سخندان فارس 66

نایاب

لائبریرین
SukhandanFaras_page_0070.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
صفحہ 66

جوغ اور یوغ۔ خاص فارسی لفظ ہیں۔ ہل کی لکڑی کو کہتے ہیں۔ جو بیلوں کی گردن پر رکھتے ہیں۔ سنسکرت میں جوغ کو۔ یوکتر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔ اور یہی ادل بدل جُوا ہو گیا۔ ایک ہی گھر کے لفظ ہیں۔ غیر ملکوں میں جا کر آوازیں بدل گئیں۔
جو۔ فارسی میں مشہور غلہ ہے۔ سنسکرت میں یو ۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔
جوان۔ فارسی ہے۔ سنسکرت میں یُواَ ۔۔۔۔۔۔ ہے۔ اور یُون ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جوانی کو کہتے ہیں بھاشا میں جوبن ہو گیا۔

ف۔ آریا۔ ایریا۔ ایرین۔ ایران۔ جو مختلف زبانوں میں مختلف زبانوں پر آواز دیتے چلے آتے ہیں۔ شاستر کی کتابوں سے معلوم ہوتا ہے کہ جب یہ متبرک قوم ہندوستان میں پہنچی۔ تو اس کی آبادی سے یہاں کا ملک ہماچل سے بندھیاچل تک آریہ ورت کہلاتا تھا۔ اس نے غیر قوموں سے امتیاز جتانے کو آرج اپنا نام رکھا۔ اور غیر قوموں کو انارج کہتے تھے۔ وہی آریا اور انَ آریا ہو گئے۔ اور شائد اناڑی جو بمعنی نادان و بے ہنر و بے تمیز ہے وہ یہی ان آریا ہو۔ لطف یہ ہے کہ فارس کی کتب قدیمہ مین بھی ایرین یا ایران کے معنی شریف۔ دانا۔ اور ہنرمند تھے۔

ج اور چ کی قرابتِ قریبہ خود ظاہر ہے۔

جَندال۔ فارسی میں گروہ بیہودہ۔ اور پواج و ارزل اور شراب خوار کو کہتے ہیں۔ سنسکرت مین ایک کمینہ فرقہ کا نام چنڈال ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔ وہ لوگ پہلے اکثر شراب کھینچتے تھے۔ بعضے سور چراتے تھے۔ اور ۔۔۔۔۔۔ اسی قسم کے ذلیل کام کرتے تھے۔
پنج۔ فارسی میں پانچ کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں پنچ ۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔
مگرمچ۔ فارسی میں وہی آبی جانور ہے۔ جسے سنسکرت میں مگرمچھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔

خ

خاک ہند میں یہ آواز نہیں۔ دیکھ لو فارسی کی خ ہندیوں کی زبان پر ک۔ کھ ہو جاتی
 
Top