انٹرویو << سخنور >>

فرخ منظور

لائبریرین
تعجب ہے فرخ۔ تمہاری فہرست میں نوشاد کا نام نہیں؟؟

بہت خوشی ہوئی اعجاز صاحب کہ آپ نے یہ بات نوٹ کی - اصل میں نوشاد صاحب اچھا کمپوز کرتے ہیں‌ لیکن بہترین میں میں سمجھتا ہوں کہ ان کا نام نہیں ہے - یہ بات میں بغیر کسی تعصب کے کہہ رہا ہوں‌- عمومی طور پر ہم نوشاد صاحب کو مسلمان ہونے کے ناطے رعائت دے دیتے ہیں‌ اور انہیں‌ موسیقارِ اعظم سمجھتے ہیں - لیکن نوشاد صاحب بہت اچھے انسان ہیں‌ اور بہت ہی اعلیٰ اخلاق کے مالک ہیں - ان کی یہ مثال کہ انہوں نے اپنے ایک سازندے میں غیر معمولی صلاحتیں دیکھیں اور اسے فلموں کی موسیقی دینے پر اکسایا اور اسے فلمیں لے کر بھی دیں - اس سازندے کا نام تھا "غلام محمد" ویسے تو غلام محمد صاحب نے کافی فلموں کی موسیقی دی لیکن ان کی آخری فلم جو کہ ان کے انتقال کے بعد ریلیز ہوئی اس کا نام "پاکیزہ" ہے - اور ایسی لازوال موسیقی تخلیق کی کہ شائد کئی سو سالوں تک انکے کام کو یاد رکھا جائے گا - لیکن بہرحال نوشاد صاحب ایک عمومی درجے کے موسیقار ہیں انہوں نے اکثر دھنیں راگوں اور ٹھمریوں سے ہوبہو کاپی کی ہیں - تخلیقی عنصر نوشاد صاحب میں کم نظر آتا ہے - لیکن پھر بھی ان کے بعض گانے بہت لاجواب ہیں - جیسے "کوئی ساغر دل کو بہلاتا نہیں" یا فلم "ساتھی" کی موسیقی بہت تخلیقی ہے - اور بھی کافی ہیں‌ لیکن میں انہیں ہر وقت نہیں سن سکتا- اوپر جو نام میں نے لکھے ہیں‌انہیں میں کسی بھی وقت سن سکتا ہوں اور سر دھن سکتا ہوں -
 

تعبیر

محفلین
بہت بہت شکریہ۔ کچھ کمنٹس ہو جائیں سوالات بھی کہ سکتے ہیں :)


میں نے ابھی تک دو غزلیں‌ ہی کہیں‌ہیں‌ صحیح معنوں میں اور وہ دونوں غزلیں‌ محفل میں‌ پوسٹ ہیں - "آپ کی شاعری" والے سیکشن میں - شائد آپ کی نظروں‌سے نہیں‌گزریں - محفل کے باقی اراکین نے تو پڑھی ہیں‌-

یہاں پوسٹ کرنے کا مقصد یہ تھا کہ بعد مین کوئی اور پڑھنے والا ارام سے سب کچھ ایک ہی جگہ دیکھ/پڑھ سکے
آپ کہیں تو میں یہاں پوسٹ کر دون یا جیسا آپ مناسب سمجھیں :)

میرا سب سے پسندیدہ نثر نگار اور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو ہے اور سب سے زیادہ پسندیدہ کتاب "دیوانِ غالب" یعنی اگر صرف ایک ایک کا نام بتانا ہو تو صرف یہ نام ہیں

پسندیدہ ہونے کے لیے کوئی خاص وجہ ہوتی ہے ۔ آپ بتانا چاہین گے کہ یہ آپکی پسندیدہ کس وجہ سے ہیں۔ آپکی نظر میں ان میں کیا بات خاص ہے۔

شادی سے پہلے تو جو چیز مل جاتی تھی پڑھ لیتا تھا وہ چاہے کچھ بھی ہو - حتاکہ رضیہ بٹ اور سلمی کنول تک کو پڑھ ڈالا- لیکن اب صرف شاعری وہ بھی مخصوص شاعر

انکے کوئی ناول جو پسند ہوں یا کوئی یادگار کردار
ایک "قحط الرجال" سے
قحط میں‌موت ارزاں ہوتی ہے اور قحط الرجال میں‌زندگی- مرگِ انبوہ کا جشن ہو تو قحط، حیاتِ بے مصرف کا ماتم ہو تو قحط الرجال- ایک سماں حشر کا دوسرا حشرات الارض کا - زندگی کے تعاقب میں رہنے والے قحط سے زیادہ قحط الرجال کا غم کھاتے ہیں‌
-

اس میں کافی کچھ مجھے سمجھ نہیں آیا :confused: رجال مطلب مرد نا :confused: اور انبوہ ؟؟؟

میری نظر میں‌ موسیقی اور شاعری کی یکساں‌ اہمیت ہے دونوں ہی انسان کو انسان ہونا سکھاتی ہیں - اس میں بالغ نظری پیدا کرتی ہیں‌، عاجزی سکھاتی ہیں‌اور روحانی تجلیات دکھاتی ہیں - انسان کو وحشی ہونے سے روکتی ہیں -

بہت خوب پر میرا ایک سوال اگر ایسا ہے تو کافی سارے گلوکار drug addict کیوں ہو جاتے ہیں۔

