تعارف سجاد انور

رہ وفا

محفلین
السلام علیکم دوستو!
تعارف
نام: سجاد انور
عمر: 30سال
تعلیم: بی ۔ایس۔سی کمپیوٹر سائنسز،(CCNP) اور آجکل CCIEکے لئے پر تول رہا ہوں۔
شاعری اور جاسوسی ناول پڑھنا میرا پسندیدہ مشغلہ ہے۔کرکٹ میری کمزوری ہے جہاں بھی کرکٹ کھیلی جا رہی ہو میں پوری کوشش کرتا ہوں کہ مجھے بھی موقع دیا جائے۔:party::cool2: اب تو خیر ذمہ داریاں بڑھ گئیں ہیں لیکن کالج کے زمانے میں بہت کرکٹ کھیلی۔ تین سال دبئی میں جاب کی اور آجکل کمپیوٹر کا بزنس چلا رہا ہوں۔
شاعری لکھنے کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا کیونکہ شاعری کے بارے میں میرا علم بہت محدود ہے ،سوائے اس کہ کے قافیہ اور ردیف کیا ہوتا ہے اور غزل اور نظم میں کیا فرق ہے، میری معلومات بہت کم ہیں۔ لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا جا رہا ہے علم کے دریچے کھلتے جا رہے ہیں اور پھر آپ جیسے دوستوں کے ہوتے ہوئے سب پریشانیاں انشا اللہ دور ہو جائیں گی۔
آپ کا مخلص
سجاد انور
 

فاتح

لائبریرین
سجاد انور صاحب! محفل میں خوش آمدید۔ گو کہ شاعری کے دھاگوں میں آپ کو خوش آمدید کہا تھا لیکن ساتھ ہی درخواست بھی کی تھی تعارفی دھاگے کی جسے آپ نے قبولیت بخش دی۔ بہت شکریہ جناب۔ امید ہے آپ کا وقت یہاں اچھا گزرے گا۔ کیا آج کل بھی دبئی میں ہی ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید سجاد صاحب

کہاں سے تعلق ہے؟ اور یہ آپ کی پہچان " رہ وفا " غالباً "راہ وفا" لکھنا چاہ رہے ہوں گے۔
 

رہ وفا

محفلین
سجاد انور صاحب! محفل میں خوش آمدید۔ گو کہ شاعری کے دھاگوں میں آپ کو خوش آمدید کہا تھا لیکن ساتھ ہی درخواست بھی کی تھی تعارفی دھاگے کی جسے آپ نے قبولیت بخش دی۔ بہت شکریہ جناب۔ امید ہے آپ کا وقت یہاں اچھا گزرے گا۔ کیا آج کل بھی دبئی میں ہی ہیں؟

اتنی پذیرائی کا بہت شکریہ
میں آجکل لاہور میں بزنس کر رہا ہوں
 

مغزل

محفلین
سجاد بھیا ، محفل میں ایک پھر خوش آمدید، امید ہے آپ سے مراسلت کا شرف حاصل رہے گا۔ والسلام
 

رہ وفا

محفلین
شکریہ، لیکن آپ نے اپنی پہچان کے متعلق کچھ نہیں بتایا۔

جی بھائی پہچان کے متعلق تو آپ نے خود ہی وضاحت کر دی ہے میرے ناقص علم کے مطابق رہِ وفا اور راہ وفا غالبآ ایک ہی معنی میں آتے ہیں۔ باقی اگر ایسا نہیں ہے تو آپ وضاحت فرما دیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
خوش آمدید سجاد انور صاحب!

ایک بات اگر آپ کو بری نہ لگے تو عرض کروں کہ ناظمین سے کہہ کر، اپنی آئی ڈی بھی 'رہِ وفا' سے سجاد انور کروا لیں :)
 

اشتیاق علی

لائبریرین
ارے وارث بھائی مجھے بھی اپنی آئی ڈی چینج کروانی ہے ۔ مگر لگتا ہے شمشاد بھائی و دیگر ناظمین مصروف ہیں ۔ چلو جب دل کرے کر دیں چینج۔
 
Top