سال کا بہترین لطیفہ ایک خبر میں!

arifkarim

معطل
altaf-hussain-dissolves-mqm-1437601312-6109.jpg

کاشفی لئیق احمد عبدالقیوم چوہدری ایچ اے خان نایاب عباس اعوان رانا محمد امین
 
نایاب

لائبریرین
یہ پاکستان ہے بابا ۔۔۔۔۔ جہاں " قائد اعظم " قائد ملت " کو چھوڑ کر
کوئی بھی مقتدر ہستی " کہہ مکرنی " سے پاک نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
سب دھندا ہے کیا ہے جو گندا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
یہ پاکستان ہے بابا ۔۔۔۔۔ جہاں " قائد اعظم " قائد ملت " کو چھوڑ کر
کوئی بھی مقتدر ہستی " کہہ مکرنی " سے پاک نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
سب دھندا ہے کیا ہے جو گندا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
لیکن کچھ قائدین ان کہ مرنیوں میں خاص مہارت رکھتے ہیں اور بلند پایہ شہرت بھی
 
فہیم

لائبریرین
الطاف بھائی اگر منہ میں زہر کی گولی رکھ کر کہیں کہ میں یہ نگلنے والا ہوں
تب بھی مجھے یقین ہے کہ حلق سے نیچے جانے کے بجائے منہ سے باہر آجائے گی

کارکنوں کے اصرار پر
 
arifkarim

معطل
الطاف بھائی اگر منہ میں زہر کی گولی رکھ کر کہیں کہ میں یہ نگلنے والا ہوں
تب بھی مجھے یقین ہے کہ حلق سے نیچے جانے کے بجائے منہ سے باہر آجائے گی

کارکنوں کے اصرار پر
الطاف حسین لکڑ ہضم ہیں۔ زہر کی گولی کیا پوری پوری شیشی نگل سکتے ہیں :)
 
فتویٰ صرف مفتی دے سکتا ہے۔
درست فرمایا۔
میں نے فتویٰ نہیں دیا صرف ایک رائے دی ہے
میں نے محاورتاً فتوی کا لفظ استعمال کیا تھا۔ بہرحال ایسی رائے بھی نہیں دینی چاہئے۔ شرک کرنے کا مطلب کفر کرنا ہوتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
شرک کرنے کا مطلب کفر کرنا ہوتا ہے۔
شرک کی کئی اقسام ہیں۔ ایک شرک تو مذہبی عبادت میں ہے کہ اللہ کے سوا کسی اور کو پوجنا۔ دوسرا شرک جانداروں میں ہے کہ اللہ کو چھوڑ کر انسانوں کو خدا بنا لینا۔ جبکہ تیسرا شرک چیزوں میں ہے کہ اللہ کو چھوڑ کر مادی اشیاء کی پرستش کرنا۔
 
شرک کی کئی اقسام ہیں۔ ایک شرک تو عبادت میں ہے کہ اللہ کے سوال کسی اور کی عبادت کرنا۔ دوسرا شرک انسانوں میں ہے کہ اللہ کو چھوڑ کر انسانوں کی پرستش کرنا۔ تیسرا شرک چیزوں میں ہے کہ اللہ کو چھوڑ کر مادی اشیاء کی پرستش کرنا۔
انسان پرستی یا شخصیت پرستی ایک محاورہ ہے۔ الطاف حسین کو بے تحاشہ چاہنے والے شخصیت پرستی کا شکار تو ہیں مگر وہ ان کی عبادت نہیں کرتے اس لئے ان پر شرک جیسا گھناؤنا الزام نہیں لگانا چاہئے۔
عین ممکن ہے الطاف کو چاہنے والوں کے نیک اعمال ہم سے زیادہ ہوں اور مولا کریم کو وہ زیادہ پسند ہوں
 
arifkarim

معطل
انسان پرستی یا شخصیت پرستی ایک محاورہ ہے۔
شخصیت پرستی بھی ایک قسم کا شرک ہے۔ ضروری نہیں کہ مذہبی طور کسی شخص کی عبادت کے بعد ہی اسے شرک گردانا جائے۔ نازی جرمنی میں ہٹلر،سوویت یونین میں اسٹالین، عراق میں صدام حسین وغیرہ شدید قسم کی شخصیت پرستی کی واضح مثالیں ہیں۔ ہمارے یہاں پاکستان میں بھی مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈران کے پیادے اس سے ملتی جلتی شخصیت پرستی میں مبتلا پائے جاتے ہیں۔ مزید:
https://en.wikipedia.org/wiki/Cult_of_personality
 
یہ وکی پیڈیا کا شرک ہوگا۔ اسلام اسے شرک نہیں کہتا
 
arifkarim

معطل
یہ وکی پیڈیا کا شرک ہوگا۔ اسلام اسے شرک نہیں کہتا
میں نے اسلام کی بات ہی کہاں کی ہے؟ اوپر میں نے صاف لکھا ہے کہ میرے نزدیک شدید قسم کی شخصیت پرستی ایک قسم کا شرک ہے۔ کسی عالمی شہرت یافتہ شخصیت کا پرستار ہونا اوربات ہے پر اسکو دن رات پوجنا ایک بالکل الگ شے ہے۔ اب خواہ وہ بھٹو کے جیالے ہوں، الطاف کے پیادے، عمران کے ٹائیگرز یا خادم اعلیٰ کے شیر، سب کے سب میں ایک بات مشترک ہے کہ یہ شخصیت پرستی کا شکار ہیں۔
 
"شرک" ایک اسلامی اصطلاح ہے۔ جب آپ یہ لفظ استعمال کرینگے تو لازماً اس سے سننے یا پڑھنے والا وہی معنی مراد لے گا جو اسلام میں رائج ہے۔
آپ اس لفظ کو استعمال کرنے کی بجائے "شخصیت پرستی کا بدترین شکار" کہ لیجئے تاکہ تنازع پیدا نا ہو
 
Top