"زونگ Zong " لانچ ہو گئ

چائنہ موبائل کی پیشکش"زونگ ZONG " لانچ ہو گئ
zong2ty6.gif
 

دوست

محفلین
میں نے اس کے پیکجز کا مطالعہ کیا ہے۔ اس میں اور دوسری کمپنیوں میں کوئی خاص فرق نظر نہیں آیا۔ میں سوچ رہا تھا شاید یہ لوگ ایس ایم ایس کے ریٹ کم کریں گے لیکن وہی ریٹ ہے 1 روپیہ جو ٹیکس کے بعد یقینًا 1.27 روپے ہوجائے گا۔ روزانہ کٹوتی والے پیکج مجھے پسند نہیں۔ بندے نے کچھ کرنا ہو یا نہیں تین روپے یا پانچ روپے ایسے ہی کاٹ لیتے ہیں۔
 

مغزل

محفلین
بھئی ہم نے تو اپنا نمبر بک کروالیا ہے صرف کوڈ کافرق ہے باقی نمبر وہی سابقہ ہے۔۔
 

باسم

محفلین
زونگ کے فرنچائز پر بڑا رش نظر آرہا ہے ایسی کیا خاص بات نظر آگئی لوگوں کو اس میں
 

بلال

محفلین
زونگ کے فرنچائز پر بڑا رش نظر آرہا ہے ایسی کیا خاص بات نظر آگئی لوگوں کو اس میں

پتہ نہیں جی کیوں رش ہے۔۔۔ میں نے کچھ دن پہلے بھی ٹیرف دیکھی تھی زونگ کی اور آج پھر دیکھی ہے۔۔۔ مجھے تو کوئی ایسی خاص بات نظر نہیں آئی۔۔۔ جیسے باقی کمپنیاں ہیں ویسے ہی ہے اگر ایک پیکج میں کچھ اچھا ہے تو دوسرے میں کچھ۔۔۔ اور یہی حال ہے باقی کمپنیوں گا۔۔۔ بات سدھی سی ہے کان ادھر سے پکڑو یا اُدھر سے ایک ہی بات ہے۔۔۔
 
Top