مبارکباد سالِ نو کی ریزولیوشن اور مبارک باد

محمدظہیر

محفلین
یوں تو (مجھ سمیت) جو لوگ اس سال برے تھے وہ اگلے سال بھی بہتر نہیں ہونےو الے لیکن بہرحال ثوابِ دارین حاصل کرنے کی غرض سے تمام اہل محفل کو نئے سال 2016 کی مبارک باد۔ :)

آنے والے سال کے لیے ریزولیوشن سوچنا بھی ایک روایت ہے تو میری 2016 کی ریزولیوشن:
میں آنے والے سال میں بھی 1920X1080 کی ریزولیوشن پر ہی رہوں گا کیونکہ 4K ابھی میری استطاعت میں نہیں۔ ;)
ہم بھی پرانے ریزولیشن پر رہیں گے
آپ کے لیے بھی سال نو مبارک ثابت ہو
؎؎تمام محفلین کو نیا سال مبارک ہو
 
arifkarim

معطل
ریزولیوشن بس ایپل کا پسند آیا
اور اُس پر قائم رہنے کا دم بھرتا ہوں
متفق! ایپل کی اسکرین کوالٹی کی اپنی ہی بات ہے۔ آج ہی بیک وقت سیم سنگ اور ایپل استعمال کیا تھا اور فرق صاف ظا ہر تھا۔ ایپل کا ٹچ اور ملٹی ٹاسک بھی زبردست ہے۔

اب کیا ہو گا؟ واٹس ایپ کے بغیر نیا سال کیسے آئے گا؟
آپ نیا سال فیس ٹائم پر گزار لیں ۔

ہائی ریزلوشن والا نیا سال مبارک۔ :)
آپ کو بھی ہائی ریزولوشن والی نئی سیلفی مبارک!
 
فاتح

لائبریرین
ریزولیوشن بس ایپل کا پسند آیا
اور اُس پر قائم رہنے کا دم بھرتا ہوں​
متفق! ایپل کی اسکرین کوالٹی کی اپنی ہی بات ہے۔ آج ہی بیک وقت سیم سنگ اور ایپل استعمال کیا تھا اور فرق صاف ظا ہر تھا۔ ایپل کا ٹچ اور ملٹی ٹاسک بھی زبردست ہے۔
آپ پھر شروع ہو گئے سیب سیب کی گردان کرنے۔۔۔
خلیل بھائی سے تو اس لیے نہیں کہا کہ انہوں شعر میں صنعت مبالغہ سے کام لیا ہے دوم وہ نان ٹیکنیکل آدمی ہیں لیکن آپ سے مجھے یہ امید نہیں تھی کہ آپ کو ریزولیوشن کا مطلب بھی نہیں آتا ہو گا اور آپ کوالٹی کے نام پر ریزولیوشن کی اصطلاح ہی کھا جائیں گے۔
ایپل بے چارے کو ابھی 1080 پی سے آگے بڑھنا نہیں آیا اور آپ اس کا موازنہ سام سنگ کی کیو ایچ ڈی سے کرنے کی بات کرتے ہیں۔ :laughing:
 
ریزولیشن کا تعلق فاصلہ سے بھی ہے۔ ہم جس فاصلہ پر اپنا موبائل رکھتے ہیں، وہاں سے ہمیں ایپل کی اسکرین زیادہ بہتر محسوس ہوتی ہے۔ ٹی وی اسکرین کو دیکھنے کا بہترین فاصلہ یہاں موجود ہے:
Resolution-Comparison.png
 
