سات باتیں

نیلم

محفلین
کہتے ہیں ایک شخص ایک عقلمند کے پیچھے سات سو میل' سات باتیں دریافت کرنے کے واسطے گیا۔۔ جب وہاں پہنچا تو کہا۔۔
ًمیں اتنی دور سے سات باتیں دریافت کرنے آیا ہوں ۔۔"
- آسمان سے کون سی چیز زیادہ ثقیل ہے ؟
-زمین سے کیا چیز وسیع ہے ؟
-پتھر سے کون سی چیز زیادہ سخت ہے ؟
-کون سی چیز آگ سے زیادہ جلانے والی ہے؟
- کون سے چیز زمہریر سے زیادہ سرد ہے ؟
-کون سی چیز سمندر سے زیادہ غنی ہے ؟
-یتیم سے زیادہ کون بدتر ہے ؟

عقلمند نے جواب دیا۔۔۔

ًبے گناہ پر بہتان لگانا آسمانوں سے زیادہ بھاری ہے ۔۔
اور حق زمین سے زیادہ وسیع ہے اور کافر کا دل پتھر سے زیادہ سخت ہوتا ہے ۔۔
حرص و حسد آگ سے زیادہ جلائے جانے والی ہیں اور رشتے داروں کے پاس حاجت لے جانا اور کامیاب نہ ہونا زمہریر سے زیادہ سرد ہے ۔۔
قانع کا دل سمندر سے زیادہ غنی ہے اور چغل خور کی حالت یتیم سےبدتر ہوتی ہے ۔۔۔"
 

نیلم

محفلین
میں نے ایک پارسا کو دریا کے کنارے دیکھا جس کو ایک چیتے نے زخمی کر دیا تھا۔ اور اس کا زخم کسی دوا سے اچھا نہ ہوتا تھا۔ عرصہ دراز سے اس تکلیف میں مبتلا تھا مگر ہر وقت خدا کا شکر ادا کرتا تھا۔

لوگوں نے اس سے پوچھا کہ شکر کس بات کا دا کرتے ہو؟
اس نے کہا:
"اس لیے کہ مصیبت میں مبتلا ہوں، نہ کہ گناہ میں۔ ۔ ۔"

حکایاتِ سعدی - - - شیخ سعدی
 

عسکری

معطل
کافر کے دل والی بات گلط ہے بھئی دنیا میں اربوں انسان کافر ہیں مذہب کا نرم دلی سے کیا لینا دینا
 

نیلم

محفلین
کافر کے دل والی بات گلط ہے بھئی دنیا میں اربوں انسان کافر ہیں مذہب کا نرم دلی سے کیا لینا دینا
سخت دل سے مراد یہ ہےکہ آپ اُنہیں جتنامرضی اللہ کی آیات پر کےسناو،،اُن پہ اثر نہیں ہوگا،کیونکہ کافر سخت دل ہوتاہے،،،ہدایات بھی اُسے ہی ملتی ہےجوہدایات کا طلبگار ہو
 
کافر کے دل والی بات گلط ہے بھئی دنیا میں اربوں انسان کافر ہیں مذہب کا نرم دلی سے کیا لینا دینا
جناب دنیا میں اربوں انسان مشرک یا لادین ہیں۔۔۔۔۔کافر نہیں ہیں۔۔۔۔کافر کا مطلب کچھ اور ہوتا ہے وہ نہیں جو کہ اپ سمجھ بیٹھے ہیں
 
جی بالکل ایسا ہی ہے۔۔۔۔کافر بنیادی طور پر چھپانے والے کو کہتے ہیں۔۔۔۔۔۔جیسا کہ عمرو بن ہشام جو کہ مکہ میں ابو الحکم یعنی عقل اور دانائی کے اباجان کے لقب سے ملقب تھا درحقیقت کافر تھا جس کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو جہل کے نام سے یاد فرمایا۔
دراصل آپ کا شائد قرآن مجید کے مطالعہ کا اتنا تجربہ نہیں ہے ۔۔۔۔۔کتاب مبین میں کہیں مشرکوں سے خطاب ہے تو کہیں کافروں سے ۔۔۔کہیں مسلمانوں سے تو کہیں مومنوں سے تو کہیں منافقوں سے خطاب کیا جارہا ہے ہر ایک کی اپنی ایک درجہ بندی اور کیٹاگری ہے۔ل
 
Top