سخندان فارس 69

نایاب

لائبریرین
SukhandanFaras_page_0071.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
صفحہ 69

خشخاش۔ فارسی ہے۔ سنسکرت میں کُھس کُھس ۔۔۔۔۔۔ اور کُھس تل ۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔
شاخ۔ فارسی ہے۔ سنسکرت شاکھا ۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔
ناخن۔ فارسی ہے۔ سنسکرت میں نِکھ ۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔ ن کی زیادتی محاورہ میں عام ہے۔ (دیکھو صفحہ ۔۔۔ )
سخت۔ فارسی ہے۔ سنسکرت میں شکت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ طاقت کو کہتے ہیں۔ سخت چیز خود طاقت وار ہوتی ہے اور طاقت چاہتی ہے۔ عجب نہیں کہ لفظ ایک ہو۔ معنوں میں مجاز نے تبدیلی کر دی ہو۔
دشخوار۔ فارسی میں دشوار ہے۔ سنسکرت میں دُشکر ۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔

سنسکرت میں کبھی ہَ سے بدل جاتی ہے​

دختر۔ فارسی ہے۔ سنسکرت میں ذہتری ۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔ ایک یورپین محقق لکھتے ہیں۔ کہ یہ سنسکرت میں مشتق ہے۔ اُس دُہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ سے جس کے معنی ہیں دود دُہنا۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ عہد قدیم میں ناکتخدا بیٹیوں کا کام اپنے گھروں میں دود دُہنا ہو گا۔ اس لئے دُہتری کہتے تھے۔ لطف یہ ہے کہ فارسی میں بھی دوختن بمعنی دوشیدن ہے۔ اور اسی سے دختر ہے۔ اور دوشیزہ فارسی میں دختر بکر کو کہتے ہیں۔ یہ بھی دوشیدن (دود دُہنا) سے مشتق ہے۔
خان آرزو کہتے ہیں۔ کہ ابتدا میں دوشیزہ چھوٹی لڑکی کو کہتے تھے۔ جسے دوش پر لئے پھرتے تھے۔ پھر عموما دختر کو دوشیزہ کہنے لگے۔ پھر دختر بکر کے لئے خاص ہو گیا۔ ہزاروں برس کی باتیں ہیں۔ خدا جانے اصلیت کیا ہے۔ سند ایک کے پاس بھی نہیں۔

ف۔ دیکھو! انگریزی میں سپنسٹر (spinster) کے معنی ہیں کاتنا۔ عہد قدیم میں یورپ کے اکثر شہروں میں بن بیاہی لڑکیاں گھروں میں بیٹھی کاتا کرتی تھیں۔ اس لئے لڑکی کو سپنسٹر (spinster)کہتے تھے۔ وہی نام اب تک چلا آتا ہے۔
خواندن سے خواں (پکارنا) فارسی ہے۔ سنسکرت میں۔ وُہاں ۔۔۔۔۔۔۔ بُلانا ہے۔ اور صیغہ مضارع خواہد۔ سنسکرت میں۔ ہوایت ۔۔۔۔۔۔۔
 
Top