یہ "بھی"شامل کر کے تو تعلق جس چیز سے مرضی بنا لیں مثلاً ریزولیوشن کا تعلق آپ کے پھیپھڑوں سے بھی بنایا جا سکتا ہے اور گردوں سے بھی۔ لیکن فی الوقت ریزولیوشن کو صرف ریزولیوشن پڑھنے پر اکتفا کر لیں اور ایپل کے مہنگے ترین فون کی زیادہ سے زیادہ ریزولیوشن لکھیں اور سام سنگ کے مہنگے ترین فون کی زیادہ سے زیادہ ریزولیوشن۔
رہی بات اٹکل پچو کی تو وہ ہم بھی کر لیتے ہیں جب کوئی چیز ہمارے پاس کمتر ہو تو بہتر شے کے متعلق کہہ دیتے ہیں کہ نہیں نہیں اس کی تو ضرورت ہی نہیں ہے ہمیں۔ یہی "کافی" ہے ہمارے لیے۔ جیسے آپ نے لکھ دیا کہ 1080 پی ہی "کافی" ہے ہمارے لیے۔ جیسے کچھ عرصہ پہلے ایپل کی سکرین چھوٹی ہونے پر ہزار اٹکل پچو کیے جاتے تھے کہ یہی درست ترین سائز ہے ہاتھ کے لیے، آنکھ کے لیے، جیب میں رکھنے کے لیے، وغیرہ وغیرہ اس سے بڑی سکرین رکھنے اور بنانے والے بے وقوف ہیں۔ اب ایپل بھی بڑی سکرین بنانے لگا تو وہی فین کلب گن گانے لگا بڑی سکرینز کے۔ کل کلاں جب ایپل بھی بہتر ریزولیوشن لے آیا تو آپ اس کی تعریف میں رطب اللسان ہو جائیں گے۔ :rollingonthefloor:
 
اور جہاں تک تعلق ہے اس گراف کا تو آپ فون کو اسی فاصلے پر رکھ کے استعمال کرتے ہیں جس کے سامنے الٹرا ایچ ڈی لکھا ہوا ہے۔ :laughing:
 
انتہائی پر مزح تحریر۔ ہم نے اپنا آئی فون حال ہی میں خریدا ہے اور ایک عرصہ سے ز یر استعمال سیمسنگ ٹیبلٹ کے بعد ہی اسکا فیصلہ کیا تھا۔ ہمارے گھر میں دیگر افراد کے پاس سیمسنگ کا موبائل بھی ہے اسلئے کم از کم ہمیں یہ قیمت اور زیادہ فیچرز والا سبق نہ ہی پڑھائیں تو بہتر ہوگا۔ جب ہم یہاں مغرب میں موبائل استعمال کرتے ہیں تو اوور آل ایکسپرینس دیکھتے ہیں۔ پاکستان کی طرح زیادہ بہتر ہارڈویئراور کم قیمت کا تناسب نکال کر اسکی خریداری نہیں کرتے :)
اگر ہمیں کم قیمت میں زیادہ بہتر ہارڈویئر ہی درکار ہوتا تو کوئی سا بھی اینڈروئیڈ فون خریدا جا سکتا تھا۔ ہمارے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم کچھ زیادہ پسند نہیں۔ اسکا ٹچ سسٹم اور ملٹی ٹاسکنگ آئی فون کے مقابلہ میں زیادہ سہل نہیں۔ اور یہ بات ہم گھر میں موجودسیمسنگ ایس 6 ایج پر ٹیسٹنگ کے بعد کہہ رہے ہیں۔ باقی جہاں تک ٹیبلٹ کا سوال ہے تو وہاں بلا شبہ اینڈروئیڈ بہتر ہے اور ہمارے پاس سیمسنگ کا ہی ٹیبلٹ ہے۔
 
arifkarim

معطل
اور جہاں تک تعلق ہے اس گراف کا تو آپ فون کو اسی فاصلے پر رکھ کے استعمال کرتے ہیں جس کے سامنے الٹرا ایچ ڈی لکھا ہوا ہے۔ :laughing:
فون پر ریزولوشن بڑھا نے سے اسی الٹرا ہائی ریزولوشن کا مواد عام فراہم کرنے کا ذمہ اگر آپ لیتے ہیں تو ہم آپکے مبارک ہاتھوں پر اینڈروئیڈ فونز کی بیعت کر لیتے ہیں :)
 
