زین فورو 2.2 پر مائیگریشن کی پلاننگ

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
محفل فورم پر زیر استعمال زین فورو کا ورژن 1.5 اینڈ آف لائف کو پہنچ چکا ہے اور اس کی مزید اپڈیٹس جاری نہیں ہوں گی۔ اسی لیے ضروری ہے کہ فورم کو موجودہ ورژن 2.2 پر اپگریڈ کیا جائے۔ اب تک ایسا کرنے میں ہچکچاہت کی وجہ بریکنگ چینجز تھیں۔ اردو ترجمہ پر نئے سرے سے کام کرنے کی ضرورت ہے اور اردو ایڈیٹر انٹگریشن کو یقینی بنانا بھی ضروری ہے۔ اس کے علاوہ اس بات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ ہمیں کن ایڈآنز کی ضرورت پیش آئے گی۔

پبلک فورم پر اس گفتگو کا آغاز کرنے سے قبل میں نے چند دوستوں سے ذاتی مکالمے میں اس بابت کچھ مشورہ کیا ہے۔ اب پبلک فورم پر اس سلسلے میں مشاورت کا آغاز کرنا چاہ رہا ہوں۔ میری تمام محفلین اور فورم منتظمین سے گزارش ہے کہ اس تھریڈ میں گفتگو کو تعمیری اور صرف موضوع پر رکھیں۔

اگر ہمارا طویل المیعاد ویژن ڈسکورس کی بنیاد پر نیا پلیٹ فارم تشکیل دینا ہے، میرے خیال میں فورم کی اس میجر اپگریڈ کو اس ویژن کی سمت میں پہلے قدم کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ فورم کی اپگریڈ کے ساتھ ساتھ ہی اس کی تنظیم نو کے اس کام پر بھی توجہ دی جا سکتی ہے۔ غیر ضروری زمرہ جات کو آرکائیو کرکے باقی زمرہ جات کو ضرورت کے تحت آپس میں مرج کر دیا جانا چاہیے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ زین فورو 2.2 کے اردو ترجمہ پر ابتدائی کام کیا جا چکا ہے اور میری دانست میں یہ اب قابل استعمال ہے۔ بعد میں ارکان فورم کی فیڈبیک کے ساتھ ساتھ اسے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ اردو ایڈیٹر انٹگریشن بھی کامیاب تجربات کیے جا چکے ہیں۔ موجودہ ایڈآنز کے متبادل ڈھونڈنا باقی ہے۔ میری خواہش ہوگی کہ ان امور میں سب کی مشاورت شامل رہے۔

زین فورو 2.2 پر اپگریڈ اگرچہ فورم کی سیکیورٹی اور سٹیبل آپریشن کے اعتبار سے ضروری ہے، دوسری جانب ورژن 2.2 میں جدید فیچرز کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ ان فیچرز کی تفصیل اس ربط پر دیکھی جا سکتی ہے۔ فی الوقت ہماری پہلی ترجیح فورم کو بخیر و عافیت نئے ورژن پر منتقل کرنا اور تمام ضروری ڈیٹا مائیگریٹ کرنا ہے۔ یقینا یہ سب کچھ کرنے سے پہلے ہم ضروری تجربات کریں گے۔ فی الوقت یہ تجربات لوکل ویب سرور پر کیے جا رہے ہیں۔ اگلا مرحلہ اردو ویب سرور کے ڈیویلپمنٹ ایریا میں فورم مائیگریشن کا تجربہ کرنا ہے۔ سب کچھ ٹھیک ہونےکے بعد ہی مین فورم کو نئے ورژن پر اپگریڈ کیا جائے گا۔

یہ سب کام کافی محنت اور تحقیق طلب ہے اور اس میں آپ سب کا تعاون درکار ہوگا۔ ابھی بھی کئی ایشوز کے حل تلاش کرنا باقی ہے۔ میں ان کے بارے میں جلد ہی بات کروں گا۔
والسلام
 

شمشاد

لائبریرین
بہت اچھی خبر ہے کہ فورم کو اپگریڈ کیا جا رہا ہے۔

اراکین اردو محفل اس میں کس قسم کا تعاون کر سکتے ہیں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ شمشاد بھائی۔ اس طرح کی میجر اپگریڈ ہمیشہ ایک ایڈوینچر ثابت ہوتا ہے اور ہر ممکنہ پہلو پر ہماری نظر نہیں ہوتی۔ اسی مقصد کے لیے اس موضوع پر پبلک فورم پر گفتگو کی جاتی ہے تاکہ مختلف آراء اکٹھی ہو سکیں۔ جیسا کہ میں اپنی اوپر والی پوسٹ میں عرض کر چکا ہوں، اس اپگریڈ کا صرف تکنیکی ہی نہیں بلکہ انتظامی پہلو بھی ہوگا۔ فورم کو نئے سوفٹویر پر اپگریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی تنظیمی ساخت پر بھی نظر ثانی کی ضرورت ہے تاکہ اردو ویب اور اردو محفل فورم کے اصل ویژن کے ساتھ الائنمنٹ ہو سکے۔ میں ارکان محفل کو دعوت دینا ہوں کہ یہاں اس سلسلے میں اپنی آراء کا اظہار کریں۔ بلکہ میں چاہوں گا کہ اس مقصد کے لیے آن لائن زوم میٹنگز کا انعقاد بھی کیا جائے جہاں خیالات کا تبادلہ کیا جا سکے۔ ہماری پہلی ترجیح یقینا فورم کو بحفاظت نئے ورژن پر مائیگریٹ کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ پرانے ایڈآنز کے نئے متبادل ڈھونڈے جائیں۔ فورم پر موجودہ پلگ ان نئے ورژن پر کام نہیں کریں گے۔ میری دانست میں ان میں سب سے اہم پوسٹ ریٹنگ ایڈ آن ہے۔ اس کے علاوہ تھریڈپریفکس لسٹنگ ایڈآن بھی ہے۔ ان کے علاوہ باقی دوست کونسی ضروری فیچرز کا استعمال کرتے ہیں؟
 
نبیل بھائی آج سے دس سال پہلے جب ہم نے ابھی محفل جوائن نہیں کی تھی ہماری تحاریر کاپیوں اور ڈائریوں میں ہمارے پاس موجود ہوتی تھیں۔ 23 دسمبر 2010 کو محفل جوائن کرنے کے بعد ہماری ہر تحریر صرف اور صرف اردو محفل پر موجود ہے اور ہم بارے میں خاصے حساس ہیں۔

ادھر تبدیلی سے بھی ہم بوجوہ ڈرتے ہیں۔ کہیں اس تبدیلی کے خوش کن نعرے کی وجہ سے ہم اپنے اس قیمتی خزانے سے محروم نہ ہوجائیں۔

کہیں پچھلے دنوں یہ بھی سنا تھا کہ محفل پر موجود ابتک مواد کہیں آرکائیو کردیا جائے گا اور (شاید) نئی سلیٹ پر لکھنا شروع کیا جائے گا! یہ بات کہاں تک درست ہے؟ "اردو ادب" کے زمرے سے متعلق یوں بھی ہم حساس دل رکھتے ہیں، اردو محفل کے اس سمندر میں ہزارہا موتی چھپے ہوئے ہیں۔ " اردو محفل کے نثر نگار" کے نام سے ہمارا شروع کیا ہوا دھاگا بھی انہی موتیوں کو تلاش کرنے کی کوشش کا شاخسانہ ہے۔

ایک بہت بڑا کام اس حصے کی اوریجنل تحریروں کو لائبریری کے سیکشن میں منتقل کرنا ہوسکتا ہے لیکن یہ کارِ عظیم کس حد تک ممکن ہوسکتا ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
کہیں پچھلے دنوں یہ بھی سنا تھا کہ محفل پر موجود ابتک مواد کہیں آرکائیو کردیا جائے گا اور (شاید) نئی سلیٹ پر لکھنا شروع کیا جائے گا! یہ بات کہاں تک درست ہے؟ "اردو ادب" کے زمرے سے متعلق یوں بھی ہم حساس دل رکھتے ہیں، اردو محفل کے اس سمندر میں ہزارہا موتی چھپے ہوئے ہیں۔ " اردو محفل کے نثر نگار" کے نام سے ہمارا شروع کیا ہوا دھاگا بھی انہی موتیوں کو تلاش کرنے کی کوشش کا شاخسانہ ہے۔

خلیل بھائی، محفل فورم کے پودے کی آبیاری ہمارے اپنے ہاتھوں سے ہوئی ہوئی ہے، یقینا ہمیں اس کا اتنا ہی خیال ہے جتنا آپ کو ہے۔ :)
جہاں تک آرکائیو کرنے کا تعلق ہے تو میرے خیال میں اس کے بارے احباب کے ذہنوں میں کچھ الجھن پائی جاتی ہے۔ اور اس کی وجہ یقینا یہی ہے کہ ہم اس کی بخوبی وضاحت نہیں کر پائے ہیں۔ آرکائیو کرنے کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہوتا کہ کسی مواد یا زمرے کو حذف کر دیا جائے گا یا پھر اسے پبلک ویو سے ہٹا لیا جائے گا۔ آرکائیو کو آپ دوسرے معنوں میں مقفل کرنا سمجھ سکتے ہیں۔ اور ایسا صرف ان زمرہ جات کے ساتھ کیا جاتا ہے کسی وجہ سے غیر فعال ہو جاتے ہیں یا پھر ہمیں لگتا ہے کہ ہمیں محفل فورم کے اصل مقصد کی جانب فوکس کرنا ضروری ہے۔ میری رائے میں اب محفل فورم کو صرف اردو کی جانب فوکس کرنا چاہیے اور پنجابی، سندھی وغیرہ جیسے زمرہ جات کو مقفل کر دیا جانا چاہیے۔ اب اس مقصد کے لیے علیحدہ فورمز دستیاب ہیں۔ مقفل یا آرکائیو کرنے کے بعد بھی یہ تمام مواد پبلک ویو پر دستیاب رہےگا، صرف اس میں مزید شراکت ممکن نہیں ہوگی۔

جہاں تک ادبی سیکشن کاتعلق ہے تو یہ اردو محفل فورم کی پہچان ہے، اس کو جزوی یا کل طور پر آرکائیو کرنے کا سوچا بھی نہیں جھا سکتا۔ البتہ ادبی سیکشن میں سرگرم رہنے والے محفلین اور منتظمین اس بات پر ضرور غور و خوض کر سکتے ہیں کہ موجودہ سٹرکچر میں کیا تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ موجودہ زمرہ جات اور ذیلی زمرہ آج سے ڈیڑھ عشرہ قبل تشکیل دیے گئے تھے اور ابھی تک اسی طرح چلے آ رہے ہیں۔ ایک نمایاں تبدیلی صرف تھریڈ پریفکسز کی آئی ہے۔

آرکائیو کرنے کا ذکر ایک اور کانٹیکسٹ میں بھی ہو چکا ہے جب ہم نے ڈسکورس پر مبنی علیحدہ فورمز تشکیل دینے کا ذکر کیا تھا۔ میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ یہ ہمارا طویل المیعادی ویژن ہے۔ اور فورم کو اپگریڈ کرنا اس کی جانب پہلے قدم کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ جب علیحدہ ڈسکشن فورمز بن جائیں گے تو اس کے بعد جائزہ لیا جا سکتا ہے کہ پرانی فورم اور پرانے مواد کو کیسے ہینڈل کیا جائے۔ لیکن جو کچھ بھی ہوگا، کسی کی شراکت ضائع نہیں جائے گی۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایک بہت بڑا کام اس حصے کی اوریجنل تحریروں کو لائبریری کے سیکشن میں منتقل کرنا ہوسکتا ہے لیکن یہ کارِ عظیم کس حد تک ممکن ہوسکتا ہے؟

خلیل بھائی، مجھے اس کے بارے میں زیادہ علم نہیں ہے کہ اصل چیلنج کیا ہے اور اس سلسلے میں کیا رکاوٹیں موجود ہیں۔
 
Top