ریپڈ شئیر پر فائل اپ لوڈ کرنے والے کے گھر چھاپہ

محمدصابر

محفلین
ریپڈ شیئر نے ڈیٹا اپ لوڈ کرنے والے کی تفصیلات قانون نافذ کرنے والوں کو فراہم کر دیں۔ جس کے نتیجے میں شاید ایک اپ لوڈر کے گھر پر چھاپہ پڑا۔
پہلے پہل تو کسی کو سمجھ نہ آ سکی کہ یہ کیسے ہو گیا لیکن پرسوں جرمن نیوز گلی نے پتہ لگایا کہ یہ جرمن کاپی رائٹ ایکٹ کے پیراگراف ۱۰۱ کا "فنکارانہ" استعمال ہے۔ جس کے تحت کوئی کاپی رائٹ ہولڈر کسی فائل "شیئرنگ" نیٹ ورک پر موجود آئی پی تفصیلات حاصل کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔ لیکن فائل "ہوسٹگ" سروس پر اس کے اطلاق کا شاید یہ پہلا واقعہ ہے۔
تفصیل
 
فا ر و ق

محفلین
ایک بند ہو تو سو کلتے ہیں راستے
ڈہنڈنے والوں کو مل ہی جایا کرتے ہیں

ایک بند ہو تو سو کھلتے ہیں، راستے ڈھونڈنے والوں کو مل ہی جایا کرتے ہیں۔
 
arifkarim

معطل
یہ صرف دھمکانے کا ایک طریقہ ہے۔ جب سے سویڈ ن میں پائرٹ بے نے مقدمہ ہارا ہے، اسوقت سے باقیوں کو تو جیسے موقع مل گیا پائرسی والوں‌کو پکڑنے کا!
 
arifkarim

معطل
بھائیوں بے فکر رہو ادھر پاکستان میں ابھی ایسی کوئی قانون بننے میں سو سال باقی ہے ;)

ہاں اگر سو سال تک پاکستان رہا تو۔۔۔۔ نیز ہمارے ہاں ابھی تک ذاتی پراپرٹی کا تصورخون میں‌شامل نہیں‌ہوا۔ ہمارے ہاں تو دوسروں کے پلاٹس اپنے نام سے بیچ دئے جاتے ہیں :)
 
محمدصابر

محفلین
ہاں اگر سو سال تک پاکستان رہا تو۔۔۔۔ نیز ہمارے ہاں ابھی تک ذاتی پراپرٹی کا تصورخون میں‌شامل نہیں‌ہوا۔ ہمارے ہاں تو دوسروں کے پلاٹس اپنے نام سے بیچ دئے جاتے ہیں :)
اگر آپ اپنی علمیت یا دور اندیشی بھی دکھانا چاہتے ہیں پھر بھی آپ سے اس طرح کی پیش گوئیاں مطلوب نہیں ہیں۔ برائے مہربانی اپنا اس طرح کا علم اپنے پاس رکھیں۔
 
arifkarim

معطل
اگر آپ اپنی علمیت یا دور اندیشی بھی دکھانا چاہتے ہیں پھر بھی آپ سے اس طرح کی پیش گوئیاں مطلوب نہیں ہیں۔ برائے مہربانی اپنا اس طرح کا علم اپنے پاس رکھیں۔

ہاں ظاہر ہے، جب کبوتر کو موت نظر آتی ہے تو آنکھیں بند کر لیتا ہے۔ :)
 
فا ر و ق

محفلین
بھائیوں بے فکر رہو ادھر پاکستان میں ابھی ایسی کوئی قانون بننے میں سو سال باقی ہے ;)

جب اپ کو پکر کر لیجایں گے تب پتا چلے گا اپ کو کہ پاکستان میں بھی قانون نام کی چیز ہے ویسے کہتے ہیں پاکستان کے قانون کے مطابق کچھ کہ
قانون اپنا اپنا
جس کی طاقت اس کی لاثھی
 
شہزاد وحید

محفلین
میں نے کہیں سے سنا تھا کہ ٹورنٹس پر موویز شئیر کرنے والا مشہور aXXo بھی گرفتار ہو گیا تھا۔
 
arifkarim

معطل
لیکن ایک axxo کو روک کر کیا بنے گا۔ یہاں تو آج کل ہر کوئی ripper بنا ہوا ہے۔

اصل میں ایکسو کی ریلیزیز کم سائز پر بہترین کوالٹی فراہم کرتی تھیں۔ اسکے جانے کے بعد دوسرے بہت سے ریپرز اس میدان میں ہاتھ پاؤں مارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
 
Top