فاتح

لائبریرین
انتہائی پر مزح تحریر۔ ہم نے اپنا آئی فون حال ہی میں خریدا ہے اور ایک عرصہ سے ز یر استعمال سیمسنگ ٹیبلٹ کے بعد ہی اسکا فیصلہ کیا تھا۔ ہمارے گھر میں دیگر افراد کے پاس سیمسنگ کا موبائل بھی ہے اسلئے کم از کم ہمیں یہ قیمت اور زیادہ فیچرز والا سبق نہ ہی پڑھائیں تو بہتر ہوگا۔ جب ہم یہاں مغرب میں موبائل استعمال کرتے ہیں تو اوور آل ایکسپرینس دیکھتے ہیں۔ پاکستان کی طرح زیادہ بہتر ہارڈویئراور کم قیمت کا تناسب نکال کر اسکی خریداری نہیں کرتے :)
اگر ہمیں کم قیمت میں زیادہ بہتر ہارڈویئر ہی درکار ہوتا تو کوئی سا بھی اینڈروئیڈ فون خریدا جا سکتا تھا۔ ہمارے سات مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم کچھ زیادہ پسند نہیں۔ اسکا ٹچ سسٹم اور ملٹی ٹاسکنگ آئی فون کے مقابلہ میں کچھ زیادہ اچھا نہیں۔ اور یہ بات ہم گھر میں موجودسیمسنگ ایس 6 ایج پر ٹیسٹنگ کے بعد کہہ رہے ہیں۔ باقی جہاں تک ٹیبلٹ کا سوال ہے تو وہاں بلا شبہ اینڈروئیڈ بہتر ہے اور ہمارے پاس سیمسنگ کا ہی ٹیبلٹ ہے۔
اب آپ آ گئے ہیں مغرب کی اعلیٰ سوچ اور برتری ثابت کرنے پر۔ یہ گراف دیکھ لیں اس میں سام سنگ اور ایپل کا شیئر دیکھ لیں۔

یا یہاں
http://www.cnet.com/news/samsung-continues-to-rule-over-apple-in-smartphone-market/

رہی آپ کی ٹیسٹنگ کی بات تو آپ یا میں پروفیشنل ٹیسٹنگ تو کر نہیں رہے ہوتے۔ اس کے لیے بھی نیوٹرل ٹیسٹ ریزلٹس موجود ہیں دونوں کے۔ اٹھا کر دیکھ لیں ارو مجھے بھی دکھا دیجیے گا۔
ایپل آئی 6 ایس کا موازنہ سام سنگ گلیکسی ایس 6 ایج کے ساتھ کسی بھی معروف نیوٹرل ویب سائٹ سے لا دیں جس میں ایپل کے کل پوائنٹس زیادہ ہوں۔
 
فاتح

لائبریرین
فون پر ریزولوشن بڑھا نے سے اسی الٹرا ہائی ریزولوشن کا مواد عام فراہم کرنے کا ذمہ اگر آپ لیتے ہیں تو ہم آپکے مبارک ہاتھوں پر اینڈروئیڈ فونز کی بیعت کر لیتے ہیں :)
ابھی تو آپ نے گراف میں فاصلہ دکھایا تھا ایچ ڈی یا الٹرا ایچ ڈی کے لیے اور اب آپ مواد عام پر شفٹ ہو گئے :)
 
arifkarim

معطل
اب آپ آ گئے ہیں مغرب کی اعلیٰ سوچ اور برتری ثابت کرنے پر۔ یہ گراف دیکھ لیں اس میں سام سنگ اور ایپل کا شیئر دیکھ لیں۔

یا یہاں
http://www.cnet.com/news/samsung-continues-to-rule-over-apple-in-smartphone-market/

