زندہ رہیں تو کیا ہے جو مر جائیں ہم تو کیا ۔ ۔

محمداحمد

لائبریرین
محمد احمد بھیا ! میں بہت ممنون ہوں آپ کی میری پسند کی پسندیدگی کے لیے

خوبصورت شاعری ہمیشہ دل پر اثر کرتی ہے، اردو شاعری میں الحمدللہ اتنا عمدہ کلام موجود ہے کہ چاہے آپ کی جو بھی کیفیت ہو ویسی ہی شاعری مل جاتی ہے اور ہم بے اختیار کہہ اُٹھتے ہیں کہ :

میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا
 
برگ حنا

محفلین

جی بھیا بالکل بجا فرمایا آپ نے ۔ ۔
واقعی اکثر تو بہت ہی حسبِ حال کلام مل جاتا ہے اور اتنا حسبِ حال کہ خود سے ایک بھی حرف لکھنے کی ضرورت باقی نہیں رہ جاتی
 
سارہ خان

محفلین
کہہ دیا ہوگا، ہر وقت انسان کا مزاج اور کیفیات ایک سی نہیں ہوتیں۔

کوئی گل نہیں ۔۔۔ ۔! :)
ہاہاہا کیا پتا کہہ بھی دیا ہو ۔۔ مجھے زیادہ سلو سونگس کم پسند ہیں ۔۔ لیکن ابھی سنا تو شاعری اچھی لگی اس لئے پسند کیا ۔۔
 
Top