سخندان فارس 19

نایاب

لائبریرین
SukhandanFaras_page_0021.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
صفحہ 19

خلیفہ کا رتبہ عرب میں نائب پیغیمبر اور خلیفہ الٰہی تک پہنچا ہوا ہے۔ ہندوستان میں نائی کو کہتے ہیں۔ اس زمانہ میں لفظ ایجاد نہیں ہوتے۔ نئے خیالات کے ادا کرنے میں پرانے الفاظ مدد کرتے ہیں۔ مثلاً :-

لفظ رال کا مرادر ہے۔ اب مٹی کے تیل کو بھی کہتے ہیں۔
مداد پہلے سیاہی کو کہتے تھے۔ اب پنسل کو بھی کہتے ہیں۔ پہلے قلم سرمہ اور کلک فرنگی کہتے تھے یہ لفظ مر گئے۔
بوقلموں۔ چند سال سے فیل مرغ (پیرو) وہاں پہنچا ہے۔ اسے بوقلموں کہتے ہیں۔

(2) کبھی دو لفظ مرکب کر لیتے ہیں۔ مثلاً :-

سیب زمینی آلو کو کہتے ہیں۔ یہ بعینہ ترجمہ ہے پوٹے ٹو کا۔ پس معلوم ہوا کہ فرانس کے رستہ سے پہنچا ہے۔

آبجوش سوڈا واٹر کو کہتے ہیں۔ وغیرہ وغیرہ ہزاروں لفظ پیدا ہو گئے ہیں۔

(3) کبھی مشتق کر لیتے ہیں۔ وہاں بھی اب برف کوزوں میں جماتے ہیں۔ اُسے بستنی کہتے ہیں۔

(4) کبھی جو شے آتی ہے اپنا نام ساتھ لاتی ہے۔ تلگراف ایران میں تار کے پیغام کو کہتے ہیں۔ اس میں تصرف کرتے ہیں۔ اور کہتے ہیں ہشت روز است خط نوشتہ بودم۔ جواب نیامد۔ ناچار امروز تیل زدہ ام (آج میں نے تار دیا ہے)۔

منات نوٹ کو کہتے ہیں۔ روسی لفظ ہے۔

پرتغال۔ ایک قسم کا رنگترہ ہوتا ہے۔ اس کا پودہ پرتگال سے آیا تھا۔ وہی نام ہو گیا۔

کالسکہ بگی کو کہتے ہیں۔ یہ بھی روسی لفظ ہے۔ ایسے سینکڑوں لفظ ایران میں زباں زدِ خاص و عام ہیں۔ اور اکثر چیزوں کے نام بدل گئے ہیں۔ پہلے ناموں
 
Top