رہی آپ کی ٹیسٹنگ کی بات تو آپ یا میں پروفیشنل ٹیسٹنگ تو کر نہیں رہے ہوتے۔ اس کے لیے بھی نیوٹرل ٹیسٹ ریزلٹس موجود ہیں دونوں کے۔ اٹھا کر دیکھ لیں ارو مجھے بھی دکھا دیجیے گا۔
ایپل آئی 6 ایس کا موازنہ سام سنگ گلیکسی ایس 6 ایج کے ساتھ کسی بھی معروف نیوٹرل ویب سائٹ سے لا دیں جس میں ایپل کے کل پوائنٹس زیادہ ہوں۔
ارے حضرت ہم کون ہوتے ہیں ان پروفیشنل ٹیسٹرز کو مات دینے والے۔ ہارڈویئر کے لحاظ سے یقیناً اینڈروئیڈ کے فون ایپل سے بہت بہتر ہیں۔ اسکا انکار ہم نے کب کیا؟ ہم تو پرسنل ایکسپرینس کی بات کر رہے ہیں جو ہمیں آئی فون کے استعمال کے بعد ملتا ہے۔ وہ بات کسی اینڈروئیڈ فون میں نہیں کیونکہ ہمیں یہ آپریٹنگ سسٹم ہی یوزر فرینڈلی نہیں لگتا۔ یہ تو وہی بات ہوئی کہ آپ دنیا کا بہترین ہارڈ وئیر کمپیوٹر مجھے لاکر دیں اور جب میں اسے آن کروں تو اندر سے لینکس آپریٹنگ سسٹم نکل آئے۔ :)

ابھی تو آپ نے گراف میں فاصلہ دکھایا تھا ایچ ڈی یا الٹرا ایچ ڈی کے لیے اور اب آپ مواد عام پر شفٹ ہو گئے :)
مواد پر اسلئے بات کی کہ الٹرا ہائی ریزولیشن جیسے 4K اور 8K پر موجود مواد بہت قلیل ہے۔ اور جو چنیدہ سروسز اس فارمیٹ میں مواد فراہم کر رہی ہیں وہ بہت اعلیٰ اور مہنگا انٹرنیٹ کنیکشن مانگتی ہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
مجھے خدشہ ہے اینڈرائڈ اور ایپل سسٹم کا ڈیبیٹ مذہبی مناظروں سے زیادہ شدت پکڑنے نا لگے
نہیں ، یہاں ایسا نہیں کیونکہ جس دن مجھے ایپل کے سپیکس سام سنگ سے بہتر لگے میں اس دن سے اس کی تعریف کرنے لگوں گا اور جس دن عارف کو سام سنگ بھا گیا اس دن انہوں نے یہ لے لینا ہے اور اس سب کے علاوہ میرے پاس اس وقت سام سنگ نہیں بلکہ "ہوائے" کی ڈیوائس ہے اور عارف کے پاس ایپل اور سام سنگ دونوں۔
مذہب کی طرح یہاں بیعت کا مسئلہ نہیں اور نا ہی ارتداد کا۔ ہم لوگوں کو تو جو کمپنی کم پیسوں پر زیادہ بہتر چیز دے گی اسی سے لیں گے خواہ وہ ایپل ہو یا سام سنگ یا ہوائے یا سونی۔ :)
یہ ابحاث تو تکنیکی نوعیت کی ہیں۔
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
ارے حضرت ہم کون ہوتے ہیں ان پروفیشنل ٹیسٹرز کو مات دینے والے۔ ہارڈویئر کے لحاظ سے یقیناً اینڈروئیڈ کے فون ایپل سے بہت بہتر ہیں۔ اسکا انکار ہم نے کب کیا؟ ہم تو پرسنل ایکسپرینس کی بات کر رہے ہیں جو ہمیں آئی فون کے استعمال کے بعد ملتا ہے۔ وہ بات کسی اینڈروئیڈ فون میں نہیں کیونکہ ہمیں یہ آپریٹنگ سسٹم ہی یوزر فرینڈلی نہیں لگتا۔ یہ تو وہی بات ہوئی کہ آپ دنیا کا بہترین ہارڈ وئیر کمپیوٹر مجھے لاکر دیں اور جب میں اسے آن کروں تو اندر سے لینکس آپریٹنگ سسٹم نکل آئے۔ :)
یعنی آپ یہ نہیں کہہ رہے کہ ایپل کی کوالٹی بہتر ہے بلکہ یہ کہہ رہے ہیں کہ آپ کا پرسنل ایکسپیرینس ایپل پر اچھا ہے اس لیے آپ کو یہ پسند ہے۔ تب تو ہماری کوئی بحث ہی نہیں بنتی۔ بات ختم! میرے ابو جان کو بٹنز والا نوکیا فون پسند ہے اور ہم انہیں ٹچ سکرین والے فون لا کر دیتے ہیں لیکن ان کے لیے بٹنز والا نوکیا ہی پرسنل ایکسپیرینس کے اعتبار سے بہتر ہے۔ ان سے بھی ہماری کوئی بحث نہیں۔ :)

