اس کی تلاش کا کریڈٹ میری گرل فرینڈ ماہا کو جاتا ہے کہ ہم نے اسے دکھانے کے لیے یہ ویڈیو تلاش کی تھی۔
اس کی تلاش کا کریڈٹ میری گرل فرینڈ ماہا کو جاتا ہے کہ ہم نے اسے دکھانے کے لیے یہ ویڈیو تلاش کی تھی۔
ابن سعید صاحب! ہم جانتے ہیں ہماری یہ گرل فرینڈ آپ کو بھی پیاری ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ اس کی شناخت ظاہر کر کے ہماری محبت کا بھانڈا پھوڑ ڈالیں۔
یہ گرل فرینڈ تو ہماری جان ہے بلکہ آپ کی بھابھی اور ہماری مشترکہ گرل فرینڈ ہے جو ماشاء اللہ آٹھ برس کی ہے۔ارے یہ کیا فاتح ۔۔۔ ہم نے شادی والے دن تمہارے گھوڑے کی پشت پر وارث بھائی سے سگریٹ بجھائی تو تم نے بھابی کے غیط وغضب کا واسطہ دیا تھا ۔ یہ گرل فرینڈ کہاں سے نمودار ہوگئی ۔
حضور، ہم نے سوچا کہ کوئی بد گمان ہو اور ہمارا خون جلے اس سے پہلے گلا کھنکھار لیں۔ ویسے اتنا تو ہمیں بھی علم تھا کہ آپ ہمرے مراسلے کے جواب میں کیا کہنے والے ہیں۔ ہم ایک مراسلہ پہلے ہی رکھتے جو آپ نے اسکائپ پر نہ الجھا لیا ہوتا۔ہمیں پہلے ہی شک تھا کہ آپ اد راز کو اپنے سینے میں نہ دبا سکیں گے اور ہم نے تدوین بھی کی کہ انتباہ شامل کر سکیں لیکن آپ کی پھرتیاں سبحان اللہ
یہ گرل فرینڈ تو ہماری جان ہے بلکہ آپ کی بھابھی اور ہماری مشترکہ گرل فرینڈ ہے جو ماشاء اللہ آٹھ برس کی ہے۔
بہت شکریہ برادرم۔ محفل کی رنجشیں بریدگیِ گیسوئے دراز کا سبب نہیں بنیں بلکہ شاید قطع کاریِ زلف بد شگون ثابت ہوا۔شکریہ آپ دونوں احباب کا یہ ویڈیو شئیر کرنے کے لیے۔
فاتح برادرم، ماشاءاللہ بہت پیاری بیٹی ہے آپ کی، اور کیا خوب زلفیں تھیں آپ کی۔ محفل فورم کی رنجشوں کی وجہ سے آپ نے بال ترشوا لیے ورنہ آج بھی آپ کے ایسے ہی بال ہوتے۔
جی! یاد دلا دیا تم نے کہ ہم نے فیس بک پر اسی عنوان کے ساتھ ماہا کی تصویر لگائی تھی۔بابا کی گرل فرینڈ
یہ رہی ہماری گرل فرینڈ کی تصویر جو کہ کچھ پرانی ہے لیکن فی الوقت یہی سامنے آ رہی تھی۔