنسی طریقہ کار میں کسی بھی کام سے پہلے ذہن میں ایک ازمپشن یا مفروضہ باندھا جاتا ہے
یہاں سائنسی بات کہاں ہورہی ہے یہاں تو ایک سوشل اشو ہے جو کے ہماری روز مرہ کی زندگی سے تعلق رکھتا ہے اس میں مفروضوں سے زیادہ حقائق موجود ہیں اسے بس ایک پیج پر شو کرنے کی بات ہورہی ہے غالبن ...
 
اکمل زیدی

محفلین
میں امام مسجد پر ایک سروے کرنے کی خواہش مند ہوں۔میرا خیال ہے کہ عُنوان ہو۔"سوشو اکنامک فیکٹرز آف امام مسجد"
کچھ سوالات بھی لکھے ہیں۔ پری ٹیسٹنگ بھی شروع کی ہے۔
1: ایک تو یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا یہ عُنوان بہتر ہے؟
2: دوسرے یہ کہ کسی کے ذہن میں سوالات ہوں یا یہ کہ زندگی کے کس پہلو پہ سوالات ہوں وغیرہ تو ضرور شئیر کرے۔ میں بہت شکر گذار ہوں گی۔
عنوان اردو میں ہی رکھیں آپ نے جو کام کیا ہے وہ یہاں شئیر کریں ...اور ہمارے زہنوں میں کیا ہے وہ تو بس آپ کے شیئر کرنے کی دیر ہے پھر دیکھیں ... :) پہلی بات تو آپ خود ہی ایک اچھی اپروچ رکھتی ہیں ..دوسرے یہاں اور لوگ بھی یہاں اچھا مشاہدہ رکھتے ہیں ...سب نے جو کہنا ہے وہ کہیگنے آپ کو جو یوزفل لگے اسے اٹھا لیں
 
Top