مواد پر اسلئے بات کی کہ الٹرا ہائی ریزولیشن جیسے 4K اور 8K پر موجود مواد بہت قلیل ہے۔ اور جو چنیدہ سروسز اس فارمیٹ میں مواد فراہم کر رہی ہیں وہ بہت اعلیٰ اور مہنگا انٹرنیٹ کنیکشن مانگتی ہیں۔
بھائی میرے، بات ہو رہی تھی فزیکل پکسلز کم یا زیادہ ہونے کی، جتنے پکسلز اور ڈینسٹی زیادہ ہو گی اتنا ہی وہ ڈسپلے حقیقت سے قریب تر ہو گا۔ :)
 
arifkarim

معطل
یعنی آپ یہ نہیں کہہ رہے کہ ایپل کی کوالٹی بہتر ہے بلکہ یہ کہہ رہے ہیں کہ آپ کا پرسنل ایکسپیرینس ایپل پر اچھا ہے اس لیے آپ کو یہ پسند ہے۔ تب تو ہماری کوئی بحث ہی نہیں بنتی۔ بات ختم! میرے ابو جان کو بٹنز والا نوکیا فون پسند ہے اور ہم انہیں ٹچ سکرین والے فون لا کر دیتے ہیں لیکن ان کے لیے بٹنز والا نوکیا ہی پرسنل ایکسپیرینس کے اعتبار سے بہتر ہے۔ ان سے بھی ہماری کوئی بحث نہیں۔ :)

بھائی میرے، بات ہو رہی تھی فزیکل پکسلز کم یا زیادہ ہونے کی، جتنے پکسلز اور ڈینسٹی زیادہ ہو گی اتنا ہی وہ ڈسپلے حقیقت سے قریب تر ہو گا۔ :)
آپکو بھی نیا اینڈروئیڈ سال بہت مبارک۔ ہم بھی آپکی پسند کا ۸ کے ریزولوشن اور ۸ جی بی ریم اور ۸۰ گی گا بائٹ والا اسمارٹ فون ضرور خریدتے اگر اسمیں اینڈروئیڈ کے علاوہ کوئی اور آپریٹنگ سسٹم ہوتا۔ ہمارا مسئلہ آپریٹنگ سسٹم ہے۔ نہ کے ہارڈ ویئر ہے۔
آپکے معلومات میں اضافہ کر دوں کہ ہمارے گھر میں لینکس بیسڈ سیٹلائٹ باکس، پی وی آر پلیئر، اور دیگر ہائی ٹیک آلات موجود ہیں۔ اور یہاں بھی وہی مسئلہ ہے جسکا اوپر ذکر کیا ہے۔ ہارڈ ویئر بہترین۔ یوزر ایکسپیرینس خوار ترین۔
 
اس کے لیے اردو میں کہتے ہیں ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا۔ :laughing:
میں نے مثال دی تو تھی کہ میں اپنے ابو جان کو بہترین فونز لا کر دے دوں لیکن ان کا یوزر ایکسپیرینس صرف بٹنوں والے فون پر ہی اچھا ہے جیسا کہ آپ کا ایپل پر۔ :)
 
سجاد علی

محفلین
عموماً لوگ نیا سال شروع ہونے پر خود سے وعدہ کرتے ہیں یا ارادہ باندھتے ہیں کہ اس سال یہ کام کرنا ہے
اور دوسرے ہفتے ہی اپنے نئے سال کے نئے عزائم پر پر پرانے اسٹائل سے لعنت بھیج کر پرانے عزائم کو بھی بھول جاتے ہیں۔
 
Top