1- بیّاں نہ دھرو، او بلما - لتا - فلم: دستک
2- مائے ری میں کاسے کہوں اپنے جیا کی - لتا، مدن موہن - فلم: دستک
3- آج سوچا تو آنسو بھر آئے - لتا - فلم: ہنستے زخم
4- تم آگئے ہو، نور آگیا ہے - لتا، کشور فلم: آندھی کے سارے گانے ہی پسند ہیں‌ سوائے ایک کے
5- رکے رکے سے قدم - لتا، موسم (موسم فلم کے بھی سارے گانے پسند ہیں‌ سوائے ایک کے


انکی کیا وڈیوز نہیں ہیں:confused: آپ کو کیا جدید موسیقی نہیں پسند :confused:

شہنائی، طبلہ، سارنگی، وائلن، چیلو،

یہ چیلو کونسا ساز ہے ؟؟؟
 

فرخ منظور

لائبریرین
میری پہلی غزل

میسّر اب قیادت ہو گئی ہے
جہالت ہی سیادت ہوگئی ہے

دعا دیتے تھے "عمر ِجاوداں ہو“
مبارک ہو! شہادت ہوگئی ہے

جسے رکھتا تھا اپنی جاں کا دشمن
اب اس سے بھی ارادت ہوگئی ہے

جسے سمجھے تھے سعئ رائگاں ہم
وہی الفت، عبادت ہوگئی ہے

ترے کوچے کو ہی جاتے ہیں اب تو
مرے قدموں کو عادت ہوگئی ہے

تمنا شعر کہنے کی تھی فرّخ
غزل مجھکو، سعادت ہوگئی ہے
 

فرخ منظور

لائبریرین
میری دوسری غزل

دل کے صحرا میں اب حباب کہاں
تشنگی دیکھے ہے سراب کہاں

جو کہا میں نے "ہے حجاب کہاں؟"
مجھ سے بولیں کہ "اب شباب کہاں"

اک نگہ میں ہی جو کرے گھائل
تیری تیغوں میں ایسی آب کہاں

جس کو دیکھوں تو چاہتا جاؤں
ایسا نکھرا مگرشباب کہاں

بے طلب ہم کو جو کرے سیراب
ایسا دریا کہاں، سحاب کہاں

مکتبِ عشق "مِیں" گیا ہی نہیں
تجھ سے ملنے کی مجھ میں تاب کہاں

جس کو پڑھ کر سبھی کو ہو ایقاں
میرے مولا ہے وہ کتاب کہاں

ماورا کردے دو جہاں سے مجھے
تیری آنکھوں میں‌ وہ شراب کہاں

یونہی ہم نے تھا ذکرِ یار کیا
چل دئیے روٹھ کر جناب کہاں

کیا بتاؤں کہ کتنے عشق کیے
میرے فرخ ابھی حساب کہاں
 

فرخ منظور

لائبریرین
دو اشعار مزید

نشاطِ وصل کی جو آرزو تھی
اب اس سے بھی عداوت ہوگئی ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صنم ہم بھی کبھی پوجا کئے تھے
سمٹ کر اب یہ وحدت ہوگئی ہے
 

فرخ منظور

لائبریرین
آج سوچا تو آنسو بھر آئے- لتا

آج سوچا تو آنسو بھر آئے- لتا
فلم: ہنستے زخم
موسیقی: مدن موہن


[ame]http://www.youtube.com/watch?v=g6--IlY-UJA&feature=related[/ame]
 

فرخ منظور

لائبریرین
ذرا سی آہٹ ہوتی ہے - لتا
فلم: حقیقت
موسیقی: مدن موہن
شاعر: (شائد) کیفی اعظمی

[ame]http://www.youtube.com/watch?v=B_Iq5T---oQ&feature=related[/ame]
 

فرخ منظور

لائبریرین
رسک بلما: لتا
فلم: چوری چوری
موسیقی: شنکر، جے کشن
شاعر: شیلندر، حسرت جے پوری

[ame]http://www.youtube.com/watch?v=PnyrTbaLLN0&feature=related[/ame]
 

فرخ منظور

لائبریرین
دل ڈھونڈتا ہے - بھپندر، لتا
فلم: موسم
موسیقی: مدن موہن
شاعر: گلزار

[ame]http://www.youtube.com/watch?v=3zmWyZvcnuw&feature=related[/ame]
 

فرخ منظور

لائبریرین
بیتے نہ بیتے نہ رینا - لتا
فلم: رودالی
موسیقی: بھوپن ہزاریکا
شاعر: گلزار

[ame]http://www.youtube.com/watch?v=4Ad9k8VOv3A&feature=related[/ame]
 

فرخ منظور

لائبریرین
تیرے بنا زندگی سے کوئی - کشور، لتا
فلم: آندھی
موسقی: آر ڈی برمن
شاعر: گلزار

[ame]http://www.youtube.com/watch?v=7aPtjImR5RA&feature=related[/ame]
 

فرخ منظور

لائبریرین
تم آگئے ہو، نور آگیا ہے - کشور،لتا
فلم: آندھی
موسقی: آر ڈی برمن
شاعر: گلزار

[ame]http://www.youtube.com/watch?v=c06R1KKl82A&feature=related[/ame]
 

فرخ منظور

لائبریرین
آپکی آنکھوں میں کچھ مہکے ہوئے سے راز ہیں - کشور، لتا
فلم: گھر
موسیقی: آرڈی برمن
شاعر: گلزار

[ame]http://www.youtube.com/watch?v=ktqrWfz5nCc[/ame]
 
Top