سالگرہ پر نثر کے حوالے سے

محمداحمد

لائبریرین
بہت زیادہ طوالت ہو تو قاری اکتا جاتا ہے۔ اس بات کو بہرحال مدّنظر رکھنا پڑے گا۔ ماسوائے اس کے مصنف قاری کو اپنی تحریر کے سحر میں جکڑ لے۔

اور ہمارے جیسے فارغ مصروف تو تحریر پڑھنے سے پہلے اُس کی طوالت کا اندازہ لگاتے ہیں اور اکثر تحریریں فہرستِ مطالعہ برائے مستقبل میں شامل کر دیتے ہیں۔ :)
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
بہت زیادہ طوالت ہو تو قاری اکتا جاتا ہے۔ اس بات کو بہرحال مدّنظر رکھنا پڑے گا۔ ماسوائے اس کے مصنف قاری کو اپنی تحریر کے سحر میں جکڑ لے۔
جی درست کہا نین بھائی ۔۔۔ جیسے ناول ، لمبے افسانے وغیرہ ،، کم از کم اس نشست میں تو ایسی تحاریر سے پرہیز ہی بہتر ہو گا ! ۔۔۔ میری رائے میں مختصر کہانیاں ، مختصر افسانے یا مضامین ہی نشت پہ رنگ افشانی کا باعث بنیں گے !! ۔۔ :) :)
 
نیرنگ خیال

بہرحال دیکھیے کیا فرماتے ہیں بقیہ احباب اس بارے میں :)
 
ماہی احمد

دیکھیں نا اگر تحریر دلچسپ ہو تو جتنی بھی لمبی ہو پڑھی جاتی ہے آسانی سے، اگر بورنگ ہو تو چار لائنز پڑھنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔۔۔ اب یہ تو لکھنے والوں کو سوچنا پڑے گا نا۔۔۔ اگر طوالت سے متعلق بندش لگا دی تو کئی تحریریں نامکمل محسوس ہوں گی، ان کا کیا ہو گا پھر؟؟؟ :) رائے نہیں ہے بس ایک بات ہے :) باقی جو بڑے بڑے لوگ کہیں اور تجاویز دیں، آپ سب بہتر جانتے ہیں۔۔۔ :)
 
لکھاری کو اندازہ ہونا چاہیے قارئین کا بھی اور اپنی تحریر کا بھی ۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
میری رائے ہے کہ مزاح کی تخصیص رکھ لی جائے تاکہ دلچسپی دگنی ہوجائے۔
مزاح لکھنا قدرے مشکل کام ہے۔ جبکہ عمومی موضوعات پر لکھنا اس سے کسی قدر سہل۔ اس قدغن سے ایسا ممکن ہے کہ کافی احباب حصہ لیتے ہچکچائیں۔ مجھے اس پر اعتراض نہیں۔ پہلے مراسلہ میں شامل کر رہا ہوں۔ بعد میں سب تجاویز پر غور کرتے ہیں۔ :)
 
بالکل ، جیسے طے ہوجائے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
حیرت ہے کہ نثر کی لڑی کو بھی آپ لوگوں نے اتنا مشکل بنا دیا۔

ارے بھئی شاعری تو ہے نہیں کہ ذرا ایک حرف گر گیا تو شاعر بھی دھڑام سے نیچے آ پڑا ۔ نثر لکھنی ہے جس کے جو دل میں آئے لکھے اور پیش کر دے۔ :)
 
جی ڈاکٹر صیب۔۔۔ بس عادت ہے الجھنے کی۔۔ پرہیز کوئی ہو تو۔۔۔ :p
 
ماہی احمد

لائبریرین
حیرت ہے کہ نثر کی لڑی کو بھی آپ لوگوں نے اتنا مشکل بنا دیا۔

ارے بھئی شاعری تو ہے نہیں کہ ذرا ایک حرف گر گیا تو شاعر بھی دھڑام سے نیچے آ پڑا ۔ نثر لکھنی ہے جس کے جو دل میں آئے لکھے اور پیش کر دے۔ :)
جی نہیں، سوچ سمجھ کر لکھے، ورنہ کراس بھی ملیں گے۔۔۔ :cautious:
صرف شاعری نہیں، نثر کے لئیے بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔ یہ میں نے یعقوب انکل سے سیکھا ہے۔
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
پھر تو آپ کو تین چار لکھ لینی چاہییں۔ :)
لو کر لو بات !! :eek: ۔۔۔ نین بھائی غبی سا آدمی ہوں ،، اس کند دماغ سے ایک بھی مسودہ صحیح و سالم درآمد ہو گیا تو غنیمت جانیے :rolleyes: ،،، تین چار !! :confused: ۔۔۔ توبہ کریں بھائی جان !! :) :) (ابھی تو قلم اُٹھایا ہے دیکھیئے کیا بھرتا سا بناتا ہوں :p)
 
Top