زکام اورگلے کی تکلیف میں آرام کے لیے ایک آزمودہ سوپ

زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم
نزلہ زکام اورگلے کا خراب ہونا کافی تکلیف دہ ہے ادویات سے بھی افاقہ ہونے میں 2 سے 3
دن لگ جاتے ہیں - میرا ایک آزمودہ نسخہ ہے جوکافی آسان ہے ٹماٹر کا سوپ دن میں تین چاربارپیں
اگرآپ کوڈبے والے سوپ پسند نہیں تو آپ اسے گھرپر بھی تیار کرسکتے ہیں
یہ سوپ گلے کی خراش اوردرد کو فوری آرام پہنچاتاہے اورزکام کو بھی ختم کرتا ہے
سوپ تیار کرنے کا طریقہ
3 عدد ٹماٹر لیں ان کو قاش کی طرح کٹ لگائیں 3 یا چارجانب سے
اس طرح ٹماٹرکاچھلکا باآسانی اُترجاتا ہے- ٹماٹرچھیل کران کا گودابنالیں اب اسے
برتن میں ڈال کر3 کپ پانی ڈال کر ہلکی آنچ پراُبلنے دیں ساتھ ساتھ چمچ سے ہلاتے جائیں
تاکہ ٹماٹرپانی میں اچھی طرح مکس ہوجائیں دس منٹ پکانے کے بعد یہ پینے کے لیے تیار ہوجائےگا اب اسے کپ میں نکال لیں اگرگھاڑا ہوتو تھوڑا سا گرم پانی کپ میں ڈال کر مکس کریں تھوڑاسانمک ملائیں - یہ سوپ مزیدار بھی ہوتا اورفائدہ مند بھی
مجھے چونکہ زکام ہورہا تو سوچا آپ سے بھی شئیرکرلوں ارے جناب زکام نہیں سوپ :)